... loading ...
دنیا بھر میں زلزلوں سے سالانہ ہزاروں اموات ہوتی ہیں اور اب تک زلزلوں کو دنیا میں تیز ترین اموات والی آفت قرار دیا جاتا ہے لیکن اب تک ان کی پیش گوئی محال ہے۔زلزلے زمین کی چٹخے ہوئے رخنوں (فالٹ) میں حرکت کی وجہ سے آتے ہیں اور اگر چند منٹ قبل بھی ان کی پیش گوئی ممکن ہو تو اس سے لاتعداد قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ فی زمانہ زلزلے شناخت کرنے والے وارننگ نظام زلزلوں کی امواج نوٹ کرتے ہیں جو زمین میں سات سے آٹھ کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کرتی ہیں جبکہ کشش ثقل کے اثرات ایک سیکنڈ میں 3 لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہیں یعنی اگر سطح زمین پر کششِ ثقل میں ہونے والی معمولی تبدیلیوں کو نوٹ کرنے کا کوئی طریقہ واضع کرسکیں تو اس سے 40 ہزار گنا تیزی کے ساتھ زلزلوں کو محسوس کرنا ممکن ہوجائے گا۔
اسی تحقیق کو آگے بڑھاتے ہوئے پیرس میں انسٹی ٹیوٹ آف ارتھ فزکس نے 2011 میں جاپان میں آنے والے زلزلے کے بعد کا جائزہ لیا اوراْس پر تحقیق کی کیوں کہ اس ہولناک زلزلے میں 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تین لاکھ سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کی ریکٹر اسکیل پر پیمائش 9.1 تھی۔فرانسیسی ماہرین نے کہا کہ جب زلزلے کی موجیں راستے میں ہی تھیں، اس وقت ایشیا بھر کے زلزلہ اسٹیشنوں نے زمین کی سطح پر کششِ ثقل کے اثرات میں تبدیلی نوٹ کی تھی۔ اس کے ایک منٹ بعد جاپان کا بھیانک زلزلہ رونما ہوا تھا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر زلزلے کی لہروں کے بجائے ثقلی اثرات میں تبدیلیوں پر نظر رکھی جائے، تو زلزلوں کی بہتر اور بروقت پیش گوئی کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ زلزلے سے صرف ایک منٹ پہلے کی جانے والی پیش گوئی بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ فرانسیسی سائنسدانوں نے سطح زمین پر محسوس کی جانے والی ان ثقلی تبدیلیوں کو ’الاسٹک ویوز‘ کا نام دیا ہے جو مناسب انتظامات سے لیس کسی زلزلہ پیما مرکز پر زلزلے سے چند منٹوں پہلے تک مشاہدہ کی جاسکتی ہیں۔
مثلاً اگر کسی زلزلہ پیما مرکز کا فاصلہ زلزلے کے مرکز (ایپی سینٹر) سے فاصلہ 1000 کلومیٹر ہو تو الاسٹک ویوز تو اْس تک فوراً ہی پہنچ جائیں گی لیکن زلزلے کی لہریں ان کے تقریباً تین منٹ بعد اس مرکز تک پہنچ پائیں گی لیکن تب تک لوگوں کو خبردار کرنے کا وقت بالکل بھی نہیں ہوگا۔ یعنی اگر زلزلے کی پیش گوئی کیلیے ہم الاسٹک ویوز سے استفادہ کرنے کے قابل ہوجائیں تو یہ انسانی جانیں بچانے کے ضمن میں ایک بہت بڑی پیش رفت ہوگی۔
گزشتہ سال پیرس انسٹی ٹیوٹ میں ماہرین کی دو ٹیموں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ ان ’’الاسٹک ویوز‘‘ کو نوٹ کرکے زلزلوں کی چند منٹ قبل کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے۔ اس تحقیق پر کام کرنے والے سینئر سائنسداں ڈاکٹر مارٹن ویلی کہتے ہیں کہ 2016 میں انہوں نے الاسٹک ویوز اور زلزلے میں تعلق کا ثبوت دیا تھا لیکن یہ تخمینہ اعداد و شمار کی بنیاد پر لگایا گیا تھا جو اْن کی توقعات سے بہت کم تھا۔ لیکن اب 2017 کی تحقیق میں انہوں نے دنیا بھر کے کئی زلزلہ پیما مراکز پر الاسٹک ویوز پر مبنی زلزلے کے سگنل بہت واضح طور پر نوٹ کیے ہیں۔
اب ہم اس قابل ہوگئے ہیں کہ ان سگنلوں کو درست انداز میں سمجھ کر ہم کوئی درست ماڈل بناسکیں۔ اگر مزید کامیابی ملی تو ہم کسی علاقے میں زلزلے آنے سے کئی منٹ پہلے ہی وہاں کے لوگوں کو خبردار کرسکیں گے۔ البتہ یہ نئی تکنیک اس لحاظ سے محدود ہے یہ صرف ان ہی زلزلوں کی (الاسٹک ویوز کے ذریعے) پیش گوئی کرسکتی ہے جن کی ریکٹر اسکیل پر پیمائش 8 یا اس سے بھی زیادہ ہو۔ابتداء میں اس تکنیک کے ذریعے اْن علاقوں میں تجرباتی طور پر زلزلوں کی پیش گوئی شروع کی جائے گی جہاں ریکٹر اسکیل پر 8 یا زیادہ پیمائش والے زلزلے زیادہ اتے رہتے ہیں۔
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...