... loading ...
متحدہ قومی موئومنٹ بہادر آباد گروپ کی جانب سے فاروق ستار کو منانے کی آخری کوششیں بھی دم توڑ گئیں گزشتہ روز خواجہ اظہار الحسن اور سید سردار احمد کی سابق متحدہ سربراہ سے ملاقات مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔ فاروق ستار کی جانب سے رابطہ کمیٹی کا رکن بننے کی پیشکش بھی ٹھکرا دی گئی۔ متحدہ پاکستان کی سربراہی کے علاوہ کسی قسم کا کوئی عہدہ لینے سے صاف انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عامر خان گروپ کے دو رکنی وفد کی جانب سے فاروق ستار سے ایک خصوصی ملاقات کی گئی تھی جس میں انہیں رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے پارٹی میں واپس آ نے پر زور دیا گیا تھا جس پر فاروق ستار کی جانب سے صاف انکار کر دیا گیا اور پارٹی میں دوبارہ واپسی کے لیے متحدہ کی سربراہی مانگ لی گئی ۔ فاروق ستار کا موقف سامنے آنے کے بعدرابطہ کمیٹی ان سے مکمل طور پر ناراض ہو گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق موجودہ کنوینر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے رہنمائوں کو فاروق ستار سے اب کسی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ دونوں گروپوں کے درمیان محاذ آ رائی کو روکنے کے لیے گزشتہ روز مہاجر اتحاد تحریک کے چیئر مین ڈاکٹر سلیم حیدر کی جانب سے بھی متحدہ پاکستان کے دونوں دھڑوں سے ملاقاتیں کی گئی ہے جس میں دونوں گروپوں نے متحدہ کی سربراہی سے متعلق اپنے اپنے تحفظات ظا ہر کر دیے ہیں ان کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش پر دونوں گروپوں نے انہیں پارٹی میں جاری اندرونی اختلافات خود حل کرنے پر زور دیا ۔ڈاکٹر سلیم حیدر بھی متحدہ پاکستان کے د ونوں گروپوں سے ملاقات کے بعد انتہائی مایوس دکھائے دیے۔ اس حوالے سے وجود سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز متحدہ کے دونوں گروپوں کو ایک کرنے کے لیے ان کی جانب سے کی گئی ملاقات ناکام رہی۔ تاہم متحدہ کی تنظیمی صورتحال کو دیکھ کر ان کی جانب سے اس بات کی پیش گوئی کر دی گئی کہ متحدہ کے دونوں گروپوں کے ایک ہونے کے آثار مشکل ہی نہیں ناممکن دکھائی دے رہے ہیں۔ مگر اس کے باوجود وہ دونوں گروپوںکو ایک کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔
حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرا دی ، قیمت میں مزید ایک روپے 47 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔نیپرا ذرائع کے مطابق صارفین سے وصولی اگست، ستمبر اور اکتوبر میں ہو گی، بجلی کمپنیوں نے پیسے 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگے تھے ، کیپسٹی چارجز کی مد میں31ارب 34 ک...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو صوبے کے واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے 15دن کا وقت دے دیا۔صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آپ کا زور کشمیر میں دیکھ لیا،کشمیریوں کے سامنے ایک دن میں حکومت کی ہوا نکل گئی، خیبر پخ...
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پائونڈ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شدید غصے میں دکھائی دیں جبکہ بانی پی ٹی آئی بھی کمرہ عدالت میں پریشان نظر آئے ۔ نجی ٹی و ی کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے می...
پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں اداروں کے کردار پر جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ ایک انٹرویو میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے فارم 47 کا فائدہ اٹھایا ہے ، لہٰذا یہ اس سے پیچھے ہٹیں اور ہماری چوری ش...
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے ) کی نجکاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مختلف ایئرلائنز سمیت 8 بڑے کاروباری گروپس کی جانب سے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کے خواہاں فلائی جناح، ائیر بلیولمیٹڈ اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ سم...
کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں بجلی کی طویل بندش اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا تاہم کے الیکٹرک نے علاقے میں طویل لوڈشیڈنگ کی تردید کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف لائنز ایریا کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور لکی اسٹار سے ایف ٹی سی جانے والی س...
جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا۔بھکر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات میں حکومتوں کا کوئی رول نہیں ہوتا، الیکشن کمیشن کا رول ہوتا ہے ، جس کا الیکشن کے لیے رول تھا انہوں نے رول ...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک کے دوران شر پسند عناصر کی طرف سے صورتحال کو بگاڑنے اور جلائو گھیرائوں کی کوششیں ناکام ہو گئیں ، معاملات کو بہتر طریقے سے حل کر لیاگیا، آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کرتے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں ...
ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ میری رائے ہے کہ قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے ، اصل بات وہی ہے ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمے کی سم...
رہنما ایم کیو ایم مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جج کے پاس وہ طاقت ہے جو منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج سکتے ہیں، جج کے پاس دوہری شہریت بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ، عدلیہ کو اس کا جواب دینا چاہئے ۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم مصطفی کمال نے کہا کہ کیا دُہری شہریت پر کوئی شخص رکن قومی...
شکارپور میں کچے کے ڈاکو2مزید شہریوں کواغوا کر کے لے گئے ، دونوں ایک فش فام پر چوکیدرای کرتے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شکارپور میں بد امنی تھم نہیں سکی ہے ، کچے کے ڈاکو بے لگام ہو گئے اور مزید دو افراد کو اغوا کر کے لے گئے ہیں، شکارپور کی تحصیل خانپور کے قریب فیضو کے مقام پر واقع...
سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی لائونچنگ، گرفتاری، ضمانتیں یہ کہانی کہیں اور لکھی جا رہی ہے ،بانی پی ٹی آئی چھوٹی سوچ کا مالک ہے ، انہوں نے لوگوں کو برداشت نہیں سکھائی، ہمیشہ عوام کو انتشار کی سیاست سکھائی، ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید بہتر کرنے کی کوشش...