وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

نوازشریف کی کارکن بن کر انصاف کیلئے کردار ادا کروں گی ،مریم نواز

پیر    ٢٤    دسمبر    ٢٠١٨ نوازشریف کی کارکن بن کر انصاف کیلئے کردار ادا کروں گی ،مریم نواز

مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی کارکن بن کر انصاف کیلئے کردار ادا کروں گی ۔ نواز شریف کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر مریم نواز نے انہیں رخصت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کارکن بن کر آپ کے انصاف کے لیے کردار ادا کروں گی۔ مریم نواز نے والد نواز شریف کو کہا کہ آپ کو عوام سے جدا رکھنے والے فیصلے بے بنیاد مفروضوں کی پیداوار ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے (آج ) پیر کو نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا ۔