... loading ...
ون ڈے میں نسبتا بہترکھیل اورٹی ٹوئنٹی میں کشتوں کے پشتے لگاتی سرفرازالیون کوآئندہ ماہ طویل فارمیٹ میں اعلی کارکردگی کاچیلنج درپیش ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈاورانگلینڈسے ٹیسٹ میچزکھیلے گی ۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ11 مئی سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کے خلاف طویل فارمیٹ کے میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 24مئی کو لارڈز،دوسرا یکم جون کو لیڈز میں شروع ہوگا۔
ماضی جب بھی پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ کیاوہاں سے اچھی کم اوربری یادیں لے کرزیادہ لوٹاہے ۔ قومی کھلاڑیوں پرپہلی بار انگلینڈکے دورے کے دورا ن بال ٹمپرنگ کاالزام لگایاگیاتھااس کے علاوہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان بٹ ‘فاسٹ بائولرمحمد آصف اورفاسٹ بائولر محمدعامر پراسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزابھی سنائی گئی جن میں محمد عامرتوسزاپور ی کرنے بعد قومی ٹیم میں شامل کرلیے گئے لیکن محمد آصف اورسلمان بٹ پر قومی ٹیم کے دروازے بندہیں یااگریوں کہاجائے توغلط نہ ہوگاکہ سلمان بٹ پرقومی ٹیم کے دروازے بندہیں کیوں محمد آصف توتاحیات پابندی کی زدمیں ہیں۔
لیکن مصباح الحق کی قیادت میں جانے والی ٹیم کے لیے انگلینڈکادورہ خوشگواررہا۔ پاکستانی ٹیم نے نہ صرف کہ ٹیسٹ سیریزبرابرکی بلکہ عالمی درجہ بندی میں نمبرون بننے کااعزازبھی حاصل کیا۔ماضی کے مقابلے میں قومی ٹیم کے کھلاڑی ناتجربہ کاراورنوجوان ہیں اورانھیں ٹیسٹ میچزکھیلنے کازیادہ تجربہ بھی نہیں اس کے علاوہ کپتا ن سرفرازاحمد کابھی ٹیسٹ کرکے حوالے سے ریکارڈزیادہ اچھانہیں۔دبئی میں کھیلی گئی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفرازالیون کوشکست کاسامنا کرنا پڑاتھا۔ اس کے بعد سے کوئی ٹیسٹ سیریزنہیں کھیلی گئی ۔ اس لیے قومی ٹیم کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنا قبل ازوقت ہی تصورہوگا۔
اہم کرکٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں 9 اپریل سے 2 روز جاری رہے گا۔قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ تادم تحریر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوچکا ہوگا جہاں مختلف گروپس میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے۔فٹنس ٹیسٹ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے تاہم فٹنس مسائل سے دوچار یاسر شاہ، سہیل خان اور عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ نہیں دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ گزشتہ ہفتے کولہے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد ہی ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔آصف علی، حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی اور صاحبزادہ فرحان کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لئے بلایا گیا ہے جب کہ فواد عالم کی فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا لیکن ان کا ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان نہیں ہے۔
ٹیسٹ ٹیم کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا اور ممکنہ کھلاڑی کیمپ میں شریک ہوں گے جہاں کیمپ کے دوران ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 17 کھلاڑیوں کے ناموں کی تجویز دی ہے جب کہ وہاب ریاض کا ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے۔راحت علی کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جب کہ یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے باعث شاداب خان کے ساتھ کاشف بھٹی کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے ۔
انگلش کنڈیشنز میں اہم ہتھیار سمجھے جانے والے یاسر شاہ کولہے کی ہڈی میں تکلیف کے سبب دستیاب نہ ہوناقومی ٹیم کے لیے ایک جھٹکے سے کم نہیں یہ صورتحال ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز دونوں کیلیے تشویش کا باعث ہے، 28 ٹیسٹ میں 165 وکٹیں حاصل کرنے والے 31سالہ لیگ اسپنر کو 4 ہفتے آرام کرنا ہوگا، انھیں فٹنس کی مکمل بحالی کیلیے مزید 6ہفتے درکار ہوں گے۔یاسر کی کمی پوری کرنے کیلیے صرف ایک ٹیسٹ کا تجربہ رکھنے والے لیگ اسپنر شاداب خان،ڈیبیو کے منتظر بلال آصف اور کاشف بھٹی پر انحصار کرنا ہوگا۔شاداب نے واحد ٹیسٹ بارباڈوس میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
مبصرین اس بات پر متفق ہیں کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں کارکردگی اپنی جگہ لیکن طویل فارمیٹ کیلیے ٹمپرامنٹ لانے کیلیے انھیں مسلسل فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ 2016 میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز برابر کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پائی تھی۔یاسر شاہ نے لارڈز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دوسری جانب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں قومی کرکٹرز کی فٹنس جانچنے کا عمل شروع ہوگیا، شارٹ اسپرنٹ، بلیب ٹیسٹ سمیت مختلف آزمائشوں سے گزار کر ڈیٹا مرتب کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، ...
متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام زیر غور تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ...
اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جر...
آئینی ترمیم مسترد کرنا کسی عدالت کا اختیار نہیں،قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے کسی ایسے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے وفاق کمزور ہو،تقریب سے خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے ،آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے ا...
پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی بندش کا مسئلہ ہماری سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے ،خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے ،بھارتی آرمی چیف کا آپریشن سندور کو ٹریلر کہنا خود فریبی ہے خیبرپختونخوا میں سرحد پر موجودہ صورتحال میں آمد و رفت کنٹرول...
یہ ٹیسٹ رن کر رہے ہیں، دیکھنے کے لیے کہ لوگوں کا کیا ردعمل آتا ہے ، کیونکہ یہ سوچتے ہیں اگر لوگوں کا ردعمل نہیں آتا، اگر قابل انتظام ردعمل ہے ، تو سچ مچ عمران خان کو کچھ نہ کر دیں عمران خان ایک 8×10 کے سیل میں ہیں، اسی میں ٹوائلٹ بھی ہوتا ہے ،گھر سے کوئی کھانے کی چیز...
سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرزاجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ منگل کے دن ہر ضلع، گاؤں ، یونین کونسل سے وکررز کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے اگلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا، احتجاج میں آگے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔وزیر ...
جب 28ویں ترمیم سامنے آئے گی تو دیکھیں گے، ابھی اس پر کیا ردعمل دیں گورنر کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور صدر کا ہے ، ان کے علاوہ کسی کا کردار نہیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں مراد ...
دنیا بھر میںایئربس اے 320طیاروں میں سافٹ ویئر کے مسئلے سے ہزاروں طیارے گراؤنڈ پی آئی اے کے کسی بھی جہاز میں مذکورہ سافٹ ویئر ورژن لوڈڈ نہیں ، طیارے محفوظ ہیں ،ترجمان ایئر بس A320 طیاروں کے سافٹ ویئر کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستان میں بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہو سک...
37روز سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی جارہی، بہن علیمہ خانم کو ملاقات کی اجازت کا حکم دیا جائے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا جائے کہ سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، وکیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد ف...
پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کر انے وانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ''بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائو '' کے نعرے لگا ئے جبکہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ جمعہ کو سی...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر جاری دھرنا جمعہ کی صبح ختم کر دیا ۔ دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ علامہ ناصر عباس کے آنے کے بعد ہونے والی مشاورت میں کیا گیا، علامہ ناصر عباس، محمود اچکزئی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی مشاو...