... loading ...
محکمہ صحت سندھ میں ڈاکٹروں کی ترقیوں کا انصاف پر مبنی معاملہ موجودہ سیکرٹری صحت کی انا کی نذر ہے تو پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہیلتھ الائونس کا جائز مطالبہ کمزور قیادت کی نااہلی کے باعث سرد خانے میں جاتا نظر آرہا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے قانون پسند مسیحا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عثمان ماکو کی قیادت میں 7 اگست 2015ء سے تاحال سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔ کراچی پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے تمام ڈاکٹرز تاحال ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کیا محکمہ صحت سندھ کے یہ سرکاری ڈاکٹرز بھی پنجاب کے سول افسروں کی طرح قانون سے بغاوت کرکے اپنا حق حاصل کریں؟ یہ ڈاکٹرز بھی حکومت سندھ کے گزٹیڈ افسر ہیں۔ متعدد تو ترقی حاصل کئے بغیر موت کی ابدی نیند سوگئے اور متعدد ترقی کی حسرت لئے بغیر ہی ریٹائر ہو کر گھر چلے گئے۔ لیکن یہ کیا بے شرمی ہے کہ ریٹائر ہونے والا سیکرٹری صحت عدالت عظمیٰ میں ڈاکٹروں کی ترقیوں کی گمراہ کن رپورٹ جمع کراکے ریٹائرمنٹ کے اپنے نوٹیفکیشن کے اجرا کے باوجود چیف جسٹس آف پاکستان سے اپنی ترقی کی درخواست کرتا ہے۔ یہ ہمارے معاشرے کی ناانصافی کا وہ خطرناک پہلو ہے جس سے بالادست طبقہ زبردست طاقتور ہوتا جارہا ہے اور محکوم طبقہ ناانصافیوں کے باعث تیزی سے انارکی کی جانب جارہا ہے۔ خطرے کی یہ گھنٹی وفاق اور صوبوں میں مغلیہ سلطنت کی طرز کی نام نہاد جمہوریت کی بساط کے لئے ہی نہیں بلکہ وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کے حوالے سے بھی کوئی اچھا شگون نہیں ہے۔ تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ان مسیحائوں کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کی کسی نے کوشش نہیں کی جس میں حکومتی وزیر اور نمائندگان، سیاسی جماعتوں کے رہنمایان سمیت محکمہ صحت کے کسی نچلی سطح تک کے افسر کو یہ توفیق نہیں ہوئی۔ بالآخر قومی طب و صحت کے اُفق پر موجود ڈاکٹروں کی مستند نمائندہ تنظیم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے بھوک ہڑتالی ڈاکٹروں کو جوس پلا کر نہ صرف ان کی بھوک ہڑتال ختم کروائی بلکہ اپنی نگرانی میں بھوک ہڑتالی ڈاکٹروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال بھی روانہ کیا۔
محکمہ صحت سندھ کی تاریخ میں پہلی بار پیرا میڈیکل اسٹاف نے کراچی پریس کلب پر گزشتہ دنوں ہیلتھ الائونس کے ایک نکاتی مطالبے پر تاریخی بے نظیر مظاہرہ کیا۔ جس میں مظاہرین کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اور ان کے پرجوش نعروں نے جہاں سیکورٹی اداروں کو اضافی نفری کے لئے مجبور کردیا وہیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کمزور قیادت بھی اس غیر متوقع جم غفیر کو دیکھ کر حیران اور پریشان ہوگئی بلکہ میں نے بعض رہنمائوں کو حواس باختگی کی کیفیت میں دیکھا۔ وہیں محکمہ صحت کی تاریخ میں سابق مشیر صحت فیصل گبول کے بعد دوسرے وائسرائے طرز کے سیکرٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیجوہو نے بھی معاملے کو ہاتھ سے نہ نکل جانے کی ہنگامی پالیسی پر عمل کیا اور ایڈیشنل سیکریٹری صحت جلال الدین جلالانی کو اپنا ایلچی بنا کر کراچی پریس کلب کے سامنے پیرامیڈیکل رہنمائوں سے مذاکرات کے لئے بھیجا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی پیپلز پیرامیڈیکل اور آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل کے دونوں گروپوں کے علاوہ سندھ پیرا میڈیکل ویلفیئر ایسوسی ایشن اور اسی طرح سے متحدہ قومی موومنٹ کی میڈیکل ایڈکمیٹی کی شکست وریخت کے بعد پاک سرزمین کا میڈیکل ونگ کے علاوہ متحدہ پاکستان کا میڈیکل ونگ اس جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل ہے۔ گوکہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے اپنے میڈیکل ونگ کے تحت کراچی پریس کلب پر ہیلتھ الائونس کے حوالے سے ایک اچھا شو مذکورہ شو سے قبل کرچکے تھے۔ لیکن اس شو کا حفاظتی اداروں سمیت محکمہ صحت تک کے کسی چھوٹے افسر نے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا۔ بہرحال جلال الدین جلالانی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں سے بات چیت کے بعد واپس سیکرٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیجوہو کے پاس گئے اور کچھ دیر بعد جب واپس آئے تو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے احتجاجی ٹرک پر چڑھ کر مذاکرات کی ناکامی کا تو اعلان کردیا لیکن اپنی نااہلی اور ناتجربہ کاری کی بنا پر اس مظاہرے کی اصل قوت کو کوئی واضح لائحہ عمل دینے میں ناکام رہے۔ بس یہی وہ موڑ تھا جب دیئے ہوئے احتجاجی پروگرام پر عمل درآمد ہونے سے پہلے مذکورہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما جب دوسرے روز محکمہ صحت کے چالاک سیکرٹری کے ہاتھوں ٹریپ ہو کر مذاکرات کے لئے پہنچے تو پہلے تو ان کمزور رہنمائوں کا استقبال انتظار سے کرایا گیا اور جب سیکرٹری صحت آئے تو ناقص حکمت عملی اور موثر منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث رہنمائوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ یہ تو خیر ہوئی وفد میں شامل ایک بزرگ رہنما نے اپنی بزرگی کو دائو پر لگا کر اور ایڈیشنل سیکرٹری جلال الدین جلالانی نے اپنے سیکرٹری کی پالیسی کے مطابق کمیٹی کے رہنمائوں کو محفوظ راستہ دیا۔ ایکشن کمیٹی میں شامل دو جماعتوں نے سکھ کا سانس لیا کہ ہم معافی تلافی والے مذاکرات میں نہیں تھے۔ اب معافی تلافی والے رہنما ہیلتھ الائونس کے مطالبے کی تکمیل کے بجائے ان چار نیم طبی تنظیموں کو بھی اپنی صف میں لانے کے لئے سرگرم عمل ہیں جو مذکورہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل نہیں تھے۔ اس میں سب سے بڑی نیم طبی تنظیم پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، پاکستان ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن، انصاف میڈیکل ونگ، فنکشنل میڈیکل ونگ شامل ہیں۔ حالانکہ عام انتخابات قریب ہونے کے باعث 72 ہزار ملازمین کے ہیلتھ الائونس منظور کرانے کا بہترین موقع تھا۔ جسے گنوایا گیا یا فروخت کیا گیا۔ یہ فیصلہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے ملازمین کو کرنا ہے، خود ساختہ رہنمائوں کو نہیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...