... loading ...
ایک ماہر نفسیات کا دعویٰ ہے کہ جدید طرز زندگی جہاں ہماری بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، وہیں بدلے میں، ہمیں بے صبرا اور غصہ کرنے والا بنا رہی ہے۔ برطانیا میں لنکاشائر سے تعلق رکھنے والی نفسیات کی پروفیسر سینڈی مان کہتی ہیں کہ ‘جارحیت جو کبھی ہماری بقا کے لیے ضروری تھی اس کا ہمارے دماغ کیساتھ آج بھی ربط موجود ہے، جو کبھی بھی غلط نشانہ چن لیتا ہے، جب کہ اس کی وجہ موجود نہیں ہوتی۔’ ڈاکٹر مان ایک ڈائجسٹ میں لکھتی ہیں کہ ‘کبھی انسان کی توانائیاں سرپر چھت قائم رکھنے اور خوراک کی فراہمی کی کوششوں تک مرکوز ہوا کرتی تھیں۔ لیکن اکیسویں صدی میں ترقی یافتہ ملکوں میں لوگوں کی بنیادی ضرورتوں کے بارے میں خدشات کم ہو گئے ہیں۔’ وہ کہتی ہیں کہ ‘آرام دہ زندگی ہمیں نازک مزاج بنا رہی ہے جو نسبتاً معمولی اور چھوٹے واقعات کے بارے میں ہمیں جلد ہی غصے کی طرف لے جاتی ہے، اور ساتھ ہی، جدید طرز زندگی کی عادت نے ہماری توقعات اس قدر بڑھا دی ہیں کہ کمال کی حد سے کچھ کم ہمیں پسند نہیں آتا، جس پر اکثر ہم کسی بچے کی مانند ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ روزنامہ ’ٹیلی گراف‘ کے مطابق، ڈاکٹر مان کا نظریہ ہے کہ ‘غصہ انسانی جبلت کا حصہ ہے، جو مخصوص حالات میں جبکہ انسانی جذبات کسی چیز کو حاصل کرنے کے لیے مچل رہے ہوں مثلا بھوک کے وقت چڑ چڑا ہونا اورغصہ میں آنا۔ دراصل خون میں Serotonineکی مقدار کے اضافے کے ذریعے ہمیں خوراک کی تلاش کے لیے متحرک بناتا ہے۔’ ان کا کہنا ہے کہ غصہ انسان کے ابتدائی ایام میں سماجی سرگرمیوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے میں مدد کرتا تھا۔ خاص طور پر یہ ان لوگوں کے لیے ایک انتباہ کا کام کرتا تھا جن کا رویہ دوسروں کے لیے پریشان کن ہوتا تھا۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر مان کے مطابق، غصے کی حالت میں لال بھبوکا ہونا یا آپے سے باہر ہوجانا ایسی کیفیت تھی جس سے ہمارے باپ دادا کو زندہ رہنے میں مدد ملی، کیونکہ، ان کی غیر موجودگی میں خوراک کا چوری ہونا یا دشمن کا انہیں جان سے مارنے کی کوشش کے بدلے میں ان کے پاس اپنے بچائوکے لیے خطرناک تیور اور دھاڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا تھا۔
ڈاکٹر مان کے مطابق،’آج ہماری بنیادی ضرورتیں تو پوری ہو رہی ہیں لیکن ساتھ ہی، ہماری توقعات بے لگام ہوتی جارہی ہیں’۔ انھوں نے کہا کہ یہ غصہ ہمیں معمولی باتوں پر پرتشدد ردعمل کی طرف راغب کر سکتا ہے، مثلا روڈ پر ہونے والے واقعات اور چھوٹی چھوٹی باتوں مثلا ریستوران میں کھانا گرم نہ ملنے پر بھی بھڑکا سکتا ہے،جبکہ بعض حالات اس غصہ کو بڑھانے میں کسی ایندھن کا کام سر انجام دیتے ہیں، جن میں غیر حقیقی توقعات ضرورت سے زیادہ بڑھا دی جاتی ہے۔ مثلاً سپر مارکیٹ کا دعویٰ ہے کہ سامان کی ادائیگی کے لیے لمبی قطار میں کھڑے لوگوں کو انتظار کی زحمت سے بچانے کے لیے نئی قطار کھول دیں گے۔ اکثر لوگوں کو اس وقت بھڑکا دیتی ہے جب انہیں ایسا ہوتا نظر نہیں ا?تا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ’اس بات پر کہ ہم بچوں کی طرح خراب ہو رہے ہیں، دلیل دی جا سکتی ہے کیونکہ ہم ہر چیز اپنی توقع کے عین مطابق چاہتے ہیں۔ اور جب ایسا نہیں ہوتا، تو ہم کسی بچے کی طرح ہی پیر پٹخنے لگتے ہیں۔‘ ڈاکٹر مان نے ایک سادہ سی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے غصے پر قابو پانے کے لیے خود سے بار بار یہ سوال کرنا ہوگا کہ آیا یہ واقعہ ہماری زندگی کی بقا کے لیے کوئی دھمکی ہے اور اگر ایسا نہیں ہے تو ہمیں اپنے غصے کو لگام ڈالناچایئے۔اور آرام سے بات کرنا چاہئے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...