... loading ...
امریکا میں پاکستانی انجینئر ڈاکٹر علی اسرار اور ان کے ساتھیوں نے ایسی ٹچ اسکرین پر کام شروع کردیا ہے جس میں ریشم کا کپڑا دکھائی دے تو چھونے پر لطیف احساس ہوگا اور کسی درخت کا تنا چھونے پر کھردرا محسوس ہوگا۔ڈزنی لیبس سے وابستہ علی اسرار ہیپٹک انجینئرنگ کے ماہر ہیں جس میں کمپیوٹر اور ٹچ اسکرین پر اس شے کا لمس محسوس کیا جاسکتا ہے جو نہ صرف ٹچ اسکرین کو اگلے درجے تک لے جائے گا بلکہ نابینا افراد کی مدد اور تعلیم میں بھی اہم کردار ادا کرسکے گا۔
اس کے علاوہ آپ برف کی ٹھنڈک اور روشنی کی حرارت بھی محسوس کرسکتے ہیں۔ ڈزنی کے ٹیسلا ٹچ پروگرام کے تحت تصویر کے مطابق اسکرین پر کئی قوتیں کام کرتی ہیں جو چھونے والوں کو عین اسی طرح کا احساس دیتی ہیں۔علی اسرار کے مطابق ٹچ اسکرین پر کسی شے کا احساس دلا کرایک جانب تو نابینا افراد ٹیکنالوجی سے استفادہ کرسکیں تو دوسری جانب اس سے تحقیق اور تفریح کو نیا روپ ملے گا۔ انہوں نے ٹیکچوایٹر نامی ایک آلہ تیار کیا ہے جو انگلیوں کی حرکات کے تحت ا?واز خارج کرتا ہے۔ یہ طریقہ نابینا افراد کو بولنے اور سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔اسی طرح اگر کسی فاسل کی تصویر دکھائی دے رہی تو چھونے پر اس کے ہموار حصے نرم ہوتے ہیں جبکہ اس کے کھردرے حصے سخت احساس دیتے ہیں۔ اسی طرح سانسوں کے زور اور آواز کے ارتعاشات کو بھی ٹچ کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔
2009ء میں ڈزنی لیب میں علی اسرار اور ان کے ساتھیوں نے پہلے ہپٹک ٹیبلٹ کا نمونہ تیار کیا تھا۔ اس کے لیے انہوں نے شیشے میں کئی موصل (کنڈکٹو) شیٹیں لگائی اور ان میں انسولیشن کی باریک پرت بچھائی تھی اور اسے الیکٹرو وائبریشن کا نام دیا تھا۔کئی برس کی محنت کے بعد اب وہ ایسا ٹیبلٹ بنا چکے ہیں جو جیلی فش کی پھسلن کو محسوس کراسکتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے بالوں، ریشم، جینز اور ریگ مال کے احساسات کو ٹچ اسکرین پر کامیابی سے منتقل کیا۔ اس کے علاوہ مزید بہتری کے بعد کاغذ اور روغن شدہ دیوار کو بھی ظاہر کیا۔ڈزنی لیب میں ان کی تحقیق جاری ہے اور اب وہ بہت بہتر انداز میں چھونے پر حقیقی احساس دلانے والے ٹیبلٹ تیار کرلیں گے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...