... loading ...
امرود دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک اندر سے سفید اور دوسرا سرخ ہوتا ہے۔ کچے امرود کا رنگ سبز اور پختہ امرود زرد سفیدی مائل اور خوشبودار ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ کچا ہونے کی صورت میں کسیلا اور پکا میٹھا اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ امرود کا مزاج سرد و تر پہلے درجے میں ہے اور مائل بہ حرارت ہے۔ اس کی مقدار خوراک بقدر ہضم ہے‘ یعنی ا یک پائو سے ڈیڑھ پائو تک۔ امرود کے حسب ذیل فوائد ہیں۔ امرود کے فوائد: 1- امرود قوت ہاضمہ کو تقویت دیتا ہے۔ 2- اس کا کھانا مفرح ہوتا ہے۔ 3- کچا امرود قابض ہوتا ہے جب کہ پکا ہوا ملین ہوتا ہے۔ 4- دل کو طاقت دیتا ہے۔ 5- مالیخولیا اور ذہنی پریشانی کو دور کرتا ہے۔ 6- امرود بھوک بڑھاتا ہے۔ 7- زکام اور بواسیر میں بے حد مفید ہے 8- اس کے بیج پیٹ کے کیڑوں کے قاتل ہیں۔ 9- امرود کے پتے رگڑ کر پلانے سے دست کی بیماری ٹھیک ہو جاتی ہے۔ 10- اس کے پھولوں کا لیپ آنکھوں کے ورم کے لیے بے حد مفید ہے۔ 11- امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیم‘ فولاد اور فاسفورس ہوتے ہیں جو انسانی صحت میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 12- امرود کی چھال کا جوشاندہ بنا کر غرارے کرنے سے مسوڑھوں کے جملہ امراض ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ 13- امرود دماغ کو تر رکھتا ہے۔ 14- اگر پھٹکڑی کے ہمراہ امرود کے پتوں کو رگڑ کر جوشاندہ تیار کر کے کلیاں کی جائیں تو دانتوں کے درد کو فوراً فائدہ ہوتا ہے۔ 15- امرود کے پتے رگڑ کر جلی ہوئی جگہ پر لگانے سے جلن ختم ہوتی ہے اور چھالے نہیں بنتے۔ 16- امرود طبیعت کو نرم اور خون کو صاف کرتا ہے۔ 17- اس کے پھول رگڑ کر پینے سے (چھان کر) پتے کی ابتدائی پتھری نکل جاتی ہے (بشرطیکہ مرض بڑھا ہوا نہ ہو)۔ 18- امرود کے خشک پتوںکا سفوف زخموں کو خشک کرتا ہے۔ 19- ضعف معدہ کے لیے ایک سیر کچے امرودوں کو ڈیڑھ سیر پانی میں اتنا پکایا جائے کہ وہ گل جائیں۔ بعد میں کپڑے میں ڈال کر اچھی طرح پانی نچوڑیں پھر اس پانی میں تین پائو چینی ملا کر شربت تیار کریں دو چمچے بڑے ایک گلاس پانی میں ملا کر پینا ضعف معدہ میں بے حد مفید ہے۔ 20- اگر سر چکراتا رہتا ہو تو امرود کے تازہ پتے ایک تولہ لے کر انہیں ایک سیر پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور اس میں آدھا پکا امرود جسے گدرا بھی کہتے ہیں گرم راکھ میں دبا کر تھوڑی دیر کے بعد نکال کر صاف کر کے تھوڑا نمک ملا کر کھانے سے کھانسی اور نزلہ سے آرام ہو جاتا ہے۔ 21- امرود خون کی حدت کو دور کرتا ہے۔ 22- مثانہ کی سوزش کو دور کرتا ہے۔ 23- نزلے کو روکنے کے لیے امرود کی نرم کونپلیں آٹے کے چھان کے ساتھ جوشاندہ بنا کرتھوڑی چینی ملا کر پینے سے فوراً فائدہ ہو جاتا ہے۔ 24- بلغم کو روکنے کے لیے امرود کے ساتھ اجوائن دیسی ملا کر کھانا مفید ہوتا ہے۔ 25- امرود اجوائن دیسی ملا کر کھانے سے آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا‘ سرگھومنا بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔ 26- امرود کا کھانا پیٹ میں ہوا پیدا کرتا ہے۔ 27- امرود پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔ 28- امرود معدے کی تیزابیت کا دشمن ہے۔ 29- پیٹ کی بے شمار بیماریوں میں امرود کا استعمال مفید ہے۔ 30- امرود خود ہاضم ہوتا ہے اور دوسری غذائوں کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 31- امرود کے استعمال سے آنتیں صاف ہو جاتی ہیں۔ 32- جگر کا فعل امرود کھانے سے درست ہو جاتا ہے۔ 33- رات کو منہ میں پانی آنے کی شکایت بھی امرود کے مسلسل استعمال سے ٹھیک ہو جاتی ہے۔ 34- امرود کو کھانے کے بعد کھانا زیادہ بہتر ہوتا ہے مگر امرود کھانے کے بعد پانی کم از کم ایک گھنٹے بعد پیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ 35- امرود سے پیٹ کا اپھارہ دور ہوتا ہے۔ بشرطیکہ مقدار کے مطابق کھایا جائے۔ 36- بواسیری قبض کو دور کرتا ہے۔ 37- برسات کے موسم میں اگر امرود میں کیڑے ہو جائیں تو اسے احتیاط سے استعمال کریں ہمیشہ اچھا اور صاف ستھرا امرود کھانا چاہئے۔
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...