وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

دنیا کے معتبر انعام نوبل انعام دینے والی کمیٹی کی اہم رکن عہدے سے مستعفی

جمعرات    28    فروری    2019 دنیا کے معتبر انعام نوبل انعام دینے والی کمیٹی کی اہم رکن عہدے سے مستعفی

دنیا کے سب سے اہم اور معتبر سمجھے جانے والے نوبل ایوارڈ دینے والی کمیٹی ، نوبل پرائز فاؤنڈیشن کی اہم رکن اور پہلی خاتون مستقل سیکریٹری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، نوبل فاؤنڈیشن کی 56 سالہ مستقل سیکریٹری سارہ ڈینیس کو اپریل 2018ء میں جنسی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے جین کلاڈ آرنالٹ کے خلاف الزامات سامنے آنے کے باجود ان کے خلاف منظم کارروائی کرنے کے حوالے سے کردار ادا نہیں کیا۔سارہ ڈینیس نوبل فاؤنڈیشن کی واحد اور پہلی خاتون مستقل ارکان میں سے تھیں۔ سارہ ڈینیس 2011 میں نوبل کمیٹی کی رکن اور 2013 ء میں نوبل کمیٹی کی مستقل سیکریٹری بنی تھیں۔ اسٹاک ہوم یونیورسٹی میں پروفیسر کے عہدے پر فائز سارہ ڈینیس کو ادبی حلقوں میں بااثر شخصیت کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ۔ خیال رہے کہ اسی جنسی سکینڈل کے باعث نوبل کمیٹی نے 2018 ء میں جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار ادب کا نوبل انعام نہیں دیا تھا۔ کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ جنسی سکینڈل کے باعث 2018 ء میں ادب کی کمیٹی انعام کا اعلان نہیں کرے گی اور2019 میء میں ادب کے دو نوبل انعامات ایک ساتھ دیے جائیں گے ۔