... loading ...
پاکستان کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ میں گرین چینل کا غیرقانونی استعمال بڑھنے سے ملک میں ممنوعہ ودیگر مصنوعات کی اسمگلنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ کلکٹریٹ میں گرین چینل کا استعمال کرنے والا ایک منظم گروہ متحرک ہے جو ممنوعہ و دیگر اشیاء کی گرین چینل سے تیز رفتار کلیئرنس کروا کر ریونیو کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے۔قانونی درآمدکنندگان نے پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے گرین چینل کے ذریعے گزشتہ 13 ماہ کے دوران کلیئر ہونے والے تمام درآمدی کنسائنمنٹس کے بعد ازکلیرنس آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس حقیقت کا پتہ چلایا جاسکے کہ کلکٹریٹ کے گرین چینل سے کلیئرہونے والے کنسائنمنٹس سے کن کن درآمدکنندگان نے غلط یا درست طور پراستفادہ کیا ہے۔قانونی درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ کلکٹریٹ میں تعینات ایک ایڈیشنل کلکٹرودیگر متعلقہ اعلی افسران کی ملی بھگت سے گرین چینل کے ذریعے مس ڈیکلیئرڈ کنسائنمنٹس کی کلیئرنس زوروں پر ہے جبکہ قانونی طور پر درست ڈیوٹی وٹیکسوں کی ادائیگیاں کرنے والے امپورٹرز کے کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اور قانونی کنسائنمنٹس کی کئی بارکسٹم ایگزامنیشن واسیسمنٹ کی وجہ سے درآمدکنندگان کونہ صرف ہراساں کیا جارہا ہے بلکہ ان کے کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کی مدت بڑھنے سے ان پر بھاری ڈیمریج وٹیٹنشن چارجز کا بوجھ بھی ڈالا جارہا ہے۔واضح رہے کہ چند ہفتے قبل ہی اچانک کسٹمز ایگزامنیشن کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ مس ڈیکلریشن کے ذریعے انتہائی مہلک کیمیکل ایسٹک ہائیڈرائیڈ ملک میں اسمگل کیا جارہا ہے جبکہ حال ہی میںآئرن اینڈ اسٹیل اسکریپ کی ایک کھیپ کوبھی گرین چینل کے ذریعے کلیئر کروا کر قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں 23 ملین روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔درآمدکنندگان کا موقف ہے کہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے حکام قانونی درآمدکنندگان کے لیے زحمت جبکہ گرین چینل مافیا کے لیے رحمت ثابت ہورہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں انسداد اسمگلنگ کی متعدد بڑی نوعیت کی کارروائیوں کے باوجود منظم اندازکی اسمگلنگ سے قومی معیشت کو سالانہ 1000ارب روپے کا خطیرنقصان پہنچ رہا ہے۔درآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ ان کے درآمدی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس میں بلاجواز تاخیر کے نتیجے میں مس ڈیکلیئرڈ یا اسمگل شدہ مصنوعات کی مارکیٹوں میں آمد پہلے ہوجاتی ہے جبکہ قانونی طور پر امپورٹ ہونے والی اسی نوعیت کی مصنوعات مارکیٹوں میں اس وقت پہنچتی ہیں کہ جب اسمگلرز اپنی مصنوعات مارکیٹوں کے بیوپاریوں کوفروخت کرچکے ہوتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اعلی کسٹمز حکام زمینی حقائق کے مطابق اس ضمن میں تحقیقات کا اعلان کریں تاکہ قانونی طورپر درآمدات کرنے والے مایوس امپورٹرز کی حوصلہ افزائی اور اسمگلروں کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور،جسٹس بابر ستار پشاور ہائیکورٹ ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ 9 ارکان نے حق میں ووٹ دیاجبکہ تبادلے کیخلاف 3 ووٹ سامنے آئے،ذرائع چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں ک...
آزاد عدلیہ کیلئے افسوس ناک دن ، ججوں کے تبادلے کی کوئی وجہ ہونا چاہیے(سینیٹر علی ظفر) عدلیہ پر تیز وارکیا گیا، ججز کا تبادلہ کسی فرد کا کام نہیں، فیصلہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ، بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ...
امارات کا اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ رکن ملکوں اور سعودی عرب کیلئے بڑا دھچکا، پالیسی فیصلہ تیل کی پیداوار کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا،اماراتی وزیرتوانائی کا جاری بیان یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس جس میں روس جیسے اتحادی شامل ہیں دونوں کو چھوڑ دے گا، یو اے ا...
یہ میزائل سسٹم جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشنل آلات سے لیس ہے،آئی ایس پی آر تجربہ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ،پاک فوج کے افسران نے کیا آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا، جو جدید ...
آبادی کے سیلاب کے سامنے بند نہ باندھا تو آنے والے برسوں میں ملکی وسائل کو مزید تیزی سے بہا کر لے جائے گا ہر سال 60لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں اور پورے خاندان کیلئے ضروری، وزیر مملکت صحت وزیر مملکت برائے صحت مختار احمد بھرتھ نے 2050تک پاکستان کی آباد...
ایران مذاکرات کی پیش کش پر غورکیلئے آمادہ ہوگیا،امریکا جنگ کے دوران اپنا ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا،اسی لیے جنگ بندی کی پیش کش کی جا رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ ہم نے پوری دنیا کو دکھا دیا ایرانی عوام اپنی مزاحمت اور بہادری کے ذریعے امریکی حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس مشکل...
فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی وانا ہسپتال منتقل،سکیورٹی ذرائع اہل علاقہ کا افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ،پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ،وفاقی وزیرداخلہ ...