... loading ...
ہم سبھی یہ بات جانتے ہیں کہ وزن کیسے بڑھتا ہے۔ جب ہم جتنی کیلوریز ہمیں چاہیے اس سے زیادہ کیلوری کھانے لگتے ہیں تو وزن بڑھنے لگتا ہے۔ لیکن ہم ضرورت سے زیادہ کھانا کیوں شروع کر دیتے ہیں؟کیوں کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اچانک چاکلیٹ یا کیک جیسی بہت زیادہ کیلوری والی چیزیں کھانے کی شدید طلب محسوس ہوتی ہے حالانکہ ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ تھوڑی دیر بعد ہمیں پچھتاوا ہوگا؟صرف لالچ یا کچھ اور وجہ؟خود پر قابو رکھنا ضروری ہوتا ہے لیکن سائنسدانوں کو اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ ذہنی دباؤ موٹاپے کی ایک اہم وجہ ہوتا ہے۔زیادہ ذہنی دباؤ کی حالت میں ہماری نیند خراب ہوتی ہے اور خون میں شوگر کی مقدار بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس وجہ سے ہمیں زیادہ بھوک لگتی ہے اور کچھ کھا کر ہی آرام ملتا ہے۔اس سے ذہنی دباؤ اور بھی بڑھنے لگتا ہے۔ نیند اور بھی خراب ہوتی ہے اور خون میں شوگر لیویل اور بھی بری طرح متاثر ہونے لگتا ہے۔ جسم میں چربی بڑھنے لگتی ہے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔کیسے کیا گیا ٹیسٹتحقیقی گروپ ’ٹرسٹ می آئی ایم اے ڈاکٹر‘ کی ٹیم کے ڈاکٹر گائلز ییو نے برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی مدد سے ایک پورا دن بے حد تناؤ بھرے ماحول میں ذہنی دباؤ میں گزارا۔اس کے بعد ان کا ’ماسٹرٹ سٹریس ٹیسٹ‘ کیا گیا۔انھیں ایک کمپیوٹر کے سامنے بٹھا کر جلدی جلدی حساب کرنے کو کہا گیا۔ وہ حساب میں غلطیاں کرتے گئے۔اس کے بعد ان سے کہا گیا کہ وہ اپنا ہاتھ بٹھنڈے پانی میں ڈال کر رکھیں۔ سائنسدانوں کی ٹیم نے اس ٹیسٹ کے پہلے اور بعد میں گائلز کے خون میں شوگر کا لیویل معلوم کیا۔ہمارے خون میں شوگر کی سطح تب بڑھتی ہے جب ہم کچھ کھاتے ہیں۔ ایک صحت مند شخص میں شوگر کی سطح جلد ہی نارمل ہو جاتی ہے۔ لیکن سائنسدانوں نے دیکھا کہ ذہنی دباؤ والے دنوں میں گائلز کے خون میں شوگر کی سطح کو معیار پر لوٹنے میں تین گھنٹے لگ گئے۔ یعنی عام دن کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ وقت لگا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ ذہنی دباؤ میں ہوتے ہیں تو آپ کا جسم سمجھتا ہے کہ اس پر باہر سے کوئی حملہ ہوا ہے۔ اس لیے جسم عضلات کو طاقت دینے کے لیے خون میں زیادہ گلوکوز خارج کرنے لگتا ہے۔سٹریس سے نیند بھی متاثر ہوتی ہےلیکن جب اس طاقت کی ضرورت نہیں ہوتی ہے تو لبلبہ انسولن چھوڑتا ہے جس کی مدد سے خون میں گلوکوز کی سطح معیار پر واپس آ جاتی ہے۔انسولن کا لیویل بڑھنے اور خون میں اس طرح شوگر کا لیویل گرنے کی وجہ سے ہمیں دوبارہ بھوک لگ جاتی ہے۔ اسی لیے جب ہم ذہنی دباؤ میں ہوتے ہیں تو ہمیں بار بار زیادہ میٹھا کھانے کا دل کرتا ہے۔اسی طرح جب ہماری نیند پوری نہیں ہوتی ہے تب بھی ہمیں بار بار بھوک لگتی ہے۔برطانیہ کے کنگز کالج میں کی جانے والی ایک ریسرچ کے مطابق نیند پوری نہ ہونے پر ہم ایک دن میں 385 کیلوری زیادہ کھاتے ہیں۔بچے بھی اگر ٹھیک سے نہیں سو پاتے تو بار بار کچھ کھانے کے لیے مانگتے ہیں۔ایسے رکھیے ذہنی دباؤ کو دورایک خاص انداز میں سانس لینے سے آپ ذہنی دباؤ کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ اس طریقے کو اپنی روزانہ زندگی کا حصہ بنا لیں تو زیادہ فائدے ہو سکتے ہیں۔اسے کھڑے ہو کر، بیٹھ کر یا لیٹ کر بھی کیا جا سکتا ہے۔پانچ تک گنتی کرتے ہوئے ناک سے گہری سانس کھینچیےاب پانچ تک گنتی کرتے ہوئے آہستہ آہستہ منہ سے سانس چھوڑیے اسے پانچ منٹ تک بار بار دوہرائیے ایک تحقیق کے مطابق حقیقی خوشی اچھی دماغی صحت سے ملتی ہےایک اور ضروری بات یہ کہ اپنی نیند کو کسی بھی حالت میں متاثر نہ ہونے دیجیے۔ حالانکہ یہ کہنا آسان ہے کرنا نہیں۔کچھ اور ایسے طریقے ہیں جن سے آپ ذہنی دباؤ کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں جیسے ورزش، باغبانی یا یوگا۔لیکن آپ کے لیے کیا مدد گار ثابت ہوگا یہ تو آپ کو کر کے ہی دیکھنا ہوگا۔
٭ ٭ ٭
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...