... loading ...
امریکی صدر کے پاکستان مخالف ٹوئٹ پر مقامی سیاستدانوں اور تجزیہ کاروں کا سخت ردعمل سامنے آیا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رحمان ملک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مزمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ‘پاکستان نے امریکا کو دھوکا نہیں دیا بلکہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کررکھا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا جس کے نتیجے میں ہمارا امن، انفرانسٹرکچر اور معیشت برباد ہوئی اور اس جنگ میں 75 ہزاروں جانوں کا نذرانہ دینا پڑا۔
وزیرخارجہ خواجہ آصف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر کہا کہ ‘امریکا کو چاہیے کہ وہ افغانستان میں ناکامیوں کا ذمہ دار اپنے ہی لوگوں کو ٹھہرائے۔نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ہم امریکا کو ‘نو مور’ کا جواب دے چکے ہیں اس لیے ٹرمپ کی جانب سے ‘نو مور’ کا نعرہ کوئی معنی نہیں رکھتا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘امریکا کو افغانستان میں اپنی شکست پر سخت مایوسی کا سامنا ہے اور امریکا کو افغانستان میں عسکری طاقت آزمانے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کی حفاظت کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ٹرمپ کے ٹوئٹ پر انہوں نے ردعمل دیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ساتھ افغانستان میں موجود القاعدہ کو شکست دینے کے لیے امریکا کی بہت زیادہ مدد کی اور پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہیں موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘صورتحال یہ ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد ہمارے فوجیوں اور شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔خرم دستگیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ‘افغانستان کی جنگ پاکستان کی سرزمین سے نہیں لڑی جائے گی’۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا، افغانستان میں اپنی شکست کا ملبہ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا۔ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی کے معاملے پر یکجا ہوجانا چاہیے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس امریکی امداد کا تمام ریکارڈ موجود ہے اور امریکا کا حساس نوعیت کے معاملات پر ٹوئٹر اور اسے عوامی سطح پر زیر بحث لانے سے گریز کرنا چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمد قریشی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان نے اپنے مفاد کی خاطر آگے بڑھنا ہے، چاہے امریکی امداد ملے یا نہ ملے۔ٹرمپ کے الزام کو نامناسب اور بے وقعت قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اس خطے میں اور بھی قوتیں ہیں جو سمجھتی ہیں معاشی اور سلامتی استحکام کے لیے امن و استحکام ضروری ہے جس کے لیے چین، روس، ایران اور ترکی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور یورپی قوتیں بھی ہماری قربانیوں کو سمجھتی ہیں۔شاہد محمود قریشی نے کہا کہ ’آج پاکستان میں اتفاق رائے قائم ہوچکا ہے اور اس کو لے کر آگے بڑھنا ہے اور امریکی امداد کی جانب نظر نہیں رکھنی، کیونکہ کل امریکا ہم سے لاتعلق ہوجائے تو کیا ہم اپنے مفادات کا سودا کریں گے؟‘خارجہ پالیسی کو ٹویٹ پر بیان کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا کیونکہ خارجہ پالیسی ایک سنجیدہ اور حساس معاملہ ہے جبکہ ٹویٹ سے کئی غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کا جو رواج پیدا کیا یہ خطرناک ہوسکتا ہے‘۔
امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما شیری رحمٰن نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خلا کی موجودگی کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے پاکستان کو عالمی طور پر مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں مخالفین کی بھرپور لابنگ اور وزیر خارجہ کی عدم موجودگی کے باعث پاکستان نے پورے چار سال تک گراؤنڈ کو مکمل طور پر خالی چھوڑ دیا تھا۔
سابق سفیر نے کہا کہ ‘اس خلا کو ضرور پر کرنا چاہیے، جسے دنیا گورننس کی کمی کے طور پر دیکھ سکتی ہے اور پاکستان کی جانب سے موثر جواب نہ ملنے پر فائدہ اٹھا رہی ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کو متوازن موقف اپنانا چاہیے اور امریکا کو جواب دینے کے لیے نہ زیادہ جارحانہ اور نہ ہی مدافعانہ رویہ اپنانا چاہیے۔شیری رحمٰن نے کہا کہ ‘اس طرح کی صورت حال میں آگے بڑھنے میں بہت مشکل ہوتی ہے اور مجھے خارجہ پالیسی کا ایک نیا دور نظر آرہا ہے جہاں اس طرح کی باتیں اور مطالبات سامنے آئیں گے۔رہنما پی پی پی نے کہا کہ امریکا بھی تذبذب کا شکار ہے اور اگر امریکا میں معتبر افراد اس کو قابو نہیں کریں گے تو صورت حال بدتر ہوجائے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے امریکا کے لیے قربانیاں بھی دیں، معاشی نقصان بھی کروایا، قبائلی علاقوں میں تباہی بھی مچائی گئی اور پھر بھی ہمیں ہی ذلیل کیا جارہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں عقل کی کمی ہے، وہ ماضی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور ہمارے دشمنوں کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 33 ارب ڈالر پاکستان کو دیئے، جس سے ہمیں کچھ ملنے کے بجائے ہم نے اپنے 70 ہزار عوام کی قربانی دی۔ان کا کہنا تھا کہ نیو یارک میں ہونے والے 9/11 کے واقعے میں پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا اور میں نے سب کو خبردار کیا تھا کہ اس جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ میرا ایسے کہنے پر مجھے طالبان خان کا لقب بھی دیا گیا اور امریکی سفارت خانے میں میرے خلاف باتیں بھی کی گئیں، آج ان لوگوں کو سمجھ آرہا ہوگا کہ میں صحیح کہتا تھا۔انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستانیوں آئندہ کسی دوسرے کی جنگ میں شرکت نہ کرنا۔
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...