... loading ...
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی حالت زارکیس کی سماعت کرتے ہوئے اچانک جناح اسپتال پہنچ گئے، جس کے باعث اسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ہیں ۔چیف جسٹس نے اسپتال آمد کے موقع پر مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا اور اسپتال کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور سہولیات کی عدم فراہمی پر چیف جسٹس سخت برہم ہوگئے اور ڈائریکٹر سیمی جمالی سمیت عملے کو سخت جھاڑ پلائی۔ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پا کستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میںسرکاری اسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی اور ابتر صورتحال پر از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی اور سیکرٹری صحت سندھ فضل اللہ پیچوہو عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے جناح اسپتال کی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سیمی جمالی سے استفسار کیا کہ کیا یہ وہی اسپتال ہے جہاں جیل سے آئے خاص ملزمان کو رکھا جاتا ہے، سیمی جمالی نے جواب دیا کہ جی ہاں یہ وہی اسپتال ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں پھر اسپتال کے حوالے سے اتنی بُری رپورٹس کیوں ہیں۔سیمی جمالی نے موقف پیش کیا کہ جناح اسپتال کا معاملہ 18 ویں ترمیم کے بعد سے عدالت میں زیرِالتوا رہا، ہم نے اسپتال کی وفاق سے صوبے کو منتقلی چیلنج کررکھی ہے معاملہ زیرِسماعت ہونے کے باعث کوئی نئی بھرتیاں نہیں ہوپا رہیں ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جناح اسپتال کی فائل ابھی منگوالیتے ہیں، عدالت نے اسپتال کی فائل فوری طور پر طلب کرتے ہوئے سیمی جمالی سے استفسار کیا کہ اسٹاف کے علاوہ دیگر آلات اور مشینیں کیوں نہیں۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے جواب دیا کہ یہ بہت بڑا اسپتال ہے ہزاروں مریض آتے ہیں، 4 لاکھ 50 ہزار مریض صرف ایمرجنسی میں آئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہرٹیسٹ جناح اسپتال میں دستیاب ہے یا کوئی ٹیسٹ باہر بھی ہوتے ہیں؟ آپ حلف نامہ لکھ کر دیں کہ اسپتال میں ساری سہولتیں موجود ہیں۔چیف جسٹس نے سیمی جمالی سے استفسار کیا کہ اسپتال کتنے منٹ کی مسافت پر ہے؟ سیمی جمالی نے کہا کہ 20 منٹ کے فاصلے پر، چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم ابھی جناح اسپتال کا دورہ کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے اسپتالوں کی ابترصورتحال پر صوبائی سیکرٹری صحت فضل اللہ پیچوہو سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں کی جو رپورٹس آرہی ہیں وہ بہتر نہیں، سنا ہے سارا بجٹ آپ نے رکھا ہے یہ بتائیں کہ سرکاری اسپتالوں کی حالت کب بہتر ہوگی؟فضل اللہ پیچوہو نے جواب دیا کہ ٹائم لائن دے دی ہے بہتری آئے گی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا سرکاری اسپتالوں کو فنڈز مل رہا ہے، سیکرٹری صحت نے جواب دیا جی اسپتالوں کو فنڈز فراہم کررہے ہیں۔چیف جسٹس نے سوال کیا، کیا سرکاری اسپتالوں کا بجٹ سینٹرلائزڈ ہوچکا ہے؟ سیکرٹری صحت نے جواب دیا نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے ذمہ داروں کو نوٹس کرتے ہیں، عدالت نے جناح میڈیکل کالج کی کارکردگی غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے کالج نمائندوں کو نوٹس جاری کردیا اور حکم دیا کہ 3 روز کے اندر ڈینٹل کالج کے پرفارمے مکمل کرکے عدالت کو دکھائے جائیں۔بعدازاں چیف جسٹس جناح اسپتال جا پہنچے جہاں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور قتل کیس میں ملوث شاہ رخ جتوئی زیر علاج ہیں۔چیف جسٹس کے جناح اسپتال پہنچتے ہی شاہ رخ جتوئی کو ڈسچارج کر کے جیل روانہ کردیا گیا، جس پر چیف جسٹس سخت برہم ہوئے۔انہوں نے شاہ رخ جتوئی کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والے ڈاکٹر شاہد رسول کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم نے نوٹس لیا تو شارہ خ جتوئی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ کیا شاہ رخ جتوئی کی کوئی سرجری کی گئی ہے، جس پر انہیں شاہ رخ جتوئی کی میڈیکل رپورٹ سنائی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ شاہ رخ جتوئی کو دل کی شکایت تھی مگر بیماری بواسیر کی نکلی۔انہوں نے ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کی بھی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ کارکردگی ہے آپ کے اسپتال کی۔چیف جسٹس کے جناح اسپتال پہنچتے ہی اسپتال کی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ چیف جسٹس کی آمد پر جناح اسپتال میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کیا گیا اور اسپتال کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے پورا عملہ کام میں لگ گیا۔عملے نے غیر ضروری سامان اٹھا کر اسپتال کے عقب میں منتقل کردیا جبکہ غیر متعلقہ افراد کو بھی جناح اسپتال سے باہر نکال دیا گیا۔چیف جسٹس نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے دریافت کیا کہ اتنی بدبو کیوں آرہی ہے؟ انہوں نے سیمی جمالی کو حکم دیا کہ مجھے لکھ کر دیں کیا کیا سہولتیں نہیں ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کی صورتحال پر توجہ دی جائے۔اسپتال کے دوران چیف جسٹس نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا جبکہ مریضوں سے بھی ملاقات کی۔ چیف جسٹس کو دیکھ کر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے جس پر ایک بار پھر عملے کی شامت آگئی۔چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر ایک خاتون ان کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑی ہوگئی اور رو رو کر اپیل کی کہ میرے بیٹے کو جعلی مقابلے میں مارا گیا۔ مجھے انصاف دلایا جائے۔اسپتال کے ہنگامی دورے کے بعد چیف جسٹس واپس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...