... loading ...

خواتین کے درمیان چاہے کوئی فیشن رہے نہ رہے لیکن ہاتھوں پر مہندی لگانے کا شوق کبھی ختم نہیں ہوگا۔مہندی لگانا تو ہر لڑکی کو پسند ہے، اس کے نت نئے ڈیزائنز ہمیشہ ہی فیشن میں رہے ہیں۔ہر عید پر بازاروں میں سرخ اور سیاہ ہر طرح کی مہندی دستیاب ہوتی ہے، اور خواتین عید پر اپنے ہاتھوں میں مہندی لگانے کے لیے چاند رات کا بے صبری سے انتظار بھی کرتی ہیں۔لیکن اس سال سرخ یا سیاہ نہیں بلکہ سفید رنگ کی مہندی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔سفید رنگ کی حنا بہت کم ہی کسی کو لگاتے یا بیچتے دیکھا جاتا ہے، اور یہ کام سارہ وزیر نامی ایک خاتون کافی سالوں سے کرتی آرہی ہیں، جن کا کام ان کی ویب سائٹ سارہ حنا پر کافی مقبول ہے۔سارہ وزیر نے اپنی سفید مہندی کے حوالے سے بات کی، انہوں نے اپنے بارے میں بتایا کہ ’میں ہانگ کانگ میں رہا کرتی تھی جہاں میں نے مہندی لگانے کا بزنس شروع کیا، دو سال قبل میری شادی ہوئی اور میں دبئی منتقل ہوئی، جس کے بعد میں نے اپنا کاروبار وہاں بڑھایا، ایک سال قبل میں کراچی آگئی‘۔
سارہ وزیر 2007 سے مہندی لگانے کا کام کررہی ہیں، ان کا کام ہانگ کانگ میں کافی مقبول ہے۔سارہ ہانگ کانگ کی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر سنہری رنگ کے مہندی ٹیٹو بھی تیار کرتی ہیں،ان کے صرف مہندی لگانے کے ڈیزائنز ہی نہیں بلکہ اس کے رنگ بھی کافی مقبول ہوئے، وہ ایک فارمولے سے اپنی مہندی تیار کرتی ہیں جو لگاتے ہی سوکھ جاتی ہے اور اس سے کپڑوں یا دیگر چیزوں پر داغ نہیں آتے۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ہانگ کانگ میں میرے پاس بہت سی مغربی دلہنیں مہندی لگوانے کی خاطر آتی تھیں، انہیں مہندی تو بہت پسند تھی لیکن بہت دنوں تک اس کے رنگ کو پسند نہیں کرتی اور نہ ہی اس سے لگنے والے داغ انہیں پسند آتے، اس لیے میں نے باڈی پینٹ کا استعمال شروع کیا، اور وہیں سے مجھے سفید رنگ کی حنا بنانے کا خیال آیا‘۔سارہ وزیر کینسر کے مرض میں مبتلا خواتین کے لیے بھی مہندی کے تاج (henna crowns) بناچکی ہیں۔
انہوں نے خواتین کو خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بہت ساری جگہوں پر مہندی کو سستے داموں بیچنے کے لیے اس میں زہریلے اجزا ء شامل کیے جارہے ہیں۔سارہ کا کام سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہے، ان کے فیس بک پیج کو اب تک 12 ہزار سے زائد لوگ لائک کرچکے ہیں۔تو کیا آپ اس عید پر سفید رنگ کی مہندی لگانا پسند کریں گی؟
سونیا اشرف
واقعہ راجن پور میں انڈس ہائی وے بنگلہ ہدایت کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، ریسکیووزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار،زخمی مسافروں کے بہترین علاج کا حکم راجن پور میں صبح سویرے سویرے انڈس ہائی وے پر س...
ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا، درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف سندھ ہائی کورٹ نے بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے خورد برد کے مقدمے میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست پر تفتیشی افسر اور سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 2 نومبر تک جواب طل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایرانی حکومت کے خاتمے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی، اسرائیلی وزیراعظم اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایک فوجی مشق کے دوران ایران کی جانب پرواز کی ہے۔ امریکی میڈیا فوکس نیوز کے چیف فارن کوریسپونڈنٹ ٹری ینگسٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں نے رات گئے فوجی مشق کی، ج...
دہشت گردی کے خلاف ہیں،،ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے، گفتگو امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک تہران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نش...
صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ نہیں کی جا سکتی، سلمان اکر م راجہ کے ریمارکس وزیرِ اعلیٰ کے پی کی گرفتاری کے خلاف ہر جگہ آواز اٹھائیں گے، ہماری لیڈرشپ کو رہا کیا جائے، بیرسٹر گوہر ہمارے اراکین کو اٹھایا جا رہا ہے، صوبے کے اندر بے امنی کا کہا گیا او...
مقصد پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور تعاون میں اضافہ کرنا ہے، ایرانی حکام پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران دورے پر پہنچے ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق ان کے دورے کا تعلق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سے بھی ہے...
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...