... loading ...
شہر قائد کے باصلاحیت نوجوان نے پالتو پرندوں اور جانوروں کے لیے اسمارٹ پنجرہ متعارف کرادیا جس کے بعد ان کی حفاظت، انہیں خوراک دینے اور ان کے چوری ہونے کے مسائل میں کمی آجائے گی۔
نجی چینل کے مطابق گھروں میں پرندے اور دیگر پالتو جانور پالنے کے شوقین افراد کے لیے جانوروں کی دیکھ بھال اور انہیں بروقت پانی اور خوراک مہیا کرنا وقت کی تنگی کے باعث ایک مسئلہ بنتا جارہا ہے تاہم کراچی کے ایک ذہین نوجوان نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اسمارٹ پنجرہ متعارف کرادیا ہے۔
اسمارٹ پنجرہ جدید کمیونی کیشن ٹیکنالوجی اور حساس سنسرز سے لیس ایک نظام پر مشتمل ہے جس کے ذریعے آپ اپنے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال گھر یا شہر سے باہر رہ کر بھی باآسانی کرسکتے ہیں، یہی نہیں اس نظام کے ذریعے پالتو جانوروں کو خوراک اور پانی بھی مہیا کیا جاسکتا ہے اور انہیں دیگر جانوروں اور چوروں سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔یہ جدید نظام پنجروں میں بند پالتو جانوروں کو ٹھنڈک اور گرمی سے بچانے میں بھی سہولت فراہم کرے گا جبکہ پنجروں کا دروازہ کھلا رہ جانے کی صورت میں بھی آپ کو مطلع کردے گا۔ اس منفرد سسٹم کو موبائل فون کی ایک ایپلی کیشن کے ذریعے آپریٹ کیا جاسکے گا۔
YnStek کے نام سے اسمارٹ پنجرے کا تصور متعارف کرانے والے سرسید یونیورسٹی کے طالب علم یاسر نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے پالتو جانوروں کے پنجروں میں رکھے ہوئے برتنوں میں خوراک اور پانی کی مقدار کی نگرانی کی جاتی ہے اور خوراک یا پانی مطلوبہ سطح سے کم ہونے پر یہ سسٹم آپ کو الرٹ دیتا ہے جس کے بعد آپ اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے پنجرے کے ساتھ منسلک فوڈ اینڈ واٹر بینک میں سے پانی اور خوراک کی اضافی مقدار برتنوں میں ڈال سکتے ہیں اس طرح پانی اور خوراک ضایع ہونے سے بھی بچائی جاسکتی ہے اور جانوروں کو بروقت خوراک اور پانی مہیا کیے جاسکتے ہیں۔
اسمارٹ پنجرے کا ایک اور اسمارٹ فیچر چوری سے تحفظ فراہم کرنا ہے اگر آپ گھر پر نہیں ہیں تو پنجرے کے ارگرد محفوظ حد کا تعین کرسکتے ہیں اور اس حد کے اندر کسی کے آنے کی صورت میں آپ جہاں بھی ہوں گے بروقت الرٹ حاصل ہوگا کہ کوئی آپ کے پالتو جانور کی جانب خطرناک ارادوں سے بڑھ رہا ہے۔ اسمارٹ پنجرے اندرونی درجہ حرارت سے بھی آگاہ رکھتے ہیں۔ یہ سسٹم نئے یا پرانے کسی بھی پنجرے میں نصب کیا جاسکتا ہے سسٹم کی لاگت 8 سے 10 ہزار روپے ہے۔انجینئر یاسر مزید نے بتایا کہ پاکستانی اور غیر ملکی کمپنیاں اس سلوشن میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہیں، کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ مومینٹم کانفرنس میں شریک مائیکرو سافٹ کے نمائندوں نے بھی سلوشن میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
٭ ٭ ٭
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...