... loading ...
سانحہ بہاولپور کے متاثرین کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکا کی ایک غیر سرکاری فلاحی تنظیم’’کمیونٹی ٹشو سروس‘‘ نے بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ کے گائوں میں جھلس کر شدید زخمی ہونے والے لوگوں کو انسانی کھالوں کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔امریکی این جی او کی جانب سے انسانی کھالوں کے اس عطیے سے اس سانحہ میں شدید جھلس جانے والے کم وبیش 16 مریضوں کو فائدہ پہنچے گا۔تاہم این جی او کے کرتادھرتائوں کا کہنا ہے کہ وہ انسانی کھالوں کے مزید عطیات جمع کرنے اور انھیں پاکستان بھیجنے کی کوشش کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ افراد اپنی اصلی حالت پر بحال ہوسکیں۔
اطلاعات کے مطابق شکاگو میں قائم امریکا کی غیر سرکاری فلاحی تنظیم’’کمیونٹی ٹشو سروس‘‘ نے شکاگو سے پاکستانی قونصلیٹ کے ذریعے حکومت پنجاب سے رابطہ قائم کیاہے اور انسانی جلد کے عطیات دینے کی پیشکش کی ہے جس کے بعد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج شدید جھلسے ہوئے ایسے مریضوں کی شناخت کرلی گئی ہے جن کی زندگی اب خطرے سے باہر ہے۔اطلاعات کے مطابق شکاگو میں قائم ’’کمیونٹی ٹشو سروس‘‘ نے حکومت پنجاب کو ایک خط لکھاہے جس میں حکومت پنجاب سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ انسانی جلد کے یہ عطیات فوری طورپر وصول کرنے کیلئے لاہور اور متعلقہ اضلاع کے متعلقہ افراد کی تفصیلات اس تنظیم کو روانہ کریں تاکہ یہ عطیات ان کے حوالے کیے جاسکیں۔خط میں یہ بھی کہاگیاہے کہ چونکہ انسانی جلد کے یہ عطیات ’’ڈرائی آئس ‘‘ میں بھیجے جائیں گے اس لیے حکومت اس پر کسٹمز ڈیوٹی اور اس طرح کی دوسری پابندیاں ختم کرنے کا فوری انتظام کرے تاکہ یہ انسانی جلد ضرورت مندوں تک جلد پہنچ سکیں اور سرکاری فائلوں اور اعتراضات میں پھنس کر ضائع نہ ہوجائیں۔
بہاولپور کے متاثرین کو کھالوں کاعطیہ دینے کی پیشکش کرنے والی یہ امریکی فلاحی تنظیم دنیا میں انسانی کھالوں کے عطیات فراہم کرنے والی سب سے بڑی تنظیم ہے اور یہ ہر سال دنیا بھر میں آگ سے جھلسے ہوئے لوگوں کو ان کی اصل حالت پر لانے یعنی انھیں زندگی لوٹانے میں مدد دینے کیلئے کم وبیش 4لاکھ 20 ہزار افراد کو انسانی کھال کے عطیات فراہم کرتی ہے۔یہ تنظیم انسانی کھالوں کے علاوہ حادثات کے شکار انسانوں میں پیوندکاری کے لیے انسانی ہڈیاں، اور ہر طرح کے ٹشوز بھی فراہم کرتی ہے۔
جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین کاکہنا ہے کہ تنظیم سے کھالوں کے عطیات موصول ہوتے ہی انھیں ضرورت مند مریضوں تک فوری پہنچانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ عطیات بکس میں پیک حالت میں جناح ہسپتال ،ملتان کے برنس سینٹر اور وکٹوریہ ہسپتال میں پہنچائے جائیں گے۔ جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین کاکہنا ہے کہ فی الوقت جناح ہسپتال میںجھلسے ہوئے 17 مریض زیر علاج ہیں جن میں 5 کی حالت نازک ہے کیونکہ ان کے جسم کا70 فیصد حصہ جھلس چکاہے۔
جھلسے ہوئے مریضوں کے علاج اور جلد کی پیوندکاری کے ماہر ڈاکٹر فرحان گوہرکا کہناہے کہ انسانی ٹشوز کو جدید طریقوں سے مصنوعی طورپرتیار کیاجاتاہے اور پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی دستیاب نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں دستیاب ٹیکنالوجی سے بہت زیادہ جدید ٹیکنالوجی ہے۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بھر میں جھلسے ہوئے لوگوں کوعلاج معالجے کی زیادہ بہتر سہولت فراہم کرنا ممکن ہوگیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بہت زیادہ جھلسے ہوئے مریضوں کے علاج کے لیے اسی ٹیکنالوجی کے استعمال کو ترجیح دی جاتی ہے۔
ادھر جناح ہسپتال میں داخل جھلسے ہوئے مریضوںکے علاج معالجے کی صورتحال اور مریضوں کی حالت میں آنے والی بہتری اور ان کی ضروریات کاجائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کا ایک اجلاس ہوا جس میں صورت حال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا، اطلاعات کے مطابق جھلسے ہوئے مریضوں اور ان کے ورثا کی نفسیاتی بحالی اور ان کو اس صدمے سے نکالنے کے لیے جناح برن سینٹر کے کلینیکل نفسیات دانوں کی ایک ٹیم اور سوشل ویلفیئر کی ایک ٹیم بھی جناح ہسپتال کے برنس وارڈ میں مسلسل موجود ہے اور اپنا کام کررہی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے ایک ترجمان کاکہنا ہے کہ فی الوقت مختلف ہسپتالوں میں جھلسے ہوئے 69 مریض اس وقت مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان میں سے28 وکٹوریہ ہسپتال، 24 نشتر ہسپتال ، اور17 جناح ہسپتال کے برنس وارڈز میں داخل ہیں۔ ان مریضوں میں سے جلد کی پیوندکاری کے لیے 16 شدید ضرورت مند مریضوں کاانتخاب کرلیاگیاہے اور عطیات موصول ہوتے ہی ان مریضوں کی جلد کی پیوندکاری کاعمل شروع کردیاجائے گا۔
علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راشد ضیا نے بتایا کہ 110 مربع سینٹی میٹر کاجلد کاٹکڑا امریکا سے لاہور پہنچے گا جہاں سے اسے ملتان ، بہاولپور اور لاہور کے مختلف ہسپتالوں کو بھیج دیاجائے گا انھوں نے کہا کہ یہ جھلسے ہوئے مریضوں کی زندگی بچانے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور یہ پیوندکاری 50 فیصد سے زیادہ جھلسے ہوئے مریضوں میں کی جائے گی۔
شہلا حیات نقوی
جنگ بندی پر اسلام آباد کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستان کسی طرف جھکاؤ کے بغیر ثالثی کرے ایران کا ایٹمی و میزائل پروگرام تباہ کرنے کے بلند و بانگ دعوے دھرے رہ گئے،ویڈیو پیغام امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکہ-اسرائیل اور ایران جنگ بندی معاہدہ پر ایرانی قیاد...
مکابرہ میں اسرائیلی فضائی حملہ جبکہ خیام میں شدید گولہ باری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں، فضائی حملہ اسپتال کے قریب ہوا امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری رہنے کی اطلاعات ...
ایران میں دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے گی ،میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا ،آج بلیک میلنگ، کرپشن اور خونریزی کے 47 سالہ دور کا خاتمہ ہوجائے گا ٹرمپ کی دھمکی کا بیان پاگل پن اور نسل کشی کا انتباہ قرار(عرب میڈیا ) ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی، موجودہ قیادت م...
سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس حملوں پر اظہار تشویش،حملے غیر ضروری،کشیدگی میں اضافہ قرار، مشرق وسطی تنازع حل کرنے کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فیلڈ مارشل آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسزکاپاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کی صلاحیت پ...
مقدمات میں تاخیر اور عدالتی عمل میں رکاوٹیں نفرتوں کو بڑھا رہی ہیں، جس کا نقصان ملک کو ہوگا بانی پی ٹی آئی کی پر امن رہائی تحریک کیلئے عملی ممبرشپ شروع ہو چکی ہے ،وزیراعلیٰ کی صحافی سے گفتگو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کیسز میں تاخیر ...
سندھ حکومت مشاورت کے بعد جواب دے گی، توانائی بچت کیلئے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، بیکریاں رات 10 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق آج سے ہوگا میڈیکل اسٹورزکے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے حوالے ...
آج کی ڈیڈ لائن حتمی ، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ویسے ان کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،ٹرمپ کاتقریب سے خطاب ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ، جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ، ایران نے اپنا ردعمل پا...
ملک بھر میںحکومت کی تیاری مکمل، موبائل ایپ کے ذریعے فیول خریداری کی مانیٹرنگ شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر ، کسی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور شہریوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا...
ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں، ایران ایران کے واضح موقف کو کسی صورت پسپائی یا پیچھے ہٹنے کی علامت نہ سمجھا جائے،ترجمان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست جنگ کے دوران پیر، کو تہران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن...
پی ٹی آئی نے نامزر امیدوار کے علاوہ کسی کو کاغذات جمع کروانے سے روک دیا الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری سابق وفاقی وزیر و مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے امیدوار فائنل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پا...
ہم پر امن لوگ ، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ، اگر ہمیں روکا گیا تو جو جہاں ہوگا وہیں احتجاج ہوگا حکومت جلسے کا این او سی دے، ہر انتظام ہم خود کریں گے،پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کردیا...
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...