وجود

... loading ...

وجود
وجود

دنیا کا سب سے بڑا قدرتی پریشر ککرابشرہ آذربائیجان

اتوار 30 جولائی 2017 دنیا کا سب سے بڑا قدرتی پریشر ککرابشرہ آذربائیجان


میتھین گیس کے بڑے ذخائر کی موجودگی کے باعث یہاں کسی بھی وقت زمین سے اچانک آگ نکلنے لگتی ہے
آذرکامطلب آگ ہے‘آذربائیجان کانام بھی اسی وجہ سے پڑا ‘دوہزار سال قبل اسی سرزمین پرپارسی مذہب پروان چڑھا
70 برس قبل یہاںپھینکی گئی سگریٹ سے لگنے والی آگ آج تک جل رہی ہے‘ دس مربع میل میں شعلے بھڑکتے نظرآتے ہیں
صبا حیات نقوی
آج آپ کو لے چلتے ہیں دنیا کے سب سے بڑے پریشر ککر کی سیر پر۔آپ حیرت زدہ نہ ہوں یہ پریشر ککر کوئی عام پریشر ککر نہیں بلکہ یہ تو قدرتی ہے اور ایک بڑے علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔یہ علاقہ وسطی ایشیائی ملک آذربائیجان کے ابشرا جزیرہ نما کا ہے۔
ابشرا جزیرہ نما، دنیا کی سب سے بڑی جھیل کہی جانے والے بحیرہ کیسپیئن سے لگا ہوا ہے۔ اسی میں آذربائیجان کے دارالحکومت اور وسطی ایشیا کا خوبصورت شہر باکو بھی واقع ہے۔
باکو کے اچیری علاقے میں طرح طرح کے ریستوران ہیں۔ یہاں روز شام کے وقت گھر سے باہر کھانے کا کلچر ہے۔ عام طور پر لوگ بکری کے گوشت کے کباب کے ساتھ نان کھاتے ہیں۔کسی بھی ریستوران میں تندور سے تازہ تازہ پکنے والی روٹیوں کی سوندھی خوشبو آتی رہتی ہے۔
لیکن باکو شہر یا ابشرا جزیرہ نما کی یہ کوئی خاص خوبی نہیں ہے۔ اصل بات تو یہ ہے کہ یہاں کے لوگ اس بات سے بے خوف ہیں کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے پریشر ککر کہے جانے والے علاقے کے باشندے ہیں۔یہاں کبھی بھی زمین کے اندر سے چنگاری پھوٹ نکلتی ہے۔ کیچڑ کے آتش فشاں پھٹ جاتے ہیں۔
ابشرا جزیرہ نما میں زمین کے نیچے بڑی تعداد میں قدرتی گیس کے ذخائر ہیں۔ جب میتھین گیس کا دباؤ بڑھ جاتا ہے تو وہ کہیں بھی زمین کی ملائم سطح سے باہر آنے لگتی ہے، تیز رفتاری سے گیس یوں زمین سے نکلتی ہے جیسے مٹی کا کوئی آتش فشاں پھٹ گیا ہو۔
آذربائیجان میں 400 سے بھی زیادہ مٹی کے آتش فشاں ہیں۔ دنیا کے کل ایک ہزار ایسے آتش فشانوں میں سے سب سے زیادہ یہاںپر پائے جاتے ہیں۔آج سے 70 برس قبل کسی نے پہاڑی پر سگریٹ پھینک دی تھی۔ اس کے بعد سے لگنے والی آگ یہاں آج تک جل رہی ہے۔
اس علاقے میں اکثر ایسے دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔ یہ عام طور پر تو خطرناک نہیں ہوتے ہیں لیکن کئی بار خوفناک مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
سنہ 2001 میں باکو سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر لوکبطن نامی آتش فشاں میں اتنا زبردست دھماکہ ہوا تھا کہ آسمان میں سینکڑوں میٹر بلند چنگاریاں دیکھی گئی تھیں۔ وہاں کی فضا مکمل طور پر کیچڑ اور دھوئیں سے بھر گئی تھی۔ ایک دھماکہ 6 فروری 2017 کو بھی ہوا تھا۔
باکو سے تقریبا 64 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ‘گوبستاں راک آرٹ کلچرل لینڈا سکیپ ہے۔پورے علاقے کا یہی حال ہے۔ کبھی بھی، کہیں بھی گیس کے نکلنے سے دھماکہ ہوسکتا ہے۔ آگ لگ سکتی ہے۔ لیکن پھر بھی اس علاقے میں ہزاروں سال سے لوگ آباد ہیں۔آج سے تقریبا دو ہزار سال پہلے اسی سر زمین پر پارسی مذہب پروان چڑھا تھا۔یہ یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ یہاں آپ پتھروں پر کنندہ پینٹنگ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پانچ سے 40 ہزار سال تک پرانی ہیں۔اس سے واضح ہوتا ہے کہ تمام طرح کے خطرات کے باوجود یہاں ہزاروں سال سے انسان آباد ہیں۔
آج سے تقریباًدو ہزار سال پہلے اسی سر زمین پر پارسی مذہب پروان چڑھا تھا۔ پارسی آگ کو خدا کی علامت سمجھتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ آگ سب سے زیادہ مقدس چیز ہے۔ اس علاقے میں اس دور میں بھی خود بہ خود زمین میں آگ لگ جایا کرتی تھی۔
آذربائیجان کو اپنا نام بھی اسی وجہ سے ملا ہے۔ آذر کا مطلب آگ ہوتا ہے۔ یہاں کا مشہور آتش گاہ مندر اس بات کی ایک مثال ہے۔اس دور میں ابشرا جزیرہ نما آگ لگنے اور مٹی کے آتش فشانوں کی اپنی قدرتی خوبیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ دور دور سے سیاح انھیں دیکھنے آتے ہیں۔
آج سے 70 برس قبل کسی نے پہاڑی پر سگریٹ پھینک دی تھی۔ اس کے بعد سے لگنے والی آگ یہاں آج تک جل رہی ہے۔ تقریبا دس مربع میٹر کے دائرے میں یہاں ہمیشہ آگ لگی رہتی ہے۔اپنے قدرتی وسائل کی وجہ سے آذر بائیجان تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ قدرتی گیس اور تیل کے ذخائر یہاں پر کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہاں 1846 سے خام تیل نکالا جا رہا ہے جو کافی خطرناک بھی ہے۔لیکن مقامی لوگ مانتے ہیں کہ جب تک وہ کیچڑ والے آتش فشاں سے دور آباد ہیں، اس وقت تک انہیں کوئی نقصان نہیں ہو گا۔
تیل اور گیس کی برآمد سے ملنے والی رقم سے آذربائیجان تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ آج باکو شہر قدیم تہذیب اور جدیدیت کے میل کی ایک مثال ہے۔ شہر میں بنے آگ کے ٹاور، جو شعلوں کی طرح نظر آتے ہیں، جدیدیت کی مثال ہیں جبکہ اسی کے آس پاس واقع پرانی عمارتیں آذربائیجان کی قدیم ثقافت اور روایت کی گواہی دیتی ہیں۔


متعلقہ خبریں


مضامین
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ وجود جمعرات 25 اپریل 2024
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ

بھارت بدترین عالمی دہشت گرد وجود جمعرات 25 اپریل 2024
بھارت بدترین عالمی دہشت گرد

شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر