وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

قطرکی جانب سے اسرائیلی کھلاڑیوں کے استقبال پرحماس کا اظہار برہمی

منگل 01 اکتوبر 2019 قطرکی جانب سے اسرائیلی کھلاڑیوں کے استقبال پرحماس کا اظہار برہمی

فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے قطر میں کھیلوں کے مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو اجازت دینے اور دوحا میں صہیونی کھلاڑیوں کے ستقبال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے اتحادی قطر اسرائیلی کھلاڑیوں کے ایک وفد کو دوحا میں ہونے والے کھیل کے مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دینے اور ان کے استقبال پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔حازم قاسم نے کہا کہ ہمیں ریاست قطر میں اسرائیلی کھلاڑیوں کے وفد کی میزبانی کرنے پر افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل فلسطینی عوام پر مظالم ڈھانے کے ساتھ فلسطینی سرزمین، ہماری مقدسات پرقبضہ اور غزہ کی پٹی کے محاصرے جیسے سنگین جرائم کا مرتکب ہے۔ ایسے میں اسرائیلی ریاست کے کھلاڑیوں کو قطر میں کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت دینا اور اسرائیل کو اپنا پرچم لہرانے کا موقع فراہم کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی کھلاڑیوں کی قطر میں میزبانی ایک غیرمعمولی اقدام ہے جس کا مقصد قابض اسرائیل کی گرتی ساکھ کوبہتر بنانا اور عالمی سطح پر اپنا امیج بہتر کرنا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر کی طرف سے اسرائیلی کھلاڑیوں کی میزبانی سے صہیونی ریاست کو اس کے جرائم کے تسلسل کی حوصلہ افزائی ہوگی۔


متعلقہ خبریں


فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء ایک ہزار جانیں لے چکا وجود - اتوار 03 اپریل 2016

انسانی حقوق کی عالمی انجمن ایمینسٹی انٹرنیشنل کی ایک نئی رپورٹ نے 2022ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر پر تارک وطن مزدوروں کے استحصال کا انکشاف کیا ہے۔ گو کہ قطر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کوئی نئی بات نہیں لیکن ملک ان خبروں کے دنیا بھر میں پھیلنے پر پریشان ہے اور اس کا ثبوت 2015ء میں بی بی سی کے عملے کی گرفتاری تھی۔ 2010ء میں فیفا نے مشرق وسطیٰ کے اس امیر کبیر ملک کو 2022ء کے ورلڈ کپ کی میزبانی دی تھی۔ اس کے فوراً بعد ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا کام ...

فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء ایک ہزار جانیں لے چکا