... loading ...
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے فٹ پاتھ اسکول کیس کے دوران ریمارکس میں کہاہے کہ میں فائٹر ہوں اور فائٹ ضرور کروں گا۔ہفتہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کلفٹن کے علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے فٹ پاتھ اسکول کو ختم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت درخواست گزار نے بتایا کہ حکومت بے سہارا بچوں کے لیے بنائے گئے فٹ پاتھ اسکول کو ختم کررہی ہے،جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ جن لوگوں کو کچھ کرنا ہے ان کے بچے پاکستان میں نہیں پڑھتے، جب انہیں احساس ہی نہیں تو یہ کیا کریں گے، حالانکہ تعلیم، صحت سمیت بنیادی حقوق کی فراہمی حکومت کا فرض ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی میرا خواب ہے، بنیادی حقوق کا تحفظ کروں گا، پتہ نہیں میرا یہ خواب پورا ہوگا کہ نہیں، لاہور سمیت پنجاب میں سڑکیں کھلوادی ہیں، سڑکیں بند کرنا بھی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس کا دل کرتا ہے سٹرک پر بیٹھ جاتا ہے، شہریوں کا بنیادی حق ہے کہ راستے کھلے رکھے جائیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میں فائٹر ہوں فائٹ ضرور کروں گا، عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ضرور کروں گا، سوموٹو لینا میرا شوق نہیں، میں ایک سال تک خاموش رہا، لوگوں کے مسائل دیکھے تو رہا نہیں گیا، جب دیکھا کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں تو پھر سوموٹو ایکشن شروع کیے، معلوم ہے بعد میں نتیجہ کیا ہوسکتا ہے، سینئر وکلا سے کہتا ہوں کہ بنیادی حقوق پر درخواستیں دائر کریں۔دوران سماعت کمرہ عدالت میں شہریوں نے ہاتھ اٹھا کر سوال کرنے کی اجازت مانگی تو جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سب کے ہاتھ دیکھ لیے ہیں، اگرچہ ہمیں یہاں آنے سے روکا گیا لیکن اس کے باوجود سب کی بات سن کرجائیں گے، میں وہ قاضی نہیں ہوں جو لوگوں کو بلائوں کہ مجھ سے فیصلے کرائو۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ محکمہ تعلیم فٹ پاتھ اسکول کو نہ چھیڑے اور جب تک حکومت سندھ متبادل جگہ فراہم نہیں کرتی، فٹ پاتھ اسکول چلتا رہے گا۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...