... loading ...
قصور میں کمسن بچی کو بد فعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 17فروری کو سنا یا جائے گا۔گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر1 جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی تھی۔اس دوران زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیاتھا جس پر ملزم کو سرکاری وکیل مہیا کیا گیاتھا۔قبل ازیں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے،عدالت میں36 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔یادررہے کہ رواں سال کے آغاز میں قصور کی کمسن بچی کو ملزم عمران نے بدفعلی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا یا تھا ،بچی کے والدین عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہو ئے تھے کہ پیچھے سے محلہ دار عمران نے انتہائی شرمناک واردات کی۔اس سفاکیت پر پورا پاکستان سراپا احتجاج تھا اور قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ مقتولہ زینب کے والدین کاملزم کوسرعام پھانسی دینے کامطالبہ کرچکے ہیں ‘کم وپیش اسی قسم کامطالبہ عوا م خصوصاقصورکے مکینوں کابھی ۔ اب عدالت کی جانب سے کیافیصلہ آتاہے اس حوالے سے ساری پاکستان کوعلم میں آجائے گا۔
جہاں تک تعلق ہے بچوں سے زیادتی اوران کے قتل کے اندوہناک واقعات کے سدباب کے لیے عوام وخواص تقریباہرسطح پرمقتدرحلقو ں سے قانون سازی کامطالبہ کیاجارہاتھا اس حوالے سے خوش آئندبات یہ ہے کہقومی اسمبلی نے بچوں سے زیادتی پر 20 سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بل منظور کر لیا ہے۔ اب یہ بل سینٹ میں پیش کیا جائے گا، جس کی منظوری کے بعد اسے باقاعدہ قانون کی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔ بچوں سے زیادتی پر موجودہ قانون میں سزا کم از کم سات سال اور زیادہ سے زیادہ چودہ سال جبکہ پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے، کچھ عرصے سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافے کی خبروں کے بعد سزا بڑھانے کی ضرورت محسوس کی گئی۔ اس سلسلے میں تمام حلقوں کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ انسان نما وحشی درندوں کے لئے سزاؤں میں اضافہ کیا جائے۔ المیہ یہ ہے کہ دو تین سال کی بچیوں سے بھی زیادتی کے واقعات ہونے لگے ہیں۔ زیادتی کے بعد بچیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کی روح فرسا اور دل دہلا دینے والی خبریں ہر درد مند دل رکھنے والے کو خون کے آنسو رلاتی ہیں۔
گزشتہ سال قصور اور دیگر شہروں میں نو عمر بچوں سے زیادتی اور ان کی ویڈیو فلمیں بنا کر والدین کو بلیک میل کرنے کے درجنوں واقعات کا انکشاف ہوا تھا۔ جس کی انکوائری بھی ہوئی اور بہت سے افراد کو گرفتار بھی کیا گیا یہ معاملہ عدالت میں پہنچتے پہنچتے کافی وقت گزر گیا اور پھر متاثرہ خاندان کے افراد نے مایوسی، دباؤ اور لالچ کی وجہ سے حالات سے سمجھوتہ کر لیا اور چند ملزمان ہی کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ ماہ سات سالہ بچی زینب سے زیادتی ا ور پھر قتل کر کے کوڑے کے ڈھیر پر پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تو پہلے اہل قصور اور پھر پورے ملک میں اس درندگی کے خلاف شدید احتجاج ہوا۔ اعصاب شکن تفتیش اور جانچ پڑتال کے بعد آخر کار قاتل کا سراغ لگا لیا گیا تو اسے سر عام پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا جانے لگا جبکہ موجودہ قانون میں اس کی گنجائش نہیں۔ اس کے ساتھ ہی مختلف شہروں اور دیہات میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی خبریں نسبتاً زیادہ تعداد میں ٹی وی چینلز اور اخبارات کی خبروں میں شامل ہونے لگیں تو سخت سزا کا قانون بنانے کا مطالبہ بھی کیا جانے لگا۔یہ بات اطمینان بخش ہے کہ قومی اسمبلی میں سزا کو دوگنا کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔
اس کی ضرورت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ معاشرے میں بچوں کے اغوا، زیادتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہونے سے خوف و ہراس پھیل ر ہا ہے۔ عدم تحفظ کی فضا کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مجرموں کو زیادہ سے زیادہ سزائے قید 20 سال اور دس لاکھ روپے جرمانے کا قانون بننے سے ایسے واقعات میں کمی کی توقع کی جا سکے گی۔ یہ کہا جا رہا ہے ایسے واقعات میں اضافے کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ مقدمات کا فیصلہ جلد کر کے ا سپیڈی ٹرائل کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ فوری انصاف کرتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے سے وحشی درندے سخت سزاؤں سے خوف محسوس کریں گے بہتر ہوگا کہ سزاؤں میں اضافے کا قانون جتنی جلدی ہو سکے اسے سینیٹ سے بھی منظور کروالیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی جائیں کہ بچوں کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر نہ کی جائے اور والدین سے مکمل تعاون کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...