... loading ...
ماہر فلکیات نے نظام شمسی سے باہر قریب ترین سیارہ دریافت کرلیا ہے اور یہ زمین سے صرف چار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ سیارہ الفاسنچوری نامی ستارے کے گرد گردش کررہاہے۔ اس سیارے کاکم از کم وزن زمین جتنا ہے لیکن اسکا اپنے ستارے سے فاصلہ اس سے کم ہے جتنا عطارو کاسورج سے ہے۔ سائنسی رسا لے نیچر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ ستارے سے اس قدر قربت کی وجہ سے یہ سیارہ زندگی کے لیے موزوں نہیں ہے۔ تاہم خارجی سیاروں پر ہونے والی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ عام طورپر سیارے اکیلے نہیں ہوتے اوراگرکسی ستارے کے گرد ایک سیارہ پایا گیا تو امکان ہے کہ اس کے ساتھ اور سیارے بھی ہوں گے۔ اس لیے امکان ہے کہ الفاسنچوری کے گرد اور سیارے بھی گردش کررہے ہوں گے جو تاحال دریافت نہیں کیے جاسکے ، زمین سے قریب ترین ستارہ پروکسیماسنچوری ہے، جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ تین ستاروں کے مجموعے کا حصہ ہے۔ دوسر ے دو ستارے الفاسنچوری اے اور بی ہیں۔ اس سیارے کا سراغ جنوبی ا مریکہ کے ملک چلی میں قائم ایک یورپی رصد گاہ نے لگایا۔ یہ سیارہ اب تک دریافت ہونے والے ا?ٹھ سو چالیس سیاروں میں زمین سے کہیں زیادہ قریب ہے۔ اس قسم کے سیارے اپنے سورج سے اس قدر قریب ہوتے ہیں کہ انہیں براہ راست دیکھا نہیں جاسکتا۔ البتہ یہ اپنے سورج پر کشش ثقل کے ذریعے اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ستارے کی حرکت میں جو معمولی تبدیلی ہوتی ہے، اسے حساس آلات کی مدد پر محیط پیمائشوں سے معلوم ہوا کہ یہ سیارہ الفاسنچوری بی کے گرد صرف تین اعشاریہ چھے دنوں میں ایک چکر مکمل کرنا ہے(یعنی اسکا ایک سال زمین کے تقریباً ساڑھے تین دنوں کے برابر ہے ) اس کی سطح کا درجہ حرارت بارہ سو ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ جب سے خارجی سیارے دریافت ہونا شروع ہوئے ہیں۔ سائنس دان ایک ایسے سیارے کی کھوج میں ہیں جوزمین کی مانند ہو، یعنی ایک ایساسیارہ جو سورج جیسے ستارے کے گردگردش کرتا ہواور اس کا فاصلہ ا پنے ستارے سے اتنا ہو جتنا زمین کاسورج سے فاصلہ ہے۔ یہ نو دریافت شدہ سیارہ زمین سے صرف ایک لحاظ سے ملتا جلتا ہے، اور وہ یہ کہ اس کا وزن زمین کے وزن کے قریب ہے۔ نیچر میں چھپنے والی تحقیق کے ایک مصنف اسٹیفن اڈری جنیوا کی رصد گاہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوںنے اس سیارے کی دریافت کے بارے میں کہا ’الفاسنچوری بی ایک خصوصی دریافت ہے۔ یہ ہمارا پڑوسی ہے۔ اس لیے اگرچہ یہ سیارہ اب تککی جانے والی دریافتوں میں ایک عام دریافت ہے لیکن اس کے باوجود اپنے کم وزن اور ہم سے قریب ترین خارجی سیارہ ہونے کے باعث یہ ایک غیر معمولی دریافت بھی ہے۔ گرینچ کی رائفل رصد گاہ کے ماہر فلکیات میرک کیکو لانے بی بی سی کو بتایا ‘میرے خیال سے اس بات کا بہت امکان ہے کہ اس نظام میں اور بھی سیارے ہوں گے اور ممکن ہے ان کا درجہ حرارت زیادہ ا?رام دہ ہو اور اس حوالے سے تلاش جاری ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...