... loading ...
روبوٹ کی سرزمین جاپان سے یہ تازہ خبر آئی ہے کہ یہاں دنیا کے اولین ایسے روبوٹ بنائے گئے ہیں جو انسانوں کی طرح پیچیدہ ورزشیں کرتے ہیں، کھیلتے ہیں اور خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پسینہ بھی بہاتے ہیں۔
ٹوکیو یونیورسٹی کے انجینئرز نے کینگورو اور کینشیرو نامی روبوٹ بنائے ہیں جو پش اپ (ڈنڈ پیلنے)، بیڈ منٹن کھیلنے اور دیگر ورزشوں کے اہل ہیں اور یہ انسان نما روبوٹ خود کو ٹھنڈا رکھنے کیلیے پسینہ بھی خارج کرتے ہیں۔المونیم، فولاد، پلاسٹک اور دیگر اجزا سے ڈیزائن کردہ یہ دونوں روبوٹ انسان نما ہیں یعنی ان میں انسانوں کی طرح پسلیاں ہیں، کمر کے مہرے بھی لچک دار ہیں اور حرام مغز جیسا ایک مصنوعی نظام بھی ہے جو روبوٹ کی حرکات اور توازن کنٹرول کرتا ہے۔
ان کا دل و دماغ ایک طاقتور کمپیوٹر ہے جو انہیں ا?زادانہ طور پر اپنی کارکردگی دکھانے میں مدد دیتا ہے۔ اسے بنانے والے ایک ماہر یوکی آسانو نے اپنے تحقیقی مقالے میں لکھا ہے کہ گزشتہ دو ہزار سال سے ’انسان اپنے جسم کے اہم نظاموں کو سمجھنے کی کوشش کررہا ہے تاہم اس پر جو نظریات بنائے گئے ان کی جانچ کیلیے انجینئرنگ، روبوٹکس اور الیکٹرونکس کے روایتی انداز ناکافی تھے۔انہوں نے بتایا: ’اب ہم نے ہوبہو انسانی نظام والا ایک روبوٹ بنایا ہے جس میں پٹھوں پر مبنی ڈھانچہ ہے، محسوس کرنے والا اعصابی سسٹم ہے اور معلومات جذب کرکے پروسیس کرنے والا کمپیوٹر (دماغ) ہے جسے ہماری ٹیم نے انتہائی کامیابی سے تیار کیا ہے۔یوکی نے مزید کہا کہ جس طرح ہمارے جسم میں ہڈیاں ہیں اور ان پر پٹھے اور عضلات چڑھے ہوئے ہیں، عین اسی طرح ہم نے بھی روبوٹ بنایا ہے۔ اس کا جسم لچک دار ہے جو انسانی نقل ہے جس کیلیے خاص قسم کے ایکچویٹرز (actuators) استعمال کیے گئے ہیں۔
جامعہ کی تجربہ گاہ میں کینگورو پہلا روبوٹ ہے جو ورزش کرتے ہوئے انسانی جلد کی طرح پسینہ بھی خارج کرتا ہے۔ اس کا ڈھانچہ فوم کی طرح بنایا گیا ہے جس سے اندر کے فریم تک پانی جاتا ہے اور اس میں لگی ہوئی 180 چھوٹی بڑی موٹروں کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ اس طرح وہ اپنی موٹروں کو نقصان پہنچائے بغیر 11 منٹ تک پش اپ لگاسکتا ہے۔اس روبوٹ کا قد 5 فٹ 7 انچ اور وزن 123 پونڈ ہے۔ پسینہ خارج کرنے کے تصور کے ساتھ روبوٹ میں کئی طرح کے مزید آپشن شامل کرنے میں مدد ملی ہے جیسے کہ یہ روبوٹ ایک کپ ڈی آیونائزڈ پانی سے آدھا دن تک گرم ہوئے بغیر آسانی سے کام کرسکتا ہے اور یہ عمل عین انسانوں کی طرح ہوتا ہے
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...