... loading ...
رمضان المبارک کا پورا مہینہ ہی رحمتوں، برکتوں کا مہینہ ہوتا ہے۔ اس میں حسن اعمال اور نیک کاموں کا اجر ویسے ہی ستر گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے۔ نوافل کا ثواب واجبات جتنا ملتا ہے، واجبات کا ثواب فرائض جتنا ملتا ہے اور فرائض کا ثواب ستر گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے، تو اندازہ لگایئے کہ پھر استحبابی کام کرنے اور مستحب اعمال بجالانے کا ثواب اس میں کس قدر زیادہ ہوگا؟ مثلاً کسی مسلمان کی حاجت پوری کردی، کسی کی مشکل آسان کردی، کسی پر رحم کردیا، کسی کی مالی یا جانی مدد کردی،کسی کا روزہ دار کا روزہ افطار کرادیا کہ ایسے استحبابی کاموں اور مستحب اعمال کے اجر و ثواب کا اللہ تعالیٰ کے یہاں بہت بڑا ٹھکانا ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ بہت کچھ مرحمت فرماتے ہیں۔
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی ایک طویل حدیث میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرائے اس کے لیے گناہوں کے معاف ہونے اور(جہنم کی) آگ سے خلاصی کا سبب ہوگا اور روزہ دار کے ثواب کی مانند اس کو ثواب ہوگا، مگر اس روزہ دار کے ثواب سے کچھ کم نہیں کیا جائے گا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یارسول اللہ! ہم میں سے ہر شخص تو اتنی وسعت نہیں رکھتا کہ روزہ دار کو افطار کرائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (پیٹ بھر کھلانے پر موقوف نہیں) یہ ثواب تو حق شانہ ایک کھجور سے کوئی افطار کرادے یا ایک گھونٹ پانی پلادے یا ایک گھونٹ لسی پلادے اس پر بھی مرحمت فرمادیتے ہیں… جو شخص کسی روزہ دار کو پانی پلائے حق تعالیٰ (قیامت کے دن) میرے حوض سے اس کو ایسا پانی پلائیں گے کہ جس کے بعد جنت میں داخل ہونے تک پیاس نہیں لگے گی… جو شخص اس مہینہ میں اپنے غلام اور خادم (یعنی اپنے ماتحت کام کرنے والے ) کے بوجھ کو ہلکا کردے (اور اس سے زیادہ کام نہ لے) تو حق تعالیٰ شانہ اس کی مغفرت فرماتے ہیںاور (جہنم کی) آگ سے اُس کو آزاد فرماتے ہیں۔ (صحیح ابن خزیمہ)
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ایک مرتبہ مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم )میں اعتکاف فرمارہے تھے کہ آپ کے پاس ایک شخص آیا اور سلام کرکے (چپ چاپ) بیٹھ گیا ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا کہ میں تمہیں غم زدہ اور پریشان دیکھ رہا ہوں ، کیا بات ہے؟ اس نے عرض کیا اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بھتیجے! واقعی میں غم زدہ اور پریشان ہوںکہ فلاں شخص کا مجھ پر حق ہے اور (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اطہر کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ) اس قبر والے کی عزت کی قسم! میں اس حق کے ادا کرنے پر قادر نہیں ہوں، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اچھا کیا میں اس سے تیری سفارش کروں؟ اس نے عرض کیا کہ جیسے آپ مناسب سمجھیں ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما یہ سن کر جوتا پہن کر مسجد سے باہر تشریف لائے، اس شخص نے عرض کیا کہ آپ اپنا اعتکاف بھول گئے، فرمایا بھولا نہیں ہوں ، بلکہ میں نے اس قبر والے (صلی اللہ علیہ وسلم) سے سنا ہے اور ابھی زمانہ کچھ زیادہ نہیں گزرا (یہ لفظ کہتے ہوئے ) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے کہ جو شخص اپنے بھائی کے کسی کام میں چلے پھرے اور کوشش کرے تو یہ اس شخص کے لیے دس (10) برس کے اعتکاف سے بھی افضل ہے۔ (معجم الاوسط للطبرانی)
ماہِ رمضان غرباء و مساکین کے ساتھ ایثار و ہم دردی، سخاوت و فیاضی اور غم خواری کرنے کا مہینہ ہے۔ افضل تو یہ ہے کہ غریبوں ، مسکینوں، یتیموں، بیواؤں اور ضعیف و نادار لوگوں پر اپنے سے زیادہ اور اچھا مال و دولت خرچ کیا جائے،اگر یہ نہ ہوسکے تو پھر مساوات اور برابر ی کا معاملہ کیا جائے کہ حدیث شریف میں ایسے شخص کو کامل مؤمن کہا گیا ہے ۔اور اگر یہ بھی نہ ہوسکے تو پھر کم از کم اتنا ضرورکرلیا جائے کہ جو کچھ سحری وافطاری میں کھانے پینے وغیرہ اشیائے خورد و نوش کا انتظام اپنے لیے کیا ہے اس میں سے ان لوگوں کو بھی کچھ نہ کچھ ضروردے دیا جائے۔ اسی طرح اپنی فرض زکوٰۃ ، واجبی صدقات اور نفلی خیرات وغیرہ کے ذریعہ بھی ان لوگوں کی ضرور مدد کی جائے کہ ان مدات کے صحیح معنوں میں مصداق یہی لوگ ہیں اور یہ انہی کے حقوق ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے ہاتھوں میں دے رکھے ہیں۔
روح البیان میںسیوطیؒ کی جامع الصغیر اور سخاویؒ کی مقاصد سے بروایت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نقل کیا ہے کہ میری اُمت میں ہر وقت پانچ سو برگزیدہ بندے اور چالیس ابدال رہتے ہیں، جب کوئی شخص ان میں سے مرجاتا ہے تو فوراً دوسرا اس کی جگہ لے لیتا ہے، صحابہ نے عرض کیا کہ ان لوگوں کے خصوصی اعمال کیا ہیں؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ظلم کرنے والوں سے درگزر کرتے ہیں اور برائی کا معاملہ کرنے والوں سے (بھی) احسان کا برتاؤ کرتے ہیںاور اللہ کے عطا فرمائے ہوئے رزق میں لوگوں کے ساتھ ہم دردی اور غم خواری کا برتاؤ کرتے ہیں۔ ایک دوسری حدیث سے نقل کیا ہے کہ جو شخص بھوکے کو روٹی کھلائے، یا ننگے کو کپڑا پہنائے، یا مسافر کو شب باشی (رات گزارنے) کی جگہ دے ، حق تعالیٰ شانہ قیامت کے ہولوں سے اس کو پناہ دیتے ہیں۔ یحییٰ برمکی رحمۃ اللہ علیہ حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ پر ہر ماہ ایک ہزار درہم خرچ کرتے تھے تو حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ سجدے میں ان کے لیے دعاء کرتے تھے کہ یا اللہ! یحییٰ نے میری دنیا کی کفایت کی تو اپنے لطف سے ان کی آخرت کی کفایت فرما! ۔ جب یحییٰ کا انتقال ہوا تو لوگوں نے خواب میں ان سے پوچھا کہ کیا گزری؟ انہوں نے کہا کہ سفیان کی دعاء کی بدولت مغفرت ہوئی۔ حماد بن سلمہ رحمۃ اللہ علیہ ایک مشہور محدث ہیں وہ روزانہ پچاس آدمیوں کے روزہ افطار کرانے کا اہتمام فرماتے تھے۔ ایک روایت میں آتا ہے کہ جو شخص حلال کمائی سے رمضان میں کسی روزہ دار کو روزہ افطار کرائے تو اس پر رمضان کی راتوں میں فرشتے رحمت بھیجتے ہیں اور شب قدر میں حضرت جبرئیل علیہ السلام اس سے مصافحہ کرتے ہیں اور جس سے حضرت جبرئیل علیہ السلام مصافحہ کرتے ہیں (اس کی علامت یہ ہوتی ہے کہ) اس کے دل میں رقت پیدا ہوتی ہے اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں۔
عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں، ذہنی ٹارچر کا الزام، سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر نامزد بانی بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، کہا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ...
پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاج...
معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیںکاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُ...
سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، جلد کریک ڈاؤن ہوگا،کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کررہا ہے اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے ،بہت جلد آپ یہاں آئیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا، محسن نقوی تینوں صوبوں میں افغان باشندوں کیخلاف کارروائی جاری ، پختونخوا میں تحفّظ دیا جا رہا ہے، ج...
حکومت اس طرح کے واقعات کا تدارک کب کریگی، کھلے ہوئے مین ہول موت کو دعوت دینے کے مترادف ہیں، معصوم بچے کی لاش گیارہ گھنٹے کے بعد ملی ،بی آر ٹی ریڈ لائن پر تیسرا واقعہ ہے،اپوزیشن ارکان کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے،بچے کی تصویر ایوان میں دکھانے پر ارکان آبدیدہ، خواتین کے آنسو نکل ...
دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں خو...
صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں،ہم نہیں ڈرتے، وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ص...
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، ...
متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام زیر غور تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ...
اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جر...
آئینی ترمیم مسترد کرنا کسی عدالت کا اختیار نہیں،قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے کسی ایسے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے وفاق کمزور ہو،تقریب سے خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے ،آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے ا...
پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی بندش کا مسئلہ ہماری سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے ،خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے ،بھارتی آرمی چیف کا آپریشن سندور کو ٹریلر کہنا خود فریبی ہے خیبرپختونخوا میں سرحد پر موجودہ صورتحال میں آمد و رفت کنٹرول...