... loading ...
تہمینہ حیات
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ کی زیر قیادت دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز نیب سے سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کے حلقہ انتخاب سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں غیر ملکی امداد سے شروع کی جانے والی واٹر سپلائی اسکیم میں مبینہ طورپر اربوں روپے کے گھپلوں اور خورد برد کی تحقیقات کے حوالے سے پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور خصوصی پراسیکیوٹر کو 15 نومبر کو اس حوالے سے تفصیلی اورمکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کے حلقہ انتخاب خیرپور میںواٹر سپلائی ڈیولپمنٹ اسکیم میںمبینہ طورپر گھپلوں میں ملوث ایک ملزم ٹھیکیدار میر شوکت علی نیب کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی اس درخواست میں درخواست گزار کے وکیل نے یہ موقف اختیار کیاتھا کہ نیب نے ان گھپلوں میں112 افراد کو نامزد کیاہے جس میں درخواست گزار ٹھیکیدار میر شوکت علی بھی شامل ہے جبکہ درخواست گزار ذہنی معذور اور مخبوط الحواس ہے اس لیے نیب کو اسے گرفتار کرنے اورشامل تفتیش کرنے سے روکا جائے اور اسے اس الزام سے بری کیاجائے ، اس درخواست کی سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے سوال کیاکہ ملزم نے اس ٹھیکے میں کتنی رقم وصول کی ہے اور ملزم کے کتنے بچے ہیں ، اس موقع پر عدالت میں موجود ملزم میر شوکت علی نے فوری جواب دیا کہ اس کے ٹھیکے کی مالیت صرف 10 ہزار روپے تھی اور اس کاایک کمسن بیٹا ہے۔اس پر چیف جسٹس احمد علی شیخ نے درخواست گزار کے وکیل سے کہاکہ ان کاموکل تو بہت تیز طرار ہے اور کسی بھی طرح ذہنی معذور اور مخبوط الحواس معلوم نہیں ہوتا۔
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے خصوصی پراسیکیوٹر کو ضلع خیرپور میں کالعدم نارتھ سندھ اربن سروسز کارپوریشن کے زیر انتظام شروع کی جانے والی واٹر سپلائی کی 613 ترقیاتی اسکیموں کی تمام تر تفصیلات بھی 15 نومبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی ۔یہ اسکیم ایشیائی ترقیاتی بینک سے حاصل کردہ قرض کی رقم سے شروع کی گئی تھی۔نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کالعدم نارتھ سندھ اربن سروسز کارپوریشن کے زیر انتظام شروع کی جانے والی فراہمی اورنکاسی آب کی اسکیموں میں مبینہ طورپر 34 کروڑ روپے خورد برد کئے گئے ہیں۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس پراجیکٹ کے تحت لاڑکانہ ،شکارپور،سکھر اور خیر پور کے اضلاع میں ترقیاتی اسکیمیں شروع کی گئی تھیں اوران اسکیموں میں اربوں روپے خورد برد کئے گئے ہیں اور مزید تفتیش کے بعد خورد برد کی گئی رقم کی اصل مالیت سامنے آجائے گی۔ان اطلاعات پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے اپنی آبزرویشن میں کہاکہ اگر ان اسکیموں پر ایمانداری کے ساتھ پوری طرح عملدرآمد کیاجاتا تو بالائی سندھ کو جدید ترین خطوط پر استوار کیاجاسکتا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے اس صورت حال پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فنڈز لوگوں کوپینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی اسکیموں کے لیے تھے ان کو ایمانداری سے خرچ کیاجاتاتو خود اس خورد برد میں ملوث افراد ان کے بچے اور خاندان والوں کو بھی پانی کی قلت سے نجات مل سکتی تھی اور انھیں پینے کاصاف پانی میسر آسکتاتھا لیکن ظالموں نے اس مقصد کے لیے مختص فنڈز بھی خورد برد کرلیے۔
پانی کی قلت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ تصور کیاجاتا ہے ، پانی کی اس قلت یا کمی کی وجہ سے دیہی اور نواحی علاقے تو کجا شہر کے معروف اور متوسط طبقے کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی متعلقہ حکام کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے ، یہاں تک کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر اورسندھ کے دارالحکومت کراچی کے شہری پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے باقاعدہ سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ،پاکستان میں پانی کی اس قلت کے دو بنیادی اسباب ہیں اول یہ کہ ہمیں بدقسمتی سے ایک ایسے بدنہاد پڑوسی کاسامنا ہے جو پانی کو بھی ہتھیار کے طورپر استعمال کرکے پاکستان کی وسیع وعریض اراضی کو صحرا میں تبدیل کرنے اورپاکستان کی 20 کروڑ آبادی کو پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترسانے کے درپے ہے اور اس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ ہماری حکومتوں نے کبھی بھی پانی کی اس قلت پر قابو پانے اور بارشوں کے دوران ضائع ہوجانے والے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے کوئی قابل عمل حکمت عملی بنانے اور اس پر عمل کرنے کی نہ صرف یہ کہ کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی بلکہ اس حوالے سے سامنے والی تجاویز کو سیاست کی نذر کردیاگیا،جس کے نتیجے مین ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے کوئی نیاڈیم بنانا ممکن نہیں ہوسکا اس صورت حال کے سبب ایک طرف پانی کی قلت کی یہ صورت حال ہے اور دوسری جانب چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کی رپورٹ کے مطابق پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کم ہونے کے باعث پاکستان سالانہ 25 ارب روپے مالیت کا پانی ضائع کر دیتا ہے۔ حکومت کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے قابل عمل حکمت عملی تیار کی جانی چاہئے۔
واٹر سپلائی اسکیموں میں اربوں روپے کے گھپلوں اوراس پر حکومت سندھ کی پراسرار خاموشی سے اس خیال کوتقویت ملتی ہے کہ جاگیردارعمومی طورپر نہیں چاہتے کہ اس صوبے کے غریبوں کو مسائل سے نجات مل سکے یاان کی مشکلات میں کمی ہواور وہ معاشی طور پر مستحکم ہوسکیں ، اس لیے پانی کے مسئلے کومبینہ طورپر جان بوجھ کر سیاسی رنگ دیاجارہا ہے، اور صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور گندے پانی کی نکاسی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ملنے والی غیر ملکی مالیاتی اداروں کی امداد کوبھی گھپلوں اور خورد برد کی نذر کردیاجاتاہے۔ اب جبکہ یہ معاملہ سندھ ہائیکورٹ کے سامنے پہنچ چکاہے اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اس معاملے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ طلب کرچکے ہیں امید کی جاتی ہے کہ سندھ کے دیہی علاقوں کے غریب عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی اسکیموں میں گھپلوں اور خورد برد میں ملوث ملزمان کے ساتھ ہی ان کے سہولت کاروں کو بھی سامنے لایاجائے گا اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سخت ترین سزائیں دی جائیں گی تاکہ اس صوبے کے عوام کو ان کاحق غصب کرنے والوں کاچہرہ پہچاننے کاموقع مل سکے۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...
خیبر پختونخوا میں گورننس کا بحران نہیں ، حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے،حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم پہ کرم پہ چھوڑ دیا ہے لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ، ہزاروں خاندان پشاور سے لیکر کراچی تک ٹھوکریں کھانے پہ مجبور ہوئے خطہ کے عوام نے قیام امن کی خاطر ری...
حکمران ٹرمپ سے تمام امیدیں وابستہ نہ رکھیں، بھارتی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے، امیر جماعت اسلامی الخدمت کے 15ہزار رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف، قوم دل کھول کر متاثرین کی مددکرے، منصورہ میں پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سی...
شیخ وقاص نے جنید اکبر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا، جس پر جنید اکبر نے شیخ وقاص کو سیاسی خانہ بدوش کہہ دیا پارٹی کا معاملہ خان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ ،کسی ایسے شخص سے پیغام اڈیالہ پہنچایا جائے جو متنازع نہ ہو،ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی اجلا...
سی ٹی ڈی کی بہاولنگر میں بروقت کارروائی،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورجدید موبائل برآمدکرلیا ملزمان دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،انڈین ایجنسی را کی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں، سی ٹی ڈٰی حکام محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولنگر میں بروقت کارروائی کرکے ...
دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کیلئے نکلے تھے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے،نجی ٹی وی لاچی کے نواحی علاقے میںپولیس کی بھاری نفری نے دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا لاچی کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر طاہر نواز اور کانسٹیبل مح...
پارٹی کارکنان کا شور شرابہ شروع، پولیس نے2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا سوال کرنے پر دھمکیاں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، صحافی کی بات پرعمران خان کی بہن روانہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا...
سدھنائی کے مقام پر راوی کا پانی چناب میں جانے کی بجائے واپس آنے لگا، قادر آباد کے مقام پر چناب کا پانی دوبارہ متاثرہ علاقوں میں جائے گا جو جھنگ پہنچنے پر پریشانی کا سبب بنے گا، ڈی جی پی ڈی ایم اے دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،دریائے راوی، ستلج...
سندھ میں پنجند سے سیلابی ریلا داخل ہوگا، اس وقت کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ،بڑا سیلابی ریلا گڈو کی طرف جائے گا، اس کے ساتھ ہی 6 تاریخ کو بھارت سے سندھ میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص اور بدین میں 6سے 10تاریخ تک موسلادھار بارش ہوگی،11لاکھ ایک...
پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ، ن لیگ دور میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوئی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی طور پر دستیاب ہوں گا، شہباز شریف کا کانفرنس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹی...
پاک فوج کے دستے ضروری سامان کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات حفاظتی بندوں پر رینجرز کی موبائل گشت اور پکٹس میں اضافہ کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ قائم پاکستان کے اندرون سندھ میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کا شدید خطرہ پی...
ایس او پی کے تحت صوبے بھر میں کئی پولیس اہلکاروں کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان کرمنل ریکارڈ یا مشکوک ریکارڈ والے افسران ایس ایچ او نہیںلگ سکیںگے،سندھ ہائیکورٹ کی آئی جی کو ہدایت سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت جاری کی ہ...