وجود

... loading ...

وجود
وجود

بلوچستان میں اس سال بدترین خشک سالی کے خطرات منڈلانے لگے

منگل 14 نومبر 2017 بلوچستان میں اس سال بدترین خشک سالی کے خطرات منڈلانے لگے

دنیا بھر میں خشک سالی کا شمار سب سے زیادہ پیچیدہ اور تباہ کن قدرتی آفات میں کیا جاتا ہے خاص طور پر ان علاقوں کے لیے جہاں کے باشندوں کا ذریعہ معاش زراعت ہو۔ پاکستان میں صوبہ بلوچستان کو ‘ڈراٹ پرون ایریا’ یعنی (خشک سالی کے خطرے میں گھرا علاقہ) کہا جاتا ہے جہاں ہر 8 سے 20 سال کے دوران ایک دفعہ خشک سالی کا دور لوٹ کر ضرور آتا ہے، البتہ موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث اب اس میں شدت آتی جارہی ہے۔ عارضی یا مستقل خشک سالی کا براہ ِراست تعلق مٹی و ہوا میں نمی اور بارشوں کی اوسط سے ہے۔ اس کے علاوہ اگر کسی علاقے میں ہوا کا زیادہ دباؤ والا سسٹم چند ہفتوں یا مہینوں تک ٹہرا رہے تو وہاں آبی بخارات بننے کا عمل رک جاتا ہے کیونکہ آبی بخارات شدید دباؤ کے باعث متعلقہ بلندی تک پہنچنے میں ناکام رہتے ہیں۔ جتنے عرصے تک یہ سسٹم اس علاقے میں ٹھہرا رہے گا، وہاں بارش یا برف باری کا سلسلہ بند اور شدید گرم و خشک موسم غالب رہے گا۔
موسمیاتی تبدیلیوں میں ایک اہم کردار ‘ایل نینو’ کے اثرات نے بھی ادا کیا ہے، یہ نام بحرالکاہل کے پانیوں کے درجہء ِ حرارت میں غیر معمولی اضافے کو دیا گیا ہے۔ یہ عمل سالوں میں کبھی رونما ہوتا ہے ،جب پانی آخری حد تک گرم ہوکر بہت زیادہ توانائی ماحول میں خارج کر کے دنیا بھر میں موسمیاتی بگاڑ لاتا ہے۔ ہواؤں کا رخ الٹ کر، بادل اور طوفانِ باد و باراں کے سسٹم مشرق کی طرف منتقل کر دیتا ہے جس سے وہاں طوفانوں کی شرح بڑھ جاتی ہے ، جبکہ مغربی علاقے بارشوں کی قلت کے باعث خشک سالی کی زد پر رہتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ یہ کاربن جذب کرنے والے قدرتی ذرائع مثلاً جنگلات، نباتات اور سمندروں پر منفی اثرات ڈال کر ان کی کاربن جذب کرنے کی صلاحیت کو کمزور کر دیتا ہے جس سے متعلقہ علاقوں میں آلودگی اور درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔پاکستان کو اس وقت پانی کی شدید قلت کی صورت حال کاسامنا ہے ، اورماہرین کے ایک اندازے کے مطابق رواں سال ملک کو ربیع کی فصل کے دوران پانی کی شدید کمی کاسامنا کرناپڑے گا ،ملک کے دیگر علاقوں کے برعکس پانی کی قلت کاسب سے زیادہ شکار بلوچستان نظر آتا ہے، بنیادی طور پر بلوچستان کا وسیع علاقہ خشک اور بنجر پہاڑوں پر مشتمل ہے۔ زراعت کے بعد یہاں کے با شندوں کا دوسرا بڑا پیشہ گلہ بانی ہے مگر قدرتی چراگاہوں میں کثرت سے مویشی چرانے کے باعث نباتات ختم ہوتے جارہے ہیں جو پودوں کے ذریعے پانی کے بخارات میں تبدیل ہونے (ٹرانسپائیریشن)، اور نتیجتاً مٹی و ہوا میں نمی بر قرار رکھنے کا قدرتی ذریعہ تھے۔
بلوچستان کاعلاقہ نوشکی جغرافیائی طور پر ایسے خطے میں واقع ہے جہاں 58 فیصد بارش موسم سرما میں ہوتی ہے۔ اس خطے کی حدود شمال میں خاران، مغرب میں چاغی، مشرق میں مستونگ، اور جنوب میں افغانستان تک پھیلی ہوئی ہیں۔ ایک عشرے قبل تک یہاں سردیوں میں 250 سے 300 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی جاتی تھی جو اب مختلف موسمیاتی اور ماحولیاتی عوامل کی بدولت گھٹ کر 50 سے 125 ملی لیٹر رہ گئی ہے۔ اس صورت حال کی وجہ سے جنوب مغربی بلوچستان کے متعدد علاقے صحراؤں میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں۔مگر یہ خشک سالی بلوچستان کے ان علاقوں کے لیے نئی نہیں ہے۔ یہاں اس سے قبل بھی ایسے کئی خشک سالی کے دور آتے رہے ہیں جن میں سب سے زیادہ طویل اور تباہ کن 1997 سے 2002 کا دور رہا، جس سے تقریباَََ 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور اس کی وجہ سے نہصرف فصلوں کی پیداوار 60 سے 80 فیصد تک کم ہوئی بلکہ لاکھوں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ اس بدترین صورتحال کے باعث ہزاروں کی تعداد میں لوگ عارضی ریلیف کیمپوں اور دیگر علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔
زیارت میں صنوبر کے جنگلات کبھی عالمی شہرت رکھتے تھے لیکن لکڑی کے حصول کے لیے بے دریغ کاٹنے سے خطے کا مسلسل بڑھتا درجہ حرارت زمینوں کو بنجر اور تھور زدہ کرتا گیا۔ یہاں آبادی کی اکثریت ناخواندہ ہے جنہیں یہ شعور و آگاہی نہیں کہ پانی کی کمی کے باعث متبادل فصلیں کاشت کرنی چاہئیں جس سے نہ صرف پانی کی بچت ہوتی بلکہ ٹرانسپائریشن کا رکا ہوا عمل دوبارہ شروع کیا جاسکتا تھا۔ موسمیاتی نقظہ نظر سے بلوچستان میں خشک سالی کو چار موسموں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سب سے زیادہ مہلک ربیع و خریف کے سیزن میں رونما ہونے والی صورتحال ہے جو یہاں کے باشندوں کی زندگی اور صوبائی و ملکی معیشت پر مضر اثرات مرتب کرتی ہے۔
کسی علاقے میں اگر ایک یا دو سیزن تک بارشیں بند رہیں یا اوسط سالانہ بارشوں سے کم برسات ہو تو وہاں کی مٹی میں نمی کی کمی سے قابلِ کاشت زمینیں بتدریج بنجر ہونے لگتی ہیں اور فصلوں کی پیداوار متاثر ہوتی ہے۔ اسے ‘میٹرولوجیکل ڈراٹ’ یا موسمیاتی خشک سالی کہا جاتا ہے، جس کا براہِ راست تعلق اوسط سالانہ بارش سے ہے۔ بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں 200 سے 500 ملی میٹر سالانہ بارش ہوتی ہے جو مغربی علاقوں نوکنڈی، خاران اور دالبندین کی طرف بتدریج کم ہو کر 25 سے 50 ملی میٹر رہ جاتی ہے۔ گذشتہ سات آٹھ ماہ سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت شمال مشرقی
علاقے موسمیاتی خشک سالی کی زد پر ہیں کیونکہ جنوری میں سرما کی شدید برف باری کے بعد یہاں بشمکل 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
کسی علاقے میں لمبے عرصے تک بارشیں اوسط سالانہ مقدار سے کمہوں تو وہاں کے دریاؤں، جھیلوں، ڈیمز اور پانی کے دیگر ذخائر میں پانی کا لیول بتدریج گرنے لگتا ہے۔ یہ ‘ہائیڈرولوجیکل ڈراٹ’ کہلاتا ہے جس کا تعلق پانی کے ذخائر کی شماریاتی اوسط سے ہے۔ اس کا شکار عموماََ بلوچستان کے دیہی علاقے رہتے ہیں جہاں موسم گرما میں روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول ہے۔ چوں کہ پانی کا لیول گرنے سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی لہذٰا زراعت، صنعت اور سیاحت پر بھی گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
ایسے علاقے جہاں فصلوں کو عموماً بارش کے پانی سے سیراب کیا جاتا ہے وہاں اگر ایک یا دو سیزن تک بارشیں نہ ہوں تو فصلیں براہ ِراست متاثر ہوتی ہیں جسے مختصر المدت یا ‘شارٹ ٹرم ایگری کلچرل ڈراٹ’ کہا جاتا ہے اور اس کا مشاہدہ اکثر اوقات میٹرولوجیکل ڈراٹ کے بعد کیا جاتا ہے۔بلوچستان کے دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد میں پانی کے کفایت شعاری سے استعمال کے متعلق شعور و آگاہی کی کمی ہے۔ لہٰذا مسلسل غفلت اور حکومت کی جانب سے پانی کے ذخائر کی غیر معیاری مانیٹرنگ کے باعث صورتحال کشیدہ ہوتی جا رہی ہے اور خدشہ ہے کہ یہاں 2002-1997 کی طرح ایک طویل المدت خشک سالی کا دور آنے والا ہے جب قلات، چاغی، نوکنڈی اور نوشکی سمیت 22 اضلاع میں اشیائے خورد و نوش سے لے کر پینے کے پانی تک ہر شے کی قیمت آسمان پر پہنچتے ہی معاشی طور پر دیوالیہ یہاں کے باشندوں کو بھوک و قحط سے فرار کے لیے عارضی ریلیف کیمپوں اور دیگر علاقوں کی طرف نقل مکانی کرنی پڑی تھی۔اس صورتحال کو “سوشیو اکنامک ڈراٹ” سماجی-معاشی خشک سالی کہا جاتا ہے۔ اسے خشک سالی کی تمام اقسام میں سب سے زیادہ مہلک اور خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ فی الوقت بلوچستان کے مختلف علاقوں کو میٹرولوجیکل، ہائیڈرولوجیکل، ایگری کلچرل تینوں طرح کی خشک سالی کا سامنا ہے جس سے نا صرف ایکو سسٹم کو خطرات لاحق ہیں بلکہ پانی اور بجلی کے شدید بحران کے باعث صنعتیں بھی زبوں حالی کا شکار ہیں۔اگرچہ ماضی کی نسبت اب حکومتِ بلوچستان نے ان سنگین مسائل سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ پیمانے پر سائنسی تحقیقات کا آغاز کیا جس میں ڈراٹ کرائسز کنٹرول سینٹر اور پروونشل ڈراٹ مینجمنٹ کمیٹی بھرپور معاونت کر رہی ہیں۔ زراعت کے پرانے کاریز، سیلابہ، خشک خابہ اور ٹیوب ویل سسٹم کو بتدریج ختم کر دیا گیا ہے جو زیر زمین پانی کے ذخائر کم کرنے کا ایک بڑا سبب تھا۔ دیہی علاقے میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کچھ عرصے پہلے تک کوئلہ یا پیٹرول بطور ایندھن استعمال ہوتا تھا جو نا صرف مہنگے ذرائع تھے بلکہ آلودگی میں بے پناہ اضافے کا سبب بھی بنتے تھے۔اس مسئلے کا حل سولر پینل کی صورت میں نکالا گیا اور کویت کی “انرکون کمپنی” کے اشتراک سے فروری 2017 میں ایک منصوبے کا آغاز کیا گیا جس کے تحت دیہی علاقوں میں دو سال کی مختصر مدت میں اندازاً 30 ہزار ٹیوب ویلز سولر پینلز پر منتقل کر دیئے جائیں گے۔ اس منصوبے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ٹریکنگ سسٹم کو موبائل فون کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ کچھ عرصے قبل غیر ملکی ‘مورگن کمپنی’ نے حکومتِ بلوچستان کے تعاون سے شمسی توانائی کے 51 کلو واٹ بجلی کے منصوبے کا آغاز کیا تھا جس سے 100 فٹ گہرے کنوؤں سے پانی نکال کر تالابوں میں ذخیرہ کیا گیا۔ یہ طریقہ کار چاغی، خاران اور نوکنڈی کے علاقوں میں کافی کار آمد ثابت ہوسکتا ہے جہاں زیادہ گہرائی میں پانی کے وسیع ذخائر موجود ہیںلیکن اس کے حصول کے لیے جدید تکنیکس اور مناسب منصوبہ بندی نا گزیر ہے۔علاوہ ازیں ورلڈ بینک کے تعاون سے بلوچستان کے مختلف مقامات پر دو لاکھ ایکڑ اراضی کو سیلابی پانی سے سیراب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس پر20 ارب روپے لاگت آئے گی اور بلوچستان کے کئی اضلاع سبی، کچھی، لسبیلہ، لورالائی اور خضدار کے موزوں مقامات پر دریائے ناڑی اور پورالی سے سیلابی پانی کا رخ بنجر زمینوں کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
اس منصوبے کے پہلے مرحلے کچھی کینال ضلع ڈیرہ بگٹی’ کا افتتاح ستمبر میں وزیرِ اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کرچکے ہیں جس پر 80 کروڑ روپے لاگت آئی اور پنجاب سے ڈیرہ غازی خان، کشمور اور ڈیرہ بگٹی تک کینال کے ذریعے سیلابی پانی ان علاقوں تک پہنچایا گیا ہے اور اگلے مرحلے میں جھل مگسی، سنی شوران اور پھر بولان کے مخصوص مقامات تک کینال کو آگے بڑھا کر یہاں کی بنجر زمینوں کو سیلابی پانی سے سیراب کیا جائے گا۔لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ 1998 سے زیر غور کچھی کینال کا منصوبہ طویل عرصے میں پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد بھی حکومتی غفلت اور کرپشن کا شکار ہے۔ ناقص میٹریل اور غیر معیاری اسکیم کے باعث کچھی کینال کے پانچ نمبر ایریا میں ڈیرہ بگٹی سے آگے جانے والی واٹر لائن کا تقریباً 100 فٹ کا حصہ افتتاح کے فوراً بعد ہی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور یہاں سے آگے پانی کی سپلائی بند ہے۔ یہ ایک انتہائی اہم نوعیت کا منصوبہ ہے، جس سے بلوچستان کی آنے والی نسلوں کا مستقبل وابستہ ہے، تباہ ہوتا جا رہا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ نہ صرف کچھی کینال اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو شفاف بنا کر جلد از جلد مکمل کیا جائے بلکہ خشک سالی سے متاثرہ ان علاقوں میں جیوگرافک انفارمیشن سسٹم اور ریموٹ سینسنگ کی تکنیک پر مشتمل پیشگی خبردار کرنے والا نظام بنایا جائے جس کے ذریعے یہاں ہونے والی ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کا سیٹلائٹ سیمعائنہ کرکے خشک سالی کے لوٹنے کے وقت کے بارے میں مصدقہ اور درست معلومات بر وقت فراہم کی جائیں۔عموماً مشرقی بلوچستان میں معتدل خشک سالی کا دور 8 سال بعد، سخت خشک سالی 20 سال اور شدید ترین صورتحال 60 سال کے بعد لوٹ کر آتی ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان میں یہ دورانیہ معتدل خشک سالی کے لیے 8 سال، سخت خشک سالی 22 سال اور شدید خشک سالی کے لیے 65 سال ہے مگر بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ اور ایل نینو کے اثرات کے باعث اب کسی بھی وقت غیر ممکنہ صورتحال کا رونما ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں رہی۔چونکہ خشک سالی دیگر قدرتی آفات کی نسبت زیادہ پیچیدہ اور مہلک ہے، جو سالوں بلکہ بعض اوقات عشروں میں اثر انداز ہوتے ہوئے کسی بھی علاقے کی معاشرتی و معاشی زندگی کو تباہ کر دیتی ہے ، لہذاٰ حالات کو مسلسل مانیٹر کرتے ہوئے حکومتی اداروں کی معاونت سے ایک ہفتہ وار یا ماہانہ بلیٹن جاری کیا جائے جس میں صوبائی اور قومی محکمہ موسمیات کی رپورٹ، فوڈ مانیٹر کرنے والے اداروں کا تجزیہ اور مقامی دریاؤں، جھیلوں، ڈیمز، تالابوں اور زیرِ زمین پانی کے ذخائر کی آپریشنل ماڈلنگ سے پانی کے لیول کی ہفتہ وار رپورٹ شامل کی جائے۔اس سے میٹرولوجیکل اور ہائیڈرولوجیکل ڈراٹ کے فوری یا دیرپا منفی اثرات کے بارے میں اندازہ لگا کر مستقبل کے لیے ایک حکمتِ عملی با آسانی تیار کی جا سکتی ہے۔ ہائیڈرولوجیکل ڈراٹ کی سٹیلائٹ کے ذریعے نگرانی اس لیے بھی اشد ضروری ہے کہ اس سے متعلقہ علاقوں پر اثر انداز ہونے والے ماحولیاتی عوامل جیسے مٹی و ہوا میں نمی، آبی بخارات بننے کا عمل، ویجی ٹیشن اور نباتات میں ٹرانسپائریشن کے تناسب کے متعلق مسلسل معلومات حاصل ہونگی۔ ریموٹ سینسنگ کا طریقہ کار بروقت فیصلے کرنے میں حکومتِ بلوچستان کا بہت معاون ثابت ہو سکتا ہے جہاں فوری اقدامات میں بھی6 ماہ لگ جاتے ہیں اور سرکاری مشینری کی غفلت کے باعث صورتحال کشیدہ ہوتی چلی جاتی ہے۔
اس طرح کی تکنیکیں جنوبی افریقہ، ایتھوپیا، چاڈ، نائجر، سوڈان اور مالی وغیرہ میں طویل خشک سالی سے نمٹنے میں کافی کارآمد ثابت ہوچکی ہیں۔ بلوچستان اور ان افریقی ممالک میں ایک مشابہت یہ بھی ہے وہاں بھی مقامی افراد کی اکثریت ناخواندہ ہے اور آفات سے از خود نمٹنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ ہائیڈرولوجیکل ڈراٹ کو بگاڑنے میں ایک بڑا ہاتھ مقامی باشندوں کا بھی ہے؛ بارشوں کے موسم میں پانی کو مستقبل کی بدترین صورتحال کے لیے ذخیرہ کرنے کے بجائے بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔ خشک سالی عارضی ہو یا طویل المدت، بہرحال ایک نہ ایک دن ختم ہو ہی جاتی ہے اور موسلادھار بارشوں کے ہوتے ہی ان علاقوں کے رہائشی اپنی زمینوں اور گھروں کو آباد کرنے کے لیے لوٹ آتے ہیں۔مگر سالہا سال کی مشقت، اور کھٹن اور جان لیوا حالات سے گزرنے کے باوجود پرانی عادتیں بھی ساتھ لوٹ آتی ہیں اور اسی وجہ سے عموماً حکومتی کوششیں بھی زیادہ کامیاب نہیں ہو پاتیں۔ اگر کمیونٹی کی سطح پر کوششیں جاری رکھتے ہوئے قابلِ کاشت رقبے کو کم کر کے سیب، خوبانی وغیرہ کی جگہ انار اور کم پانی استعمال کرنے والی فصلیں کاشت کی جائیں، زمینوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے تاکہ برفباری زیرِ زمین پانی کے ذخائر کو بڑھانے کا سبب بنے، جنگلات کے کٹاؤ کو روک کر زیادہ سے زیادہ پودے اگائے جائیں اور لکڑی کی جگہ متبادل بہتر ایندھن استعمال کیا جائے تو کوئی شک نہیں کہ بلوچستان میں حالات کو ابتدائی مرحلے پر ہی بگڑنے سے روکا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ اگر بلوچستان کے ہر ضلع میں ایک ‘ڈیزاسٹر مینیجمنٹ سینٹر’ قائم کر دیا جائے جو ارلی وارننگ اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم سے براہ ِراست منسلک ہو، تو مقامی چنیدہ پڑھے لکھے افراد یا غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے خشک سالی کے خلاف آگاہی مہم شروع کی جا سکتی ہے تاکہ عوام کو قدرتی آفات سے جدید تکنیکوں کے ذریعے از خود نمٹنے کی تربیت دی جا سکے۔
مغربی ممالک میں یہ تصور کافی کارگر ثابت ہوچکا ہے اور اب اسے ایشیائی ممالک بھی اختیار کر رہے ہیں۔ اس کی ایک مثال کیلیفورنیا کا 2011 سے 2017 تک کا چھے سالہ تاریخی خشک سالی کا دور ہے جس کا اختتام حال ہی میں موسمِ بہار کی موسلا دھار بارشوں کی صورت میں ہوا ہے، مگر حکومت کی جانب سے تربیت و آگا ہی مہم شروع کرنے کے بعد عوام کو یہ احساس ہو چکا ہے کہ آج نہیں تو کل، دو، چار یا آٹھ سال بعد یہ کٹھن وقت لوٹ کر آنا ہے، اس لیے وہ جدید ارلی وارننگ اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم کی مدد سے حکومت کے فراہم کردہ بارش، درجہ حرارت کے ہفتہ وار ڈیٹا اور پانی کے ذخائر کی صورتحال کے بارے میں پوری طرح آگاہ رہتے ہوئے پانی کو کفایت کے ساتھ استعمال کرنا سیکھ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں


اسحاق ڈار نائب وزیراعظم پاکستان مقرر وجود - پیر 29 اپریل 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا۔وزیراعظم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دی۔کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔وزیر خارجہ اس وقت وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ حکومت پاکستان...

اسحاق ڈار نائب وزیراعظم پاکستان مقرر

پاکستان کے لیے 1.1ارب امریکی ڈالرز کی حتمی قسط کی منظوری متوقع وجود - پیر 29 اپریل 2024

وزیراعظم شہبازشریف اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان سعودی عرب میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران غیررسمی اہم ملاقات ہوئی جہاں پاکستان کے ایک اور قرض پروگرام میں داخل ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطا...

پاکستان کے لیے 1.1ارب امریکی ڈالرز کی حتمی قسط کی منظوری متوقع

فلسطینیوں کی حمایت، طلبہ کا احتجاج مزید وسیع ہوگیا وجود - پیر 29 اپریل 2024

غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں امریکا سے شروع ہونے والا طلبہ کا احتجاج مزید وسیع ہوگیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اب برطانیہ، اٹلی، فرانس اور آسٹریلیا کے طلبہ بھی میدان میں آگئے ، انہوں نے اسرائیلی کمپنیوں سے تعلقات منقطع کرنے کی حمایت کی ہے۔ ادھر کولمبیا یونیورسٹی ...

فلسطینیوں کی حمایت، طلبہ کا احتجاج مزید وسیع ہوگیا

لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار وجود - پیر 29 اپریل 2024

حساس ادارے نے چھاپہ مار کارروائی میں کراچی اور بلوچستان کی پولیس کو انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار دہشت گرد کالعدم بی ایل اے کے لیے ریکی اور دہشت گردی کی متعدد واردتوں میں ملوث رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گرد اور اس کے ساتھی کو اب...

لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

درآمد گندم مقررہ اجازت سے زائد منگوانے کا انکشاف، ایک ارب ڈالر کا نقصان وجود - پیر 29 اپریل 2024

درآمد شدہ گندم مقررہ ضرورت و اجازت سے زائد منگوائے جانے اورپرائیویٹ سیکٹر کو نوازے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،بیوروکریسی کے غلط فیصلوں سے قومی خزانہ کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیشنل فوڈ سکیورٹی نے ضرورت سے زیادہ گندم ہونے کے باوجود 35 لاکھ 87 ہزار ٹن گندم د...

درآمد گندم مقررہ اجازت سے زائد منگوانے کا انکشاف، ایک ارب ڈالر کا نقصان

بھارت سے مسلمانوں اور سکھوں کے قتل کا بدلہ لیں گے ،سکھ فار جسٹس وجود - پیر 29 اپریل 2024

سکھ فار جسٹس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں بھارت کی ناکام قاتلانہ سازش کا شکار سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف عالمی عدالت میں جائیں گے...

بھارت سے مسلمانوں اور سکھوں کے قتل کا بدلہ لیں گے ،سکھ فار جسٹس

عمران خان کا پارٹی قیادت کوگرین سگنل، اسٹیبلشمنٹ، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت وجود - اتوار 28 اپریل 2024

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اپنی جماعت کو اسٹیبلشمنٹ اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی۔پاکستان تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادہ ہے، تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی اجازت دیے جانے کی تصدیق ک...

عمران خان کا پارٹی قیادت کوگرین سگنل، اسٹیبلشمنٹ، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت

اسرائیل کیخلاف احتجاج،امریکا سے آسٹریلیا کی جامعات تک پھیل گیا وجود - اتوار 28 اپریل 2024

امریکا کی مختلف جامعات میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہروں میں گرفتار طلبہ اور اساتذہ کی تعداد ساڑھے پانچ سو تک جا پہنچی ۔ کولمبیا یونیورسٹی نے صیہونیوں کیخلاف نعروں پر طلبہ کو جامعہ سے نکالنے کی دھمکی دے ڈالی ۔ صہیونی ریاست کیخلاف احتجاج آسٹریلیا کی جامعات تک پھیل گئے ۔ سڈن...

اسرائیل کیخلاف احتجاج،امریکا سے آسٹریلیا کی جامعات تک پھیل گیا

سڑکوں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات 3دن میں ختم کرنے کا حکم وجود - اتوار 28 اپریل 2024

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے۔سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔حکم نامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔پیمرا کو اس ضمن میں ...

سڑکوں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات 3دن میں ختم کرنے کا حکم

اے وی ایل سی گاڑی چوروں کی سہولت کار بن گئی،شہری ٹریکر لگی گاڑیاں خود تلاش کرنے لگے وجود - اتوار 28 اپریل 2024

کراچی پولیس کا اسپیشلائزڈیونٹ مسروقہ گاڑیاں برآمد کرنے میں ناکام ہو گیا ہے، اے وی ایل سی کی جانب سے شہریوں کی مسروقہ گاڑیوں کو برآمد کرنے میں روایتی سستی کا مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔کراچی کے علاقے گلشن حدید میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی)گاڑی چوروں کی سہولت کار بن گئی ...

اے وی ایل سی گاڑی چوروں کی سہولت کار بن گئی،شہری ٹریکر لگی گاڑیاں خود تلاش کرنے لگے

کراچی ، ناکے لگا کر چالان کرنا ٹریفک اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا وجود - اتوار 28 اپریل 2024

کراچی میں ناکے لگا کر شہریوں کے چالان کرنا ٹریفک پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس احمد نواز نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیر قانونی چیکنگ پر ایکشن لے لیا۔ڈی آئی جی نے ایس او محمود آباد اور ریکارڈ کیپر سمیت 17افسران و اہلکاروں کو معطل ...

کراچی ، ناکے لگا کر چالان کرنا ٹریفک اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا

شکارپور اہلکاروں کو کراچی میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی جائے گی، آئی جی سندھ وجود - اتوار 28 اپریل 2024

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ضلع شکارپور سے کراچی رینج میں تبادلہ کیے جانے والے پولیس افسران کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق اِن اہلکاروں کو کراچی میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی جائیگی۔ترجمان پولیس کے مطابق اہلکاروں کے خلاف ملزمان کے سات...

شکارپور اہلکاروں کو کراچی میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی جائے گی، آئی جی سندھ

مضامین
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ وجود پیر 29 اپریل 2024
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ

بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی وجود پیر 29 اپریل 2024
بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی

جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!! وجود پیر 29 اپریل 2024
جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!!

''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر