... loading ...
آخری قسط
قارئین کرام گزشتہ ہفتے آپ نے شہید بینظیر یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام ہیلتھ ڈپارٹنمنٹ سندھ میں عارضی434 ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے بد عنوانی اور لا قانونیت کی جو تفصیل پڑھی ہے اس کی مزید اجمالی تفصیل یہ ہے کہ ڈاکٹر عطا سومرو اسکروٹنی کمیٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے مذکورہ بالا سنگین بے قاعدگیوں کی وجہ سے ہٹ گئے تو پھر ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر اسلم پیچوہو ایڈیشنل سیکریٹری صحت کو اس اسکروٹنی کمیٹی کا چیئر مین بنا دیا گیا۔ گو کہ وہ بھی اس کمیٹی میں ہونے والی بے قاعدگیوں سے باخبر تھے لیکن انہوں نے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے ڈاکٹر خلیل پٹھان جیسے بد دیانت افسر کی ظاہری ایمانداری کے رنگ و روپ سے متاثر ہو کر انہیں بھی مذکورہ اسکروٹنی کمیٹی کا ممبر بنا دیا کہ اب بے قاعدگی نہیں ہوگی لیکن ایسا نہیں ہوا ڈاکٹر سکندر علی میمن کے رنگ میں ڈاکٹر خلیل پٹھان بھی رنگ گئے اور اس کمیٹی کے ممبران نے نا صرف جعلی اور مشکوک اسناد اور سرے سے عارضی ملازمت کا حصہ نہ رہنے والوں کو مستقل ملازمت کے عوض بھاری رشوت کی لین دین کا حصہ بنے رہے لیکن اس ساری بد عنوانی کا بھانڈا کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر سنجے کمار نے پہلے بار زبانی طور پر پھوڑتے ہوئے سیکریٹری صحت اقبال درانی کو صورتحال سے آگاہ کیا تو سیکریٹری صحت نے تحریری طور پر مذکورہ شکایت کو درج کرانے کا مشورہ دیا۔ جب خود ساختہ دین داروں کے مقابلے میں ایک ہندو ڈاکٹر نے اپنے ضمیر کے مطابق سچ کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کو تحریری طور پر آگاہ کیا تو ڈاکٹر سکندر میمن و دیگر صحت مافیا نے مل کر ڈاکٹر سنجے کمار کے الزامات کی تحقیقات کے بجائے ان کا فوری تبادلہ اس کے آبائی گائوں کروانے کا حکم جاری کروادیا اور434 افراد میں سے400 افراد کی بھرتی کے عمل کو عجلت میں مکمل کر لیا گیا ڈاکٹر سنجے کمار کے مطابق اس کھیل میں سو کے قریب لوگ ڈاکٹر صابر میمن سابق پراجیکٹ کے بھرتی کئے گئے جبکہ ڈاکٹر شاکر عالم اور ان کے قریبی رشتے داروں سمیت 20 لوگ بھرتی کئے گئے ۔سابق سیکریٹری صحت ڈاکٹر سریش کمار کے دس کے قریب قریبی لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔ ڈاکٹر سنجے کمار کے مطابق400 افراد میں سے80 فیصد افراد ایسے بھرتی کئے گئے ہیں جن کے تعلیمی اسناد و دیگر ضروری دستاویزات جعلی ، مشکوک اور مشتبہ تھیں70 فیصد ایسے لوگ بھرتی کئے گئے جو سرے سے مذکورہ پراجیکٹ میں کبھی بھی عارضی ملازم کے طور پر نہیں رہے۔ میں نے جب ان غیر قانونی کاموں کو کمیٹی میں روکنے کی کوششیں کی تو مجھے مارنے سمیت سنگین نتائج تک کی دھمکیاں دی گئیں لیکن میں اپنے ضمیر کی آواز پر کھڑا رہا تا ہم مجھے افسوس ہے کہ میرے الزامات کی جانچ پڑتال کروائے بغیر اس میگا اسکینڈل کے بگ شارٹس کی ایما پر میرے تبادلے کے احکامات جاری کروادیئے گئے جبکہ اسی دوران ایک ختم ہونے والے پراجیکٹ سے آتے ہوئے لئیق خان اور ڈاکٹر سکندر میمن کے مابین لین دین کے نام پر تنازعہ بھی سامنے آیا اور لئیق خان جو پراجیکٹ کے اکائونٹنٹ کی حیثیت سے پراجیکٹ کی انتظامیہ کی آنکھوں کا تارا رہا اس نے بالآخر نہ صرف ڈاکٹر سکندر میمن کو مذکورہ پراجیکٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹوا دیا بلکہ خود بھی گریڈ 17 میں اپنے آپ کو مستقل کروانے میں کامیاب ہو گیا جب اس پراجیکٹ میں ہونے والی سنگین بے قاعدگیوں کے بارے میں سندھ ڈاکٹرز فورم کے چیئر مین ڈاکٹر نواز ملاح سے حقیقت جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بلا تامل جواب دیا کہ ان کے پاس اس میگا اسکینڈل کے ڈاکٹر سنجے کمار سے بھی زیادہ شواہد اور ثبوت ہیں وہ ملازمین کو مستقل کرنے کے نام پر ہونے والی لوٹ مار کی تصدیق کرتے ہیں اور جب کبھی بھی کسی قانونی فورم پر اس سلسلے میں انہیں طلب کیا گیا تو وہ اپنا بھرپور موقف پیش کریں گے اور34 افراد کیوں بھرتی نہیں ہو سکے اور متعدد عارضی ملازمین کو اپنے حق کیلئے عدالت کیوں جانا پڑا ان تمام رازوں سے پردہ اٹھائیں گے ۔ قارئین کرایم روزنامہ جرأت اپنی پالیسی کے مطابق مذکورہ تین قسطوں پر مشتمل صحت ڈائری میں جن لوگوں پر مختلف الزامات ہیں ان کے تحریری موقف کو من و عن شائع کرنے کیلئے ہماری سطور ان کیلئے حاضر ہیں وہ اپنے تحریری موقف سے ہمیں جلد آگاہ کر سکتے ہیں۔
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...
جنگ صیہونی حکومت اور امریکانے شروع کی ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں، ایرانی صدر کا بیان ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ...
پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ، ایک دوسرے پر بدزبانی کی، کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں سٹی کونسل کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جہاں ارکان ایک...
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...