... loading ...
مؤقر جریدے اکانومسٹ کے انٹلیجنس یونٹ نے دنیا بھر میں جمہوریت کی صورت حال سے متعلق اپنا گیارہواں عالمی انڈیکس جاری کر دیا ہے،جمہوریت سے متعلق ایک عالمی انڈیکس میں پاکستان دو درجے تنزلی کے بعد 112 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ گزشتہ برس پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتخابی عمل میں شرکت میں اضافہ ہوا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مؤقر جریدے اکانومسٹ کے انٹلیجنس یونٹ نے دنیا بھر میں جمہوریت کی صورت حال سے متعلق اپنا گیارہواں عالمی انڈیکس جاری کر دیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق 2018 ء میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر سیاسی عمل میں شرکت کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
سیاسی عمل میں شرکت میں اضافہ اس لیے بھی حیران کن ہے کیوں کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران دنیا بھر میں عام انسانوں کا جمہوریت پر اعتماد کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اسی وجہ سے امسالہ انڈکس میں سیاسی عمل میں شرکت کو الگ سے پرکھا گیا ہے۔انڈیکس میں عالمی سطح پر حکومتوں کو چار حصوں، مکمل جمہوریت، تقریبا جمہوریت، نیم جمہوریت اور مطلق العنانیت میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جمہوریت کی صورت حال پرکھنے کے لیے چھ اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جن میں انتخابی عمل، حکومتی عمل داری، سیاست میں شرکت، سیاسی کلچر اور شہری آزادی شامل ہیں۔اس ورلڈ انڈیکس کے مطابق دنیا بھر کے صرف بیس ممالک ایسے ہیں، جہاں مکمل جمہوریت ہے اور ان ممالک کی آبادی دنیا کی مجموعی آبادی کا محض ساڑھے چار فیصد بنتی ہے۔ دوسری طرف دنیا کی قریب پینتالیس فیصد آبادی ایسے 55 ممالک میں آباد ہے، جہاں کے حکومتی نظاموں کو ناقص ہونے کے باوجود تقریباً جمہوریت کے قریب کہا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ 39 ممالک ایسے ہیں، جہاں انتخابی عمل شفاف نہیں جب کہ سول سوسائٹی اور قانون کی عمل داری بھی کافی کمزور ہے۔ ان ممالک کو ’نیم جمہوریت‘ والے ممالک میں شمار کیا گیا ہے۔دنیا کی ایک تہائی آبادی کو مطلق العنان حکومتوں کا سامنا ہے اور اس انڈیکس کے مطابق ایسے ممالک کی تعداد باون بنتی ہے، جہاں جمہوریت کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ ایسے ممالک کی فہرست میں چین بھی شامل ہے۔اس انڈیکس میں ناروے سرفہرست ہے جب کہ امریکا کو اس برس بھی مکمل جمہوریت والے ممالک کی فہرست کے بجائے تقریبا جمہوری ملک قرار دیا گیا ہے۔ امریکا میں صدر ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد ملکی اداروں کے علاوہ میڈیا کی آزادی بھی متاثر ہوئی ہے۔
عالمی درجہ بندی میں امریکا 21 ویں جب کہ برطانیا 14 ویں نمبر پر ہے۔ جرمنی اس فہرست میں تیرہویں نمبر پر ہے۔ جمہوریت کی صورت حال میں سب سے زیادہ بہتری کوسٹا ریکا میں دیکھی گئی، جسے تقریبا جمہوری ممالک کی لسٹ سے نکال کر مکمل جمہوریت والی ریاستوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔اس برس کے عالمی انڈیکس میں پاکستان 4.17 کے مجموعی اسکور کے ساتھ 112ویں نمبر پر رہا۔ گزشتہ انڈیکس میں 4.26 کے مجموعی اسکور کے ساتھ پاکستان 110 ویں نمبر پر تھا۔ اس جنوبی ایشیائی ملک کو ’ہائبرڈ رجیم‘ یا ’نیم جمہوریت‘ کے درجے میں شمار کیا گیا ہے۔
اس کے مقابلے میں پاکستان کا ہمسایہ ملک بھارت 41 ویں نمبر پر ہے۔ لیکن بھارت میں بھی سن 2016 کے مقابلے میں جمہوریت کمزور ہوئی ہے کیوں کہ تب بھارت 32 ویں نمبر پر تھا۔امسالہ انڈیکس کے مطابق اگرچہ پاکستانی انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگیاں ہونا ماضی میں بھی معمول کی بات رہی ہے لیکن گزشتہ برس کے عام انتخابات میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں میں سن 2013 کے انتخابات کی نسبت واضح اضافہ دیکھا گیا۔اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان عوامل کے باوجود یہ بات بھی کہی جا سکتی ہے کہ پاکستانی عوام ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے الزامات کی شکار پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کے انتخابی عمل اور تکثیریت کو دس میں سے چھ پوائنٹس دیے گئے لیکن سیاسی نظام میں عوامی شرکت کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی عام انتخابات کے برس میں بھی مایوس کن حد تک کم رہی ہے۔ اس درجے میں پاکستان کو دس میں سے 2.2 پوائنٹس دیے گئے۔ اسی طرح سیاسی کلچر میں پاکستان کا اسکور دس میں سے صرف ڈھائی رہا۔ شہری آزادی کے شعبے میں قریب پونے پانچ جب کہ حکومتی کارکردگی کے شعبے میں پاکستان کو 5.36 پوائنٹس دیے گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...