... loading ...
ٹیکنالوجی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے تجربے کو کس طرح بدل رہی ہے اور روبوٹس ہمارے مستقبل کا ایک لازمی حصہ کیسے بنتے جارہے ہیں؟ یہ ہیں موضوعات آج کے ٹیکنالوجی ٹچ کے۔ریستواں میں آپ کھانا آرڈر کرنے سے پہلے ہی کھانے کی ایسی تصویر دیکھ سکیں جس سے بھوک اور بھی بڑھ جائے۔اور آپ کے لیے کھانا کوئی ویٹر نہیں بلکہ روبوٹ لے کر آئے۔ ہے نا کسی سائنس فکشن فلم کا سین۔یہ فکشن حقیقت بن رہی ہے۔آپس کی بات ہے کھانا آرڈر کرنا بھی ایک آرٹ سے کم نہیں، صرف مینو کو پڑھ کر یا اس کی تصویر دیکھ کر آپ یہ طے نہیں کر پاتے کے کھانا میں کیا منگوایا جائے۔ تولیجیے نیویارک ایک ریستوارنٹ نے آپ کی مشکل ہی آسان کر دی۔ اب آپ کھانے کو ہر اینگل سے دیکھ پرکھ کر آرڈر کر سکتے ہیں، کیونکہ مینیو اب تھری ڈی میں جو موجود ہے، اور وہ بھی آپ کے کھانے کے ٹیبل پر۔ لیکن کیسے؟
سب سے پہلے کھانے کی تھری ڈی تصویریں لی جاتی ہیں۔کئی مختلف اینگلز سے اور پھر انھیں ایک ایپلی کیشن کے ذریعے ایک دوسرے میں ضم کرکے ٹیبل پر منعکس کر دیا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والے ریستورانٹ کے مالک کائم امیت کا کہنا ہے کہ جب سے انھوں نے یہ تھری ڈی مینیو استعمال کرنا شروع کیا ہے ان کی سیل 22 فیصد بڑھ گئی ہے۔ جبکہ گاہکوں کا کہنا ہے کہ انھیں ایسا لگتا ہے جسے اصلی کھانا ان کے سامنے ہے۔
بھارتی شہر چنائی میں ’’ روبوٹ ریسٹورنٹ‘ میں روبوٹس نا صرف کھانا پیش کرتے ہیں بلکے ٹیبل سے خالی برتن واپس کچن میں بھی لے جاتے ہیں۔ اور کھانا آرڈر کرنیکے لیے بھی آپ کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہر ٹیبل
پر ایک فون ٹیبلیٹ موجود ہے ، اپنی پسند کا کھانا آرڈر کریں، اور ایک روبوٹ تھوڑی دیر میں آپ کیلیے کھانا لے کر حاضر ہو جائیگا۔ کسٹمرز نا صرف اس سروس کو پسند کررہے ہیں بلکے وہ روبوٹس کے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے ہیں۔ ویسے ریستورانٹس میں روبوٹ ویٹرز کا آئیڈیا نیا نہیں۔ پاکستان کے شہر ملتان سمیت دنیا میں کئی ملکوں میں ریستورانٹس میں روبوٹس متعارف کروائے گئے ہیں۔روبوٹس کی بات چل نکلی ہے تو ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں روبوٹس بہت سے دوسرے شعبوں میں بھی نظر آئیں گے۔ جیسے جاپان میں ہونے والی روبوٹس کی ایک نمائش میں ایسا روبوٹ پیش کی گیا ہے جو انسانی حرکت کی نقل کرتا ہے اور روبوٹ کو کنٹرول کرنے والا ، کہیں سے بھی، ایک خاص عینک کی مدد سے روبوٹ کے سامنے کی چیزیں دیکھ سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹس نا صرف گھروں اور ہسپتالوں میں معمر افراد کی نگہداشت کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے بلکے قدرتی آفات کے بعد ریلیف کے کام اور خلا میں بھی انسانی مشنز میں مددگار ثابت ہو سکیں گے۔
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...