... loading ...

اقوامِ متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2050 کے اختتام تک دنیا کی آبادی 10 ارب ہوجائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سات برسوں کے دوران بھارت کی آبادی چین سے بڑھ جائے گی جو اس وقت آبادی کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔عالمی ادارے کے شعبہ برائے معاشی و سماجی امور کی جانب سے جمعرات کو جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی موجودہ آبادی ساڑھے سات ارب ہے جو 2030 تک ساڑھے آٹھ ارب اور 2050تک 10 ارب تک جاپہنچے گی۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی میں ہر سال آٹھ کروڑ 30 لاکھ افراد کا اضافہ ہورہا ہے اور یہ اضافہ عالمی شرحِ پیدائش میں آنے والی مسلسل کمی کے باوجود آئندہ برسوں میں جاری رہے گا۔رپورٹ میں دنیا کے 233 ملکوں اور علاقوں کی آبادی سے متعلق معلومات موجود ہیں اور مستقبل میں ان کی آبادی میں آنے والی تبدیلیوں کے متعلق دلچسپ پیش گوئیاں بھی کی گئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سات برسوں کے دوران بھارت کی آبادی چین سے بڑھ جائے گی جو اس وقت آبادی کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔فی الوقت چین کی آبادی ایک ارب 40 کروڑ جب کہ بھارت کی آبادی ایک ارب 30 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔رپورٹ میں یہ پیش گوئی بھی کی گئی ہے کہ 2050 سے قبل نائیجیریا امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا تیسرا بڑا گنجان آباد ملک بن جائے گا۔نائیجیریا اس وقت آبادی کے اعتبار سے دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے اور رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10 بڑے گنجان آباد ملکوں میں نائیجیریا آبادی میں اضافے کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے۔جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں رپورٹ کا اجرا کرتے ہوئے عالمی ادارے کے پاپولیشن ڈویژن کے سربراہ جان ولموتھ نے بتایا کہ سالِ رواں اور 2050 کے درمیان دنیا میں پیدا ہونے والے کل بچوں کی نصف تعداد افریقہ میں جنم لے گی۔ان کے بقول اس عرصے کے دوران افریقہ کے 26 ملکوں کی آبادی تقریباً دُگنی ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔اس کے برعکس یورپی ملکوں کی آبادی میں آئندہ چند دہائیوں کے دوران مزید کمی آئے گی۔عالمی ادارے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2050 تک دنیا کی آبادی میں ہونے والے کل اضافے کا 50 فیصد پاکستان سمیت 10ممالک میں آباد ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی موجودہ آبادی 7 ارب 60 کروڑ ہے، جو 2030 تک 8 ارب 60 کروڑ تک پہنچ جائے گی ۔2050 تک مجموعی آبادی 9 ارب 80 کروڑ جبکہ اس صدی کے آخر تک یہ 11 ؍ارب سے بھی تجاوز کرجائے گی۔ایک اندازے کے مطابق آبادی میں ہر سال 8 کروڑ 30 لاکھ کا اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 233 ممالک کی اس آبادی کا نصف صرف دس ممالک میں آباد ہے.ان دس ممالک میں بھارت، نائیجریا، کانگو، پاکستان ، ایتھوپیا، تنزانیہ، امریکا یوگنڈا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2024 تک بھارت چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والاملک بن جائیگا۔صرف نو ملکوں یعنی بھارت، نائیجیریا، کانگو، پاکستان، ایتھوپیا، تنزانیہ، امریکہ، یوگینڈا اور انڈونیشیا میں ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے تقریباً تمام علاقوں میں حالیہ برسوں کے دوران شرحِ پیدائش میں نمایاں کمی آئی ہے البتہ ترقی پزیر ملکوں میں یہ شرح اب بھی خاصی بلند ہے۔شرحِ پیدائش میں مسلسل کمی کے باعث دنیا میں بزرگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2050کے اختتام تک دنیا میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد دو ارب 10 کروڑ تک جاپہنچے گی جو اس وقت 95 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی ملکوں میں شرحِ پیدائش دنیا میں سب سے کم ہے جہاں کی 25 فی صد آبادی 60 سال یا اس سے زائد عمر کی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2050تک یورپ میں بزرگوں کی تعداد کل آبادی کا 35 فی صد ہوجائے گی۔
رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگر آبادی میں اضافے کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2060 میں دنیا میں مسلمانوں کی تعداد تین ارب تک جا پہنچے گی۔امریکہ کے ایک معروف تحقیقی ادارے نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ 2060تک دنیا میں مسلمانوں کی تعداد مسیحیوں کے برابر ہوجائے گی۔’پیو ریسرچ سروے’ کی جانب سے گزشتہ دنوںجاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں میں شرحِ پیدائش دیگر مذاہب کے ماننے والوں سے کہیں زیادہ ہے جس کی وجہ سے ان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگر آبادی میں اضافے کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2060ء میں دنیا میں مسلمانوں کی تعداد تین ارب تک جا پہنچے گی جو کل آبادی کا 31 فی صد ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق 2060میں دنیا میں مسیحیوں کی تعداد تین ارب 10 کروڑ کے لگ بھگ ہوگی اور کل آبادی میں ان کا تناسب 32 فی صد ہوگا۔دوسال قبل ‘پیو ریسرچ سینٹر’ نے اپنی ایک تحقیق میں بتایا تھا کہ اسلام دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے اور امکان ہے کہ رواں صدی کے اختتام تک دنیا میں مسلمانوں کی تعداد مسیحیوں سے بڑھ جائے گی۔’پیو’ کے محققین اور ماہرین نے یہ رپورٹ دنیا کے مختلف ملکوں میں ہونے والی مردم شماری، جائزوں اور پیدائش اور اموات کے ریکارڈ کے ڈھائی ہزار سے زائد نمونوں کی مدد سے مرتب کی تھی۔’پیو’ کی 2015میں سامنے آنے والی اس رپورٹ کے مطابق دنیا کی کل آبادی چھ ارب 90 کروڑ ہے جس میں عیسائیت کے ماننے والوں کی تعداد سب سے زیادہ (دو ارب 20 کروڑ یعنی دنیا کی کل آبادی کا 31 فی صد) ہے۔رپورٹ کے مطابق مسلمان دنیا میں تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر (ایک ارب 60 کروڑ یعنی دنیا کی کل آبادی کا 23 فی صد) ہیں۔گزشتہ دنوںجاری کی جانے والی تازہ رپورٹ کے مطابق 2060ء تک دنیا کے دوسرے بڑے مذاہب کے ماننے والوں خصوصاً ہندو وں اور یہودیوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا لیکن یہ اضافہ دنیا کی کل آبادی میں ہونے والے مجموعی اضافے کے تناسب سے
ہوگا جس کے باعث ان مذاہب کے ماننے والوں کی شرح پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2060 میں کسی بھی مذہب کو نہ ماننے والوں یعنی دہریوں کی تعداد میں کمی آئے گی جس کی بنیادی وجہ ان میں شرحِ پیدائش کم ہونا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...