... loading ...
کرکٹ کے بعد پاکستان میں ہاکی کے سونے میدان آبادکرنے کی کوششیں بھی رنگ لاتی اورقومی کھیل ہاکی کے ملک میں فروغ کے امکانات بھی روشن ہوتے نظرآرہے ہیں ،حال ہی میں ہالینڈ، جرمنی، نیوزی لینڈ سپین اور اولمپک چیمپیئن ارجنٹائن کے کھلاڑیوں پرمشتمل ورلڈالیون نے پاکستان کادورہ کیا۔پاکستانی ٹیم اورورلڈالیون کے مابین میچزکراچی اورلاہورمیں رکھے گئے ۔ کراچی کے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم ( ہاکی کلب آف پاکستان ) میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ورلڈالیون ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی اپنے نام کی تولاہورمیں کھیلاگیادوسرامیچ تین تین گول سے برابررہاجس کے بعدہاکی سیریز ورلڈالیون نے جیت لی ۔حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے ہوتے ہوئے ورلڈ الیون کے خلاف اپنے جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو تجربہ کارورلڈا لیو ن کے خلاف میدان میں اتارا۔
اس سلسلے میں ہوناتویہ چاہیے تھاکہ کافی عرصے انٹرنیشنل مقابلوں ناقص کارکردگی کے باعث پستی میں جانے والی قومی ہاکی ٹیم پرمشتمل کھلاڑیوں کوورلڈالیون کے مقابل اتارکرانھیں پریکٹس کاموقع دیاجاتا لیکن پی ایچ ایف نے ایساکرنا ضرور ی نہیں سمجھا۔اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جوبھی حکمت عملی ہوقطع نظراس بات کے ورلڈالیون کادورہ پاکستان تازہ ہواکاجھونکا ضرورثابت ہواہے ۔اس سے ایک جانب توملک بھرمیں ہاکی کے فروغ کاموقع ملے گادوسر ی جانب عالمی سطح پرکھیلوں کے حوالے اچھاتاثرجائے گا۔
ورلڈ الیون کے اس دورے کے موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ماضی کے متعدد نامور کھلاڑیوں اور امپائرز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا ہے جنھیں ہال آف فیم کا اعزاز دیا گیا۔ان کھلاڑیوں میں پنالٹی کارنر پر گول کرنے کے لیے مشہور ہالینڈ کے پال لٹجنر، بوولینڈر۔ جرمنی کے کرسچئن بلنک اور ا سپین کے سکارے شامل ہیں۔اس موقع پر پاکستان کے چھ سابق اولمپیئنز کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا جن میں اصلاح الدین۔ سمیع اللہ۔ اختررسول، شہناز شیخ، حسن سردار اور شہباز احمد شامل ہیں۔دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن ورلڈ الیون کے اس دورے کے بعد ہاکی لیگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں یہ دورہ پہلا قدم ہے جس کے بعد وہ پاکستان سپر لیگ کی طرز پر ہاکی میں بھی لیگ کے انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں۔
شہباز احمد نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان میں پہلی ہاکی لیگ کے سلسلے میں ایک مارکیٹنگ کمپنی سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے۔
شہباز احمد کا کہنا ہیکہ اس لیگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو نہ صرف مالی فائدہ ہوگا بلکہ انھیں اپنا کھیل بہتر کرنے میں بھی بڑی مدد ملے گی۔شہباز احمد کا کہنا ہے کہ پیسہ کمانا ہر کھلاڑی کا حق ہے لیکن اس وقت پاکستانی کھلاڑی بنگلہ دیش، اومان اور ملائیشیا کی لیگس میں حصہ لے رہے ہیں جن کا معیار اچھا نہیں ہے۔ پاکستان میں لیگ ہونے سے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی کوچز کو غیرملکی کوچز کے ساتھ کام کرکے تجربہ حاصل ہوگا۔اسی طرح پاکستانی امپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
اس حوالے سے قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ حسن سردار کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے و رلڈالیون کیخلاف دوسرے میچ میں اچھاکم بیک کیاورلڈ الیون کے د ورے سے ملک میں ہاکی کی بحالی میں مددملے گی۔
لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرے میچ کے اختتام کے بعد میڈ یا بریفنگ دیتے ہوئے ہیڈ کوچ حسن سردار کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم کے لیے غیرملکی کوچزسے بات چیت جاری ہے اس سلسلے میں فلورس جان،بوولینڈراوربلنک سمیت آسٹریلین کوچزسے بھی رابطہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کوغیرملکی لیجنڈزکیساتھ کھیل کرسیکھنے کاموقع ملا امیدہے ا ب مزید ٹیمیں بھی پاکستان آنا شروع کردیں گی۔
یادرہے کہ ایک زمانہ تھاجب پاکستانی ہاکی ٹیم دنیاپرراج کرتی تھی۔کوئی بھی عالمی مقابلہ ہوقومی ٹیم کے کھلاڑی اپنے شاندارکھیل سے دنیابھرپردھاک بٹھایا کرتے تھے۔لیکن جیسے جیسے وقت گزراہاکی کاکھیل زوال کاشکارہوچلالیکن اب ورلڈالیون کاکامیاب دورہ پاکستان اورپی ایچ ایف کی جانب سے ہاکی لیگ کے انعقادکی کوششوں سے امیدہوچلی ہے کہ پاکستان کاقومی کھیل جلدوہ مقام حاصل کرلے گاجواس کے شاندارماضی کاعکاس تھا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے اور جگہ جگہ رک کر عوام سے خطابات کیے، نعرے لگوائے، عوام کی جانب سے گل پاشی ، لاہور ہائیکورٹ بار میںتقریب سے خطاب سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں عمران خان زندہ بادکے نعرے گونج رہے ہیں،خان صاحب کا آخری پیغام سڑکوں پر آئیں ت...
جیسے جیسے 2025 اختتام کو پہنچ رہا ہے شہر کا نامکمل انفراسٹرکچر اور تاخیری منصوبے صحت عامہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں کھوکھلے وعدوں کے سائے میں ٹوٹی ہوئی سڑکیں، بند گٹر، بڑھتی آلودگی نے سانس کی بیماریوں میں اضافہ کردیا ہے جیسے جیسے 2025اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے کراچی کا نامکمل ان...
اپیلیں مکمل طور پر تیار کر لی گئی، پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی عدالت نے برطرف شدہ گواہ انعام اللہ شاہ اور وعدہ معاف گواہ کے بیان کو بنیاد بنایا توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی چیٔرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف سنائے گئے فیصلے کو اسلام آباد ہائ...
یہ عوام کا خون بہا رہے ہیں،ظلم کا دور ختم ہونے والا ہے ہمارا لیڈرآنے والا ہے،پورے لاہور میں بدترین ظلم بربریت و فسطائیت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،قوم عمران خان کے نظریے پر جمع ہوچکی ہے عمران خان قومی یکجہتی ‘سلامتی‘سیاسی اور اقتصادی استحکام کی علامت ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب کو سمجھنا چ...
پنجاب حکومت نے اٹک تا لاہور قیام و طعام کے تمام مقامات سیل کردیے قافلے کی راہ میںدانستہ رکاوٹیں ڈالی گئی، مشیر اطلاعات شفیع جان کی گفتگو خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اٹک تا لاہور قیام و طعام کے تمام مقامات سیل کردیے، قافلے کی راہ میں...
ہماری سیاست سند اور وراثت رکھتی ہے، ہمیں بزرگوں کے مقاصد کو آگے بڑھانا ہوگا قانون اور آئین پارلیمنٹ میں ہے، مسلکوں کو کمائی کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے، خطاب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئ...
ایف بی آر نے اصل آمدن معلوم کرنے کیلئے پچاس کے قریب نجی اسپتالوں میں ان لینڈ افسران بھیج دیے مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث پونے دو لاکھ کے لگ بھگ لوگوں اور اداروں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے ،سینئر افسر کی گفتگو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں مبینہ طور پر ٹیکس چوری میں...
اس قسم کے بیانات مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں،امریکی حکام عرب ممالک امن عمل سے دور ہونے لگے، وزیر دفاع کے حالیہ بیانات پر ناراضگی کا اظہار واشنگٹن نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے متعلق مسلسل بیانات پر اسرائیل پر سخت تنقید کی ہے اور...
بغیر اجازت کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی کراچی میں کمرشل کرکٹ کیلئے پی سی بی اور آ ر سی اے کے کی اجازت ضروری ہوگی،پی سی بی پی سی بی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے اجازت کے بغیر کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے پر پابندی عائد ...
بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد پاکستان کی اصل طاقت ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کی بنیاد ہے،کرسمس تقریب سے خطاب، مسیحی برادری کے رہنماؤں کا اظہار تشکر چیف آف ڈیفنس فورسز کی کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت، مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد، امن، ہ...
وادی تیراہ میں شہریوں سے زبردستی معاہدے لکھوائے گئے،میں نے کسی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دی، مذاکرات یا احتجاج، بانی نے اختیارات اچکزئی اور ناصر عباس کو دیدیے قبائل تجربہ گاہ نہیں، ملٹری آپریشن معاملے پر عمران خان کے موقف پر قائم ، کمسن زینب کے دل کا آپریشن، زینب کے نام پر ٹ...
اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرورہے ، تحریک انصاف سے مذاکرات بند کر دینے چاہئیں، کامران ٹیسوری بہترین عسکری حکمت عملی نے پاکستان کا اعتماد بحال کر دیا،مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور ہے اور میں کہتا ہوں پی...