... loading ...
پاکستانی عوام بہت سادہ لوح ہیں حکمرانوں کے ہر وعدے پر یقین کرلیتے ہیں۔ ہر سال بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کے دعوے سردیوں میں کیے جاتے ہیں اور سردیوں میں چونکہ لوڈ شیڈنگ کم ہوتی ہے اس لیے لوگ خوش ہوجاتے ہیں۔ یادرہے کہ اقتدارسنبھالتے ہی اس وقت وزیراعظم نوازشریف نے لوڈشیڈنگ جلد ازجلد ختم کرنے کے دعوے شروع کردیئے اوروزارت عظمی سے ہٹائے جانے کے بعد بھی مجھ کیوں نکالا مہم کے دوران بھی یہ کہنا نہیں بھولے کہ ہم نے جلد ازجلد لوڈشیڈنگ کے خاتمے کاپروگرام بنارکھاہے اورآئندہ برس عا م انتخابات سے قبل ملک میں اندھیروں کانام ونشان تک نہیں رہے گا۔ان کی جانب سے ہی نہیں وفاقی وزراء کی جانب سے بھی لوڈشیڈنگ کے خاتمے مہینابھی بتادیاگیا۔ یہی نہیں موجودہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی بھی بارہا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کادعو ی کرچکے ہیں ۔ کیونکہ یہ دعوے موسم سرمامیں زیاد ہ کیے جاتے رہے تھے اس موسم میں بجلی کااستعمال کم ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ بھی ہوتی ہے اس لیے سادہ ولوح عوام نے سوچناشروع کردیاکہ ان دعووں میں سچائی ہے ۔ویسے کچھ لوگو ں کواس بات کابھی یقین تھاکہ سی پیک کی برکتوں سے کوئی پاور پروجیکٹ تو مکمل ہوجائے گا پھر یہ کہاجائے گا کہ دیکھا ہم نے 2018ء میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی۔
لیکن کیا کریں ابھی گرمیاں آئی نہیں ہیں صرف ایک ہلکی سی لہر آئی اور ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا۔ بہت سے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے اور حکومت کے سارے اعلانات غلط ثابت ہوں گے کیونکہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کے سبب بجلی نہیں بنے گی اور سسٹم میں شامل نہیں ہوگی تو لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہی ہوگا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہناہے کہ اگر یہ صورتحال رہی تو ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا اوسط دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ جائے گا۔
پاکستانی عوام کی جانب سے اپنے حکمرانوں کا کڑا احتساب نہیں ہوتا اس لیے اس قسم کے دعوے کرلیے جاتے ہیں۔ اگر 2018ء کے انتخاب میں لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کے لوگ اپنے اپنے علاقوں میں جھوٹے وعدے کرنے والوں کا داخلہ بند کردیں، ان سے سوال پوچھیں کہ ہر سال لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے تو کرتے ہو بجلی کہاں ہے۔ پھر بھی ترقی کے اعلانات کیوں ہورہے ہیں۔ اگر عوام نے جھوٹے دعوے کرنے والوں کا احتساب نہ کیا تو اسی طرح اندھیروں اور گرمیوں میں زندگی گزارتے رہیں گے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ایک بارعوام تہیہ کرلیں کہ چاہے کوئی کسی قسم کے سبزباغ دکھائے انھوں نے صحیح لوگوں کاانتخاب کرنا ہے توپھروہ دن دورنہیں جب انھیں اپنے مسائل حل ہوتے ہوئے نظربھی آئیں گے ۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...