... loading ...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے قتل کے منصوبے نے دنیا بھر میں شوبز کے حلقوں کو چونکا دیا ہے۔ ہریانہ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کے قتل کے منصونہ ساز سمپت نہرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے سلوبھائی کی سپاری بدنام زمانہ گینگسٹر لارینس بشنوئی نے سمپت نہرا کو دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی آئی جی ہریانہ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان قاتل نشانہ باز کے ریڈار پر تھے ، جو گزشتہ کئی ماہ سے اداکار کی حرکات و سکنات پر نظر رکھے ہوئے تھا ۔ ہریانہ کی اسپیشل ٹاسک فورس نے سلمان خان پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے کرائے کے قاتل سمپت نہرا کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سمپت نہرا کا تعلق لارنس بشنوئی کے گینگ سے ہے ،جس نے سلمان خان کو اس سے قبل بھی قتل کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی۔واضح رہے کہ بشنوئی قبیلے کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے وہ نایاب کالے ہرن کی پوجا کرتے ہیںاور سلمان خان کالے ہرن کے شکار میں عدالتی کارروائی بھگت رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر سمپت نہرا اداکار کو لارینس بشنوئی کے کہنے پر قتل کرنا چاہتے تھے ، حیدرآباد سے گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے دو ماہ تک سلمان خان کے گھر کی ریکی کرنے سمیت ان کے آنے جانے اور گھر کی سیکیورٹی سے متعلق بھی معلومات حاصل کرلی تھی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس نے سلمان خان کو عین اس وقت قتل کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، جب اداکار جیل سے رہائی کے بعد ممبئی میں اپنے گھر کی بالکونی سے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے ، تاہم ملزم اپنے منصوبے میں ناکام رہے ۔

واضح رہے کہ سلمان خان کو رواں برس اپریل میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کی مقامی ٹرائل عدالت نے 1998 میں نایاب ہرن کے شکار کے مقدمے میں 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔عدالتی فیصلے کے بعد سلمان خان کو جودھپور سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے دودن گزارے تھے ، بعد ازاں اداکار کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جودھپور نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سمپت نہرا پر سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی سے قبل بھی کم سے کم ایک درجن دیگر مقدمات درج ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...