... loading ...
القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے ممکنہ جانشین حمزہ بن لادن کی ایران میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، عرب ٹی وی کو ملنے والی خصوصی تصاویر میں انھیں ایران میں اپنے دو اور بھائیوں محمد اور لادن بن اسامہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ان تصاویر میں حمزہ بن لادن کے چہرے کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس سے پہلے القاعدہ ان کے چہرے کو چھپاتی رہی ہے اور حالیہ برسوں
کے دوران میں ان کی صرف صوتی ریکارڈنگز ہی جاری کرتی رہی ہے۔یہ تینوں بھائی ایران سے نکلنے کے بعد جد ا ہوگئے تھے ۔ایک تصویر میں تینوں اکٹھے نظر آرہے ہیں اور اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایران سے 2009ء میں ان کے کسی انجانی منزل کی جانب روانہ ہونے سے چندروز قبل کی ہے۔لادن بن اسامہ شام میں اپنی والدہ اور بہن ایمن کے پاس چلے گئے تھے۔
محمد بن لادن کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وزیرستان پر امریکا کے ڈرون حملوں میں تیزی کے بعد مقتول اسامہ نے انھیں یہ ہدایت کی تھی کہ وہ کسی اور شہر چلے جائیں اور جب تک ان کے پشاور پہنچنے کا بندوبست نہیں کردیا جاتا ، وہ وہیں قیام پزیر رہیں۔حمزہ بن لادن اور ان کی اہلیہ خیریہ صابر 2009ء میں شعبان کے مہینے میں ایران سے کسی اور منزل کے لیے روانہ ہوئے تھے اور تب اسامہ یہ چاہتے تھے کہ وہ ان کے پاس ایبٹ آباد آجائیں۔ انھوں نے عطیی اللہ اللبی کو اس منصوبے پر عمل درآمد کی ذمہ داری سونپی تھی۔حمزہ چند ماہ تک وزیرستان میں مقیم رہے تھے اور پھر اسامہ نے انھیں بلوچستان جانے کی ہدایت کی تھی تاکہ وہ وہاں سے سندھ پہنچ سکیں اور وہ تب تک وہاں قیام کریں جب تک ان کی ایبٹ آباد میں محفوظ آمد کو یقینی نہیں بنا دیا جاتا۔بن لادن نے اپنے بیٹے کو یہ بھی ہدایت کی تھی کہ وہ سفر کے دوران میں خود ان سے ٹیلی فون پر رابطے میں رہے اور پشاور میں اپنے ایک قابل اعتماد ساتھی کے ہاں قیام کرے۔انھوں نے حمزہ کو کسی بھی شناختی کارڈ پر وزیرستان سے فوری طور پر نکل جانے کی ہدایت کی تھی ۔
چنانچہ وہ وہاں سے 2010ء میں کسی اور منزل کی جانب چلے گئے تھے۔بعض دستاویزات کے مطابق القاعدہ کے مقتول سربراہ اپنے بیٹے حمزہ کی ان کے ایران میں قیام کے وقت سے ہی تنظیم کی قیادت کے لیے تربیت کررہے تھے۔حمزہ کو اپنے مقتول والد کےورثے کا ان کے اطاعت اور فرماں برداری کے کردار کی وجہ سے انتخاب کیا گیا تھا۔ 

نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...