... loading ...

پاکستان اپنے محل وقو ع کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، تھنک ٹینک کے زیر اہتمام پاک امریکا تعلقات پر گول میز مباحثہ
انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز کے زیر اہتمام پاک امریکا تعلقات اور پاکستان کے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک اہم گول میز مباحثہ کا انعقاد ہوا امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے تعلق رکھنے والے خارجہ پالیسی کے ماہر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اپنے محلے وقوع کی وجہ سے ایک انتہائی اہم مقام رکھتا ہے لہذا پاکستان کو چاہیے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے علاقے کے ممالک کے ساتھ نا خوشگوار تعلقات کو خوشگوار ی میں بدلتے ہوئے جنوبی ایشیاء کے تمام ممالک کے ساتھ تعاون بڑھائے انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کو از سر نو ترتیب دیتے ہوئے عالمی معیشت کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرسکتا ہے اور اسی طرح پاکستان اپنے بہترین محل وقوع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ بھی اٹھا سکتا ہے۔ پاک امریکا تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات افغانستان میں پاکستان کے مثبت امدادی کردار اور پاک بھارت تعلقات پر منحصر ہے۔ اپنے افتتاحی کلمات میں چیئر مین انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہمیں خطے کی نازک صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکی انتظامیہ کی نئی خارجہ پالیسی کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہوں گی۔کیونکہ امریکا کے موجودہ صدر نے ووٹ اسی بناء پر لیے تھے کہ وہ امریکا کی روایتی خارجہ پالیسی کو جاری نہیں رکھیں گے نیز اس وقت کے صدارتی امیدوار ٹرمپ نے امریکا کی بین الاقوامی مصروفیات کی مخالفت بھی کی تھی لہذا اب دیکھنا ہو گا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کیا لائحہ عمل اپنانا ہو گا ۔امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے معید یوسف نے کہا کہ واشنگٹن میں پاکستان کے بارے میں تاثر منفی رہا ہے اور دو طرفہ تعلقات کا مرکز اب بھی افغانستان دہشتگردی اور نیو کلیئر ہتھیار ہیں۔نیز ان موضوعات پر دونوں ممالک کے اپنے اپنے خیالات ہیں موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے خطے میںپاکستان کے کردار کو سمجھنے کیلئے حال ہی میں امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جنرل میک ماسٹر نے اسلام آباد کا دورہ کیا ہے معید یوسف نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیاء کیلئے امریکا کی خارجہ پالیسی ابھی تک واضح نہیں ہے۔ ا سکے علاوہ اگر امریکا اس خطے سے چلا جاتا ہے اور کوئی خلا ء چھوڑ جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں روس چین اور دیگر ممالک اپنے ہمسایہ ممالک پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ جدوجہد کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ امریکا اور چین کے ساتھ یکساں تعلقات قائم کرے ۔آئی پی آر کے زیر اہتمام ہونیو الے اس مباحثہ میں سابق وزرائے خارجہ ارکانِ پارلیمنٹ پاکستان آرمی اور پولیس سے تعلق رکھنے والے انسدادِ دہشت گردی کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ نیز سابق سفیر وں اور ممتاز صحافیوں نے بھی مباحثے میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیا ۔
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...