... loading ...
پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی نے صحت کے حوالے سے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود دونوں سیاسی جماعتوں نے ایک ایک صوبے میں اپنی حکومتیں ہونے کے باوجود کوئی مثالی کارکردگی اور کوئی متاثر کن اقدام نہیں کر سکیں حالانکہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد صحت کے شعبوں میں بہتری کیلئے صوبائی حکومتیں مکمل بااختیار تھیں۔ لیکن خیبر پختونخواہ اور صوبہ سندھ میں صحت کے شعبے میں انقلاب کی دعوے دار جماعتیں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کو بھی اپنے دور اقتدار میں درست نہیں کر سکیں تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں صحت کی ترقی کا حال کا اندازہ صرف اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ دارالحکومت پشاور جیسے شہر میں58% فیصد ڈاکٹری نسخے ایسے تحریر کئے جاتے ہیں جس فارما سیسٹ سمیت کسی کی بھی سمجھ میں نہیں آتے ہیں گو کہ اب خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے ڈاکٹری نسخوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی کوششوں کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں ہیلتھ فائونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر ندیم خان نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں باقاعدہ ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو آئندہ دو ماہ میں ڈاکٹروں کے نسخوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی جبکہ اس حوالے سے یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ خیبر پختونخواہ میں ڈاکٹری نسخے دوائوں کے بجائے کیمیائی نام سے لکھے جائیں یہ حقیقت ہے کہ پشاور میں میڈیکل اسٹور اور فارمیسی والے بھی ڈاکٹری نسخے بمشکل پڑھ پاتے ہیں او عملی طور پر یہ زیادہ کام صرف اندازوں پر چل رہا ہوتا ہے جو از خود ایک تشویش ناک بات ہے۔
پاکستان میڈیکل جنرل کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے چھ بڑے ہسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز پر ایک ہزار ستانوے ڈاکٹری نسخوں کا معائنہ کیا گیا جس میں سے58% فیصد سے زیادہ نسخے ایسے تھے جس سمجھ میں نہیں آرہے تھے اور99% فیصد نسخوں پر نسخہ لکھنے والے ڈاکٹر کا نام ہی نہیں تھا اور98% فیصد نسخوں پر ڈاکٹروں کا رجسٹریشن نمبر نہیں تھا اور مذکورہ رپورٹ کے مطابق78% فیصد نسخوں میں بیماری کا بھی ذکر نہیں تھا اس سے خیبر پختونخواہ محکمہ صحت کی باقی کارکردگی کا اندازہ آپ بخوبی کر سکتے ہیں اسی طرح سندھ میں پانچ سالوں کے دوران تین وزرائے صحت اویس ٹپی ، ڈاکٹر جام مہتاب ڈھر ، ڈاکٹر سکندر میندھرو سمیت کم و بیش اس سے زائد سیکریٹری صحت کے تبادلوں اور تقرریوں کے باوجود محکمہ صحت سندھ کا سب سے توانا وزیر اویس ٹپی تاحال خود جلا وطن ہیں لیکن حکومت سندھ نے لاپتہ وزیر صحت کو قانون کے مطابق ان کی غیر حاضری کے باوجود ان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے سے بوجوہ گریز کیا بلکہ ان کی تنخواہ سمیت ان کی دیگر مراعات اور سہولیات کو بھی جاری رکھا گیا سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق نہ تو نان کیڈر افسران کو بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود ہٹا کر ان کی اصل پوسٹوں پر واپس بھیجا گیا بلکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ڈاکٹروں کی ترقیوں کا عمل میرٹ کے بجائے رشوت اور سفارش کی بنا پر پورا کرتے ہوئے ترقی کے حقداروں کو ترقی نہیں دی گئی تھر میں بچوں کی اموات کو تو نہیں روکا جا سکا تا ہم مرنے والے بچوں کی ذات میں سے ایک کولہی خاتون کو سینیٹ کا رکن بنوا کر آصف علی زرداری نے ہیلتھ سیکٹر کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناتمام کوششیں کی ہیں جبکہ دونوں صوبوں کے حکومتوں کی جانب سے صحت کے بارے میں دعوے تو بہت کئے گئے سندھ میں ہیلتھ ایمر جنسی بھی لگا کر مریضوں کو ریلیف نہ فراہم کرنا حکومت سندھ کی کامیابی ہے یا ناکامی اس کا فیصلہ آپ خود کر سکتے ہیں دونوں صوبوں کے وزرائے صحت کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا جائے گا۔
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...
شہباز شریف کا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ اور منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، سندھو پر حملہ نامنظور،ایکس پر بیان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصل...
ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں سپرہائی وے ،لانڈھی ،جناح کارڈیو ،سائٹ ایریا ،سرجانی، لیاری میں حادثات پیش آئے شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش جہاں موسم کی خوشگواری کا پیغام لائی، وہیں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد زندگی کی با...
بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، تاریخی شکست ہوئی اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس...
(کوہستان میگاکرپشن اسکینڈل) اسیکنڈل کس وقت کا ہے،کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟،عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جا...