... loading ...
نجیب یاسر
سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک مشکل مشن کی تکمیل کے لیے 28دسمبر2017 کی شب براستہ دبئی آکلینڈ روانہ ہوئی اوروہاں پہنچ کرکیویزسے پنجہ آزمائی کے لیے تیاریوں کاآغازکردیا۔ ماضی میں کیویز کے د یس میں جانے والی پاکستانی کرکٹ ٹیموں کے مقابلے میں موجودہ چیمپئن ٹیم سے شائقین کوتوقعات زیادہ ہیں ۔ اس حقیقت سے انکارممکن نہیں کہ دنیاکی دیگرٹیموں کے مقابلے میں کیویز اپنے دیس میں ناقابل تسخٰرثابت ہوتے ہیں ۔ انھوں نے دنیاکی سخت سے سخت ٹیموں کواپنے دیس میں شکست کامزہ ضرورچکھایاہے ۔ حال ہی میں ویسٹ انڈیزکے ٹیسٹ میچز‘ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میچزمیں مسلسل کامیابیوں کے بعد کیویز ٹیم کے حوصلے مزیدبلندہیں ۔ جبکہ جارح مزاج اوپننگ بلے بازمارٹن گپٹل کی واپسی سے کیویزٹیم کی بیٹنگ لائن بھی بے حد مضبوط ہوچکی ہے۔ پاکستان اورنیوزی لینڈکے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ6جنوری کو ہوگا۔
3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 22 جنوری کو ہونا ہے۔نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیے پاکستانی ٹیم کو قبل از وقت نیوزی لینڈ بھیجاگیاہے ۔ جہاں ایک ہفتے کا کیمپ لگایا۔جہاں پاکستانی بلے بازوں اوربائولروں نے بھرپورپریکٹس کی ساری دنیاجانتی ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اصل قوت بائولنگ ہیں کئی اہم بائولرزکی عدم دستیابی کے باجودمحمدعامر‘حسن علی ‘رومان رئیس اورعامریامین اگرفاسٹ بائولنگ کے ذریعے مخالف کی وکٹیں گرانے کاہنرجانتے ہیں تووہیں شاداب خان ‘محمد نواز‘فہیم اشرف پرمشتمل اسپین اٹیک کسی بھی وکٹ پر بلے بازںکوتگنی کاناچ نچاسکتاہے ‘رہی بات بیٹنگ کی توفخرزمان ‘شعیب ملک ‘اظہرعلی ’بابراعظم ‘امام الحق اورخودکپتا ن سرفرازاحمد کی صلاحیتوں پراعتماد کیاجاسکتاہے ۔ اس با ت سے انکارممکن نہیں کہ پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں سوائے شعیب ملک کے کوئی بھی نیوزی لینڈمیں کھیلنے کازیادہ تجربہ نہیں رکھتالیکن تمام کھلاڑی نوجوان باصلاحیت اورکسی بھی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں ۔
نیوزی لینڈروانگی سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کی چائے پر تیس منٹ جاری رہنے والی ملاقات کو پاکستانی کرکٹرز گپ شپ کانام دیاگیا۔ ملاقات کے دوران نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کاحوصلہ بڑھاتے ہوئے کہاکہ آپ ملک کے سفیر کی حیثیت سے نیوزی لینڈ جارہے ہیں۔ امید ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرتے ہوئے دونوں فارمیٹ میں کامیابی حاصل کرے گی۔ نجم سیٹھی نے پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔2017 میں پاکستان ٹیم نے ا?ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی اور مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔2018میں بھی ٹیم قوم کا دل جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نوجوان کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم متحدہ ہوکر اچھے نتائج دے گی۔ کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ قومی ٹیم ردھم میں ہے۔ کھلاڑی نیوزی لینڈکے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔ گرین شرٹس نے ٹیم ورک کی بدولت گزشتہ 9ون ڈے میچز میں اچھا پرفارم کیا۔ نیوزی لینڈکیخلاف سیریز میں بھی پوری کوشش کریں گے کہ قوم کو مایوس نہ کریں۔ انھوں نے کہاکہ بولنگ ہمارا اہم ہتھیار ہے۔ محمد عامر، حسن علی اور عامر یامین غیرحاضر بولرز کی کمی پوری کریں گے۔
دوسر ی جانب نیوزی لینڈٹیم کے کھلاڑی بھی پاکستان کی قوت اورکسی بھی ٹیم زیرکرنے کی صلاحیت سے پوری طر ح واقف ہیں اسی لیے انھوں نے بھی پاکستان سے مقابلے کی مکمل تیاری کررکھی ہے ۔ ابتدائی 2 ون ڈے میچزکے لیے کیوی اسکواڈ میں اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل کی واپسی ہوگئی، وہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز نہیں کھیل پائے جس میں کیویز نے کلین سوئپ کیا تھا، گپٹل اب مکمل فٹ ہوکر میدان میں واپس آچکے اور ویسٹ انڈیز سے جاری ٹوئنٹی 20 سیریز کا حصہ ہیں، ان کی واپسی کے سبب گذشتہ تین ون ڈے میچز میں2 ففٹیز اسکور کرنیوالے جارج ورکر کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔
مارٹن گپٹل کے بارے میں کوچ گیون لارسن نے کہاکہ گپٹل خود کو ورلڈ کلاس پلیئر ثابت کرچکے، ٹاپ آرڈر پر وہ اور کولن منرو ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہوئے، ورکر کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ کیویز کو آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم کا بھی ساتھ میسر نہیں جو والد کی وفات کے باعث ویسٹ انڈیز سے سیریز چھوڑ کر زمبابوے چلے گئے تھے، اگرچہ ان کی واپسی ہوچکی مگر وہ فی الحال آکلینڈ کی جانب سے کھیل رہے ہیں،ان کی باقی تین ون ڈے میچز میں واپسی متوقع ہے۔جبکہ نیوزی لینڈکے اسکواڈمیں کپتان کین ولیمسن، ٹوڈ ایسٹل، ڈگ بریسویل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہینری نکولس، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور روس ٹیلر موجود ہیں۔
ماضی میں جب بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈکادورہ کیاسخت ترین مقابلے دیکھنے کوملے ہیں بائولنگ میں اگرعمران خان اورسرفرازنوازکے کیویزکی وکٹوں کے پرخچے اڑائے توبیٹنگ میں جاوید میانداد‘ ظہیر عباس‘ماجدخان ‘آصف اقبال ودیگرنے اپنی شانداربیٹنگ سے مخالف شائقین کواپناگرویدہ بنایا۔ بعدازاں وسیم اکرم اوروقاریونس کی تباہ کن بائولنگ نے کیویز کولرزایاتوسعیدانور‘عامر سہیل ‘رمیزراجانے بھی اپنی صلاحیتوں کاڈنکا بجوایا۔کیویزبلے بازمحمدسمیع اورشعیب اخترکی طوفانی بائولنگ کوبھی نہیں بھول سکے ہیں ۔ جبکہ پاکستانی سپراسٹارانضماالحق کی جارحانہ بلے بازی اور جاوید میاندادکی تحمل بھر ی اننگزکی بدولت 92کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کی شکست کیویز شائقین کھبی بھلاہی نہیں سکتے ہیں ۔
جہاں تک تعلق ہے سرفرازنوازکی قیادت میں جانے والی موجودہ کرکٹ ٹیم کی اس بات میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ کھلاڑی نیوزی لینڈکی کنڈیشنڈسے ہم آہنگی نہ رکھنے کے باوجودنہ صرف یہ کہ نیوزی لینڈ سے بھرپورمقابلے کی سخت رکھتے بلکہ انھیں ہو م گرائونڈپرشکست کی ہزیمت سے دوچاربھی کرسکتے ہیں۔
آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی،شہبازشریف خوشی کا دن ہے،پورے ملک کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، تقریب سے خطاب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی...
نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،طلباو طالبات کی ہزاروں میں ٹیسٹ میں شرکت نوجوان نہیں مستقبل میں سیاسی قبضہ گروپ مایوس ہوگا، بنو قابل پروگرام سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے میرے اعصاب مضبوط ، ہم دلیر ہیں، کسی سے ڈرنے والے نہیں، سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق سے اپنے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے ، صوبے میں امن ل...
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں اتاری تھیں اوربڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، کل جماعتی حریت کانفرنس کی پریس کانفرنس کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہن...
افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر...
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت ک...
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گ...
ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے،لوگوں کو مریض بننے سے بچانا ہے یہاں ہیلتھ کیٔر نہیں،ویکسین 150 ممالک میں استعمال ہوچکی ہے،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلگت سے کراچی تک سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں۔ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ...
ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں،آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ سرکریک سے جیوانی...
افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی پر بات ہوگی، عالمی برادری سے کیے وعدے پورے کریں،دوحا مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اسرائیل کے مغربی کنارے کے حصوں کو ضم کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے، ہم فلسطین کاز کے لیے اپنی بھرپور ح...
ضامن مفرور ہونے پرپیش کردہ پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، عدالت کے سخت ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان کے پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور بینک ...
صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہوں گے،سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پورے ملک میں انقلاب لائیں گے،جلسہ سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن اور ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں ، صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن...