... loading ...
سائنس دانوں نے ایسی روبوٹک ٹانگیں تیار کرلی ہیں جنھیں صرف سوچ کی لہروں کے ذریعے حرکت میں لایا جاسکتا ہے اگر یہ منصوبہ قابل عمل ہوگیا تو صحت کی دنیا میں انقلاب آجائے گا۔آپ نے ٹرمینیٹر سیریز کی فلمیں تو دیکھی ہوں گی۔ ان فلموں میں ولن انسان نما مشینیں یا مشینی انسان تھے۔ ایسی مخلوق جو آدھی انسان اور آدھی مشین ہو اسے اصطلاحاً ’’ سائی بورگ‘‘ کہا جاتا ہے۔ظاہر ہے کہ یہ مخلوق قدرتی طور پر نہیں پائی جاتی مگر سائنس بڑی تیزی سے انسانوں کو سائی بورگ میں بدل ڈالنے کی طرف پیش قدمی کررہی ہے۔ جلد ہی ایسے انسان عام نظر آئیں گے، خود کار مشینیں جن کے جسم کا حصہ ہوں گی اور وہ صرف سوچ کی لہروں یا خیالات کے ذریعے انھیں کنٹرول کررہے ہوں گے۔
ایک کمپنی نے روبوٹک ٹانگیں بنالی ہیں جنھیں صرف سوچ کی لہروں کے ذریعے حرکت میں لایا جاسکتا ہے۔ روبوٹک اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا شاہ کار یہ ٹانگیں مصنوعی اعضا تیار کرنے والی جاپانی کمپنی سائبر ڈائن نے بنائی ہیں۔ یہ کمپنی ایک عشرے سے جدیدترین مصنوعی اعضا تیار کررہی ہے جنھیں Hybrid Assistive Limb ( ہال ) کہا جاتا ہے۔سوچ کی لہروں سے حرکت میں لائی جانے والی یہ ٹانگیں ان مریضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہیں جو فالج، حادثے، حرام مغز کو پہنچنے والی چوٹ یا کسی بھی وجہ سے ٹانگوں کو حرکت دینے سے معذور ہوگئے ہوں۔ روبوٹ ٹانگوں پر مشتمل یہ پورا نظام پہن کر مفلوج یا متاثرہ شخص باآسانی کھڑا ہوجاتا ہے کیوں کہ اس میں کمر تک سپورٹ دی گئی ہے۔یہ پورا سسٹم جدید آلات، سنسرز اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی ( آرٹیفشل انٹیلی جنس ) پر مشتمل ہے۔ یہ مشین جسمانی اعضا، نسیجوں یا بافتوں اور خلیوں کے نظام سے خارج ہونے بایو الیکٹرک سگنلز یا برقی کرنٹ کو محسوس کرلیتی ہے۔ ان سگنلز کو ڈی کوڈ کرنے کے بعد یہ ان کے مطابق عمل کرتی ہے۔ای ای جی بھی ایک ایسی ہی مشین ہے جو دماغ سے خارج ہونے والے اشارات کو محسوس کرلیتی ہے لیکن یہ ’ روبوٹ سوٹ ‘ دماغ میں پیدا ہونے والے خیالات کو محسوس کرکے ان کے مطابق عمل کرنے لگتا ہے۔ان روبوٹ ٹانگوں یا سوٹ کا مقصد فالج زدہ اور معذوروں میں یہ احساس پیدا کرنا ہے کہ وہ عام انسانوں سے کم نہیں اور اپنی مرضی کے مطابق اپنی ٹانگوں کو حرکت دے سکتے ہیں۔
حال ہی میں امریکی اداروں نے جاپانی کمپنی سے روبوٹ سوٹ خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ ان دنوں امریکا کے بروکس سائبرنک ٹریٹمنٹ سینٹر میں اس سوٹ کی ا?زمائش کی جارہی ہے۔ مذکورہ سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جنیوا تونوزی کہتے ہیں کہ اس نظام کی ایک خوبی یہ ہے کہ مریض انھیں اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتا ہے جیسے دماغ میں خیال پیدا ہوتے ہی ہمارے اعضا اس کے مطابق عمل کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں اور پھر ہمارے ارادے کو عملی جامہ پہنا دیتے ہیں، بالکل اسی طرح یہ روبوٹ سوٹ عمل کرتا ہے۔ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ روبوٹ سوٹ مریضوں کی بحالی میں مدد دیتا ہے۔
ڈاکٹر جنیوا کے مطابق ابتدا میں یہ مفلوج ٹانگوں کو پوری سپورٹ فراہم کرتا ہے، بالفاظ دیگر مریض مکمل طور پر ان کے سہارے چلتا ہے۔ پھر جیسے جیسے مریض کی ٹانگوں کی مْردہ رگوں اور پٹھوں میں جان پڑنے لگتی ہے تو روبوٹ سوٹ کی سپورٹ اسی مناسبت سے کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ بالآخر ایک وقت ایسا آئے گا جب مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوکر روبوٹ سوٹ سے نجات پالے گا اور یہی اس روبوٹک نظام کا مقصد ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...