... loading ...
چھاتی کا سرطان یا بریسٹ کینسر خواتین میں سب سے عام کینسر ہے اور اکثر اس کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے جب صورتحال کافی خراب ہوجاتی ہے۔تاہم اب سائنسدانوں نے ایسا خون کا ٹیسٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بریسٹ کینسر کو کسی قسم کی علامات سے 5 سال قبل ہی پکڑنے میں مدد دے سکتا ہے۔کینسر زدہ خلیات ایسے پروٹین تیار کرتے ہیں جن کو اینٹی جینز (ٹی اے ایز) کہا جاتا ہے جو جسم کو ان کے خلاف اینٹی باڈیز تیار کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ناٹنگھم یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ رسولی سے جڑی یہ اینٹی جینز کینسر کا عندیہ ہوسکتے ہیں اور خون کے سادہ ٹیسٹ اس جسمانی مدافعتی ردعمل کی شناخت کی جائے گی جو اس مواد پر ہوتا ہے جو رسولی والے خیالات بناتا ہے۔محققین نے بریسٹ کینسر کے 90 مریضوں کے خون کے نمونے اس وقت لیے جب ان میں مرض کی تشخیص ہوئی اور ان کا موازنہ ان 90 مریضوں کے نمونوں سے کیا گیا جو بریسٹ کینسر کے شکار نہیں تھے۔محققین نے اسکریننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا جس سے انہیں خون کے نمونوں میں بریسٹ کینسر سے جوڑے جانے والے ٹی اے ایز کے خلاف حرکت میں آنے والے اینٹی باڈیز کی موجودگی کا فوری علم ہوا۔انہوں نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ بریسٹ کینسر اینٹی جینز کے خلاف اینٹی باڈیز حرکت میں آتی ہیں اور ہم خون میں ان اینٹی باڈیز کی موجودگی سے کینسر کو درستگی سے پکڑ سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق کینسر کے مریضوں میں 5 ٹی اے ایز کے پینل کو درستگی سے شناخت کیا گیا اور کینسر سے آزاد 84 فیصد نمونوں میں ان کی درست تشخیص کی گئی۔محققین کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ٹیسٹ کو بنانے اور اس کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے مگر موجودہ نتائج حوصلہ بخش ہیں اور اس سے بریسٹ کینسر کی جلد تشخیص میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار جب ہم اس کی ایکوریسی کو بہتر بنالیں، تو اس سے خون کے ایک نمونے سے اس مرض کو جلد پکڑنے کے دروازے کھل جائیں گے۔اب سائنسدانوں کی جانب سے 800 مریضوں کے نمونوں پر اس کی آزمائش کررہے ہیں اور ان کا تخمینہ ہے کہ یہ ٹیسٹ اگلے 4 سے 5 سال کے دوران ہسپتالوں میں دستیاب ہوگا۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا ٹرین کی بوگیوں کے پرخچے اڑ گئے، قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس پارک کی گئی کم و بیش 10 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ٹرین میں سکیورٹی اہلکار اور ان کے فیملی ممبرز خواتین و بچے سوار تھے، منگل سے شروع ہونیوالی عید الاضحیٰ کی چھٹیاں منا...
رضاکار اپنے ملک واپس آرہے تھے بلباؤ میں ایئرپورٹ پولیس نے حملہ کیا رضاکاروں پر باسک پولیس کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی غزہ کی ناکہ بندی توڑتے ہوئے انسانی بنیاد پر فلسطینیوں کو امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ارکان کو اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد ...
پاکستان ترقی میں جلد چین کے ہم قدم ہوگا،چین میں مزدوروں کی لاگت کافی مہنگی ہو چکی ہے اپنے پلانٹس و مشینری پاکستان لائیں، مشترکہ منصوبوں پر کام کریں، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرض نہیں سرمایہ کاری و ٹیکنالوجی چاہیے، پاکستان ترقی میں جلد چین کے...
موجودہ حساس صورتحال میں قومی اتحاد اور اجتماعی فیصلوں کی پابندی انتہائی ضروری ہے ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں کیا جائے گا،ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سمیت ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپ...
وزیر اعلیٰ کی گزشتہ ایک ہفتے میںگورنر خیبر پختونخوا کیساتھ مسلسل تین اہم ملاقاتیں،مولانا فضل الرحمان سے تبادلہ خیال،اپوزیشن کا ممکنہ اتحاد آئینی ترمیم کی راہ میںبڑی رکاوٹ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان یکساں موقف اختیار کرنے کی کوشش ، دونوں جماعتیںکافی حد تک قریب آچکی ہ...
3 جوان زخمی ،سیکیورٹی فورسز کا میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پولیس اور دہشتگردوںمیں فائرنگ کا تبادلہ،متعدد خوارج کے زخمی ہونے کی اطلاعات بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 15 دہشت گرد مارے گئے، 2 پولی...
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں میں آپریشن لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار گرفتار،دھماکہ خیز موادبرآمد دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔سی ...
جنگ دوبارہ کرنی یا نہیں، اتوار تک فیصلہ کرینگے،دو چیزیں ہوسکتی ہیں اچھی ڈیل یا شدید بمباری صرف ایسا معاہدہ قبول کروں گا جس میں یورینیم افزودگی اور ذخیرے کا معاملہ حل ہو، صدر کی گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا ففٹی ففٹی چانس ہے، جنگ دوبارہ کرنی یا...
سابق وزیراعظم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا، عدالت میں پٹیشن دائر کی جا رہی ہے، بانی کو سائفر کیس میں بیرونی سازش کا نشانہ بنایا گیا ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کی رہائی ،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی، بدامنی،بے یقینی کی ...
ایران امریکا تنازع پرپاکستان کی ثالثی رنگ لانے لگی؟ ایران امریکا معاہدے کا 9 نکاتی مسودہ سامنے آگیا،جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی، پابندیوں میں نرمی اور یورینیم تنازع پر تجاویز شامل دونوں فریقین فوجی، سویلین یا اقتصادی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے، ابتدائی م...
سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مختلف عدالتوں میں پیش عدالت نے تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ سنایا،وکیل ملزمہ پنکی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو قتل اور منشیات کے مجموعی طور پر 18 مقدمات میں سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مخ...
امریکا کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اپنے پانی کے ایک قطرے پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے ایران پر ممکنہ حملے کیلئے امریکا کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی خبروں کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔اسلام ا...