... loading ...
اس کا رنگ باہر سے سرخ اور اندر سے زرد ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ شیریں ترشی مائل ہوتا ہے۔ اس کا مزاج سرد و تر درجہ دوم ہے۔ اس کی مقدار خوراک دو تولہ سے پانچ تولہ تک ہوتی ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔
1- انناس مفرح اور مقوی قلب ہوتا ہے۔
2- جگر اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔
3- انناس دیر سے ہضم ہوتا ہے۔
4- گرم مزاج والوں کیلئے مفید ہے یہ پیشاب آور ہوتا ہے۔
5- دافع خفقان ہے۔
6- صفرا کی گرمی کو تسکین دیتا ہے اور یرقان میں مفید ہے۔
7- پختہ انناس میں وٹامن سی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کاربوہائیڈریٹس‘ وٹامن اے‘ کیلشیم اور پروٹین بھی پائے جاتے ہیں۔ 8
– پیشاب آور ہے اس لئے ریت گردہ و مثانہ کو خارج کرتا ہے۔ 9
– لاغر اور سرد مزاج والوں کو قوت بخشتا ہے۔
10- اس کے شیرے سے چاول پکائے جاتے ہیں جو بہت لذیذ ہوتے ہیں۔
11-بند پیشاب کو جاری کرنے کیلئے انناس دو تولہ پانی میں رگڑ کر پلانا فوری فائدہ دیتا ہے۔
12- شربت انناس بند حیض کو کھولتا ہے۔
13- انناس پیاس بجھاتا ہے۔
14- انناس کھانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ 15- مصفیٰ خون ہے۔
16- بدہضمی دور کرنے کیلئے انناس کی دو پھانکیں لیں اور ان پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔
17- گھبراہٹ دور کرتا ہے اور جسم کو موٹا کرتا ہے۔
18- انناس بلغم بڑھتا ہے۔
19- تازہ انناس کا رس نکال کر پینے سے خناق کی مرض دور ہو جاتی ہے۔ اگر گلا بند ہو تو اس کے پانی کو زبردستی منہ میں ڈال دینا چاہئے۔
20- انناس پیچش اور مروڑ میں مفید ہوتا ہے اس کے ٹکڑوں کو خالص شہد میں دو چار دن رکھ کر استعمال کیا جائے تو آنتوں کے سدے دور ہو جاتے ہیں۔
21- گلے کے امراض میں انناس کو ہمراہ سیاہ توت کا شربت استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔
22- بخار کی حالت میں انناس معدہ کی اصلاح کرتا ہے۔
23- بچوں کی صحت و تندرستی کیلئے انناس کا کھانا زیادہ مفید ہے۔
24- لیموں اور سکنج بین کے ہمراہ انناس کا استعمال یرقان میں بے حد مفید ہے۔
25- کچے انناس سے حاملہ عورتیں پرہیز کریں۔
26- انناس دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے۔
27- انناس کا شربت دل‘ دماغ جگر اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔ اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ انناس کا گودا ایک پائو‘ پانی تین پائو لے کر سب سے پہلے انناس کا گودا پانی میں پکائیں پھر چھان کر چینی ملا کر دوبارہ جوش دیں‘ جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ بس شربت تیار ہے۔
28- تازہ انناس کا رس نکال کر پانچ تولے روزانہ استعمال کرنے سے حلق میں لٹکا ہوا گوشت کٹ جاتا ہے۔ اس کا بروقت استعمال حلق کی جملہ بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
29- شربت انناس دو تولے روزانہ پینے سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔
30- انناس کو سونگھنے سے دماغ مضبوط ہوتا ہے۔
31- اس کا رس پینے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں اور مسوڑھوں کی دیگر بیماریاں درست ہوتی ہیں۔
32-انناس کا رس گلاب اور مصری ملا کر رات شبنم میں رکھنا اور صبح نہار منہ پینا تپ‘ درد سر صفراوی‘ گردے اور مثانے کی پتھری میں انتہائی مفید ہے۔
33- انناس کے پتوں کو رگڑ کر چھان کر پلانے سے آنتوں کے کیڑے مر جاتے ہیں۔
٭ ٭ ٭
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...