وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

امریکا نے چین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی ڈیڈ لائن موخر کردی

پیر    ٢٥    فروری    ٢٠١٩ امریکا نے چین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی ڈیڈ لائن موخر کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی درآمدات پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کی ڈیڈ لائن مؤخر کر رہے ہیں جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی معاملات پر مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر مزید پیشرفت ہوتی ہے تو وہ فلوریڈا میں اپنے چینی ہم منصب شی جی پنگ کے ساتھ ملاقات میں تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ امریکا نے گزشتہ برس ستمبر میں چینی درآمدات پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لاگو کردی تھی۔ ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر فریقین کے درمیان یکم مارچ تک ایک تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو وہ اس ڈیوٹی کو بڑھا کر 25 فیصد کر دیں گے۔