وجود

... loading ...

وجود
وجود

رویہ

منگل 21 مارچ 2017 رویہ

ابھی ہماری ریاضت نیم شب کو صبح ملنے میں بہت دیر ہے۔ انصاف نہیں اس لیے معاشرے میں شفافیت کا منتر بھی پھونکا نہ جاسکے گا۔ ابھی ڈاکٹر عاصموں، شرجیل میمنوں اورزرداروں سے ہمارا پیچھا چھوٹنے والا نہیں۔ سامنے ٹی وی کا پردہ جگمارہا ہے اور ایک میزبان بدعنوانیوں پر ہمارے ردِ عمل کو بیش وبہت ثابت کرنے پر تُلا بیٹھا ہے۔ تقسیم درتقسیم کے شکار،آخر ہمارا کیا بنے گا؟رعایت انفرادی معاملے میں ہوتی ہے۔نظمِ اجتماعی میں انفرادی اور گروہی رعایتیں معاشرے کے تاروپود کو بکھیر دیتی ہے۔ قانون کی ضرورت تب ہی تو پڑی تھی جب معاشرہ انصاف کے باب میں امتیاز کا شکار تھا۔اب بھی کچھ مختلف نہیں ، تمیز ِبندہ وآقا پر قائم یہ نظام ناکام ہے۔ اس میں جمہوریت اور آمریت کی کوئی تخصیص نہیں۔
ہمارا مسئلہ جمہوریت یا آمریت نہیں بلکہ ہمارا وہ رویہ ہے جو گروہی طور پر بن چکا ہے۔ اور جو ہر نظام میں ایک ہی طرح بروئے کار آتا ہے۔ ایسے بھی معاشرے ہیں جو جمہوریت کے بغیر پروان چڑھے اور ایسے سماج بھی ہیں جہاں جمہوریت نے اپنی بہاریں دکھلائیں مگر ہم دونوں ہی نظاموں میں ناکام نامراد ہیں۔ اس لیے نہیں کہ یہ نظام ہمیں کچھ نہیں دے سکتے بلکہ اس لیے کہ ہم ان نظاموں کو بھی اپنے رویوں کی بھینٹ چڑھا دیتے ہیں۔ پاکستان کے پہلے آمر ایوب خان نے کہا تھا کہ فوج کو نظمِ اجتماعی میں کودنا نہیں چاہئے اور اگر کودے تو پھر اُسے اپنا کردار آدھا اور ادھورا نہیں چھوڑنا چاہئے۔ جمہوریتوں کا ماجرا بھی مختلف نہیں۔ اُس کا کردار بھی کبھی معاشرے میں مسلسل اور مکمل نہیں رہا۔ یہ جمہوریت ہی ہے جس میں قیام ِ امن کے لیے فوج پوری طرح دخیل ہے۔ ابھی ابھی تاج حیدر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ ہم مردم شماری کا معمولی کام بھی نہیں کرپارہے۔ یہ اُسی جماعت کے خوشہ چین ہے جس نے دوسال قبل فوجی عدالتوں کی تائید کی تھی۔تب چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ دوسال بعد اس کی تائید کرتے ہوئے یہ آنسو بھی نہیں رہے۔ حیلہ جوئیاں اور جوازآرائیاں تھیں۔اس پر اعتزاز احسن کی اُکتا دینے والی گفتگو مستزادہے۔یہ ہماری جمہوریت کا احوالِ واقعی ہے۔
مسئلہ کرپشن کا ہو تو دیکھنے والی آنکھ اِسے آمریت اور جمہوریت کے خانوں میں کیسے تقسیم کر سکتی ہے؟ مگر ہمارے ٹی وی کے جادوگر میزبان ایسا کردکھاتے ہیں۔ اسپاٹ فکسنگ اور شرجیل میمن کے باب میں رویہ یہ ہے کہ ردِ عمل حد سے زیادہ ہے۔ پھر کیا کیجیے گا؟کرپشن کا مرض ہو تو اُنہیں جمہوریت کی اوڑھنی اوڑھا دیں۔ جمہوریت خود اتنا بڑا مقصد ہے کہ اس کے لیے معاشرے کے تمام امراض گوارا کرلیے جائیں یا ہم جمہوریت کا منجن اس لیے بیچتے ہیں کہ اس میں معاشرے کے تمام امراض کے علاج ہیں۔ افسوس نا ک امر یہ ہے کہ قومی ریاستوں کے اس زوال آمادہ عہد میں جمہوریت کی تکریم دراصل خود کارپویٹوکریسی(کارپوریشن کی صنعتی اشرافیہ) کا کامیاب منتر ہے۔ مغرب میں اب اس پر آوازیں بلند ہورہی ہیں۔ ہمارا دانشور طبقہ فکر کے مغربی لنڈا بازار سے اُترنیں بھی مغرب کی پہنتا ہے اور اُگلے ہوئے نوالے چباتا ہے۔ جمہوریت کے لیے دیے جانے والے آج کل کے دلائل مغرب میں پامال ہو چکے۔ پاکستان میں اُن دلائل کی چاندماری سے اب دسترخوانی قبیلہ دانشور طبقہ ہے۔
جوہری طور پر یہ مسئلہ جمہوریت یا آمریت کے نظام سے نہیں ہماری افتادِ طبع سے جڑا ہے ۔ ہم بدعنوانی کو روا رکھنا چاہتے ہیں اس لیے اِسے جمہوریت کی آڑ میں گنجائش فراہم کرتے ہیں ۔ گستاخی معاف آمریت کے پروردہ دانشوروں کا مرض بھی یہی ہے۔ وہ جب بدعنوانیوں کے مرض کی نشاندہی کرتے ہیں تو نشانہ بدعنوانی کو نہیں جمہوریت کو بناتے ہیں ۔ دونوں رویوں میں ایک ہی طرح کا تعفن ہے۔ نظام میں نہیں یہ اُصول کی سطح پر بات واضح کی گئی۔ بنی مخزوم کی ایک عورت کے لیے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ کے الفاظ گونجتے ہیں۔ کسی بھی معاشرے کے لیے یہی معیارِ انصاف بھی ہیں اور شفافیت کی بنیاد بھی۔ روایت ہے کہ ایک عورت نے چوری کی، وہ اونچے خاندا ن کی عورت تھیں۔ سماج طبقاتی ذہن سے ہمیشہ سوچتا آیا ہے۔ مگر حضرت محمد مصطفی ﷺ کے بنائے معاشرے میں ایسا کیونکر ہوسکتا ہے۔لوگوں نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ سے حضرت اُسامہ ؓ کے سوا کوئی بات کرنے(سفارش) کی ہمت نہیں کرسکتا۔حضرت اسامہؓ لوگوں کے زور دینے پر حضرت محمد مصطفی ﷺ کی خدمت میں پہنچے اور اس سلسلے میں بات کی۔تب حضرت محمد مصطفی ﷺ نے وہ الفاظ ادا کیے جسے سماج کی بقا میں دائمی اُصول کے طور پر ہمیشہ زندہ رہنا ہے۔ فرمایا: اسامہ ٹہرو!بنی اسرائیل صرف اس وجہ سے ہلاک وبرباد ہوئے کہ جب اُن میں سے کوئی اونچے درجے کا آدمی چوری کرتا تو اُسے چھوڑ دیتے اور اگر اُن میں کوئی نچلے طبقے کا آدمی چوری کرتا تو اس کا ہاتھ کاٹ دیتے۔اگر اس کی جگہ فاطمہ بنت محمد بھی ہوتی تو میں اس کے ہاتھ کاٹ دیتا۔“
سماج جرائم کی تشریح میں طبقاتی ہوجائے تو وہ ختم ہونے سے پہلے اپنی تکریم کھودیتا ہے۔ ہم اُس مرحلے میںداخل ہوچکے۔ جہاں جرائم کا جواز نظام کی تکریم کے نام پر دیا جاتا ہے۔ اور یہ معاشرے کے معمولی لوگ نہیں بلکہ روشن دماغ لوگ کررہے ہیں۔ اب شرجیل میمن کی بدعنوانیوں کو جمہوریت کی خاطر گوارا کیجیے۔ وہ جمہوریت جس میں ”بھٹو کبھی مرتا نہیں“ ۔جس میںجناب زرداری اپنے ایام صدارت میں فوجی سربراہ کے توجہ دلانے پر کہتے ہیں کہ ہمارے لوگوں کا یہ حق ہے کہ وہ پیسے بنائیں اُنہوں نے طویل عرصہ” قربانیاں“ دی ہیں۔افسوس ناک طور پر توجہ دلانے والے فوجی سربراہ (سابق) کا ماجرا بھی مختلف نہ نکلا۔ ایک ہی طرح کا تعفن ہر طرف پھیلا ہوا ہے۔ جس میں مختلف صف آرا قوتیں ایک دوسرے کی بدعنوانیوں کو ایک دوسرے کے خلاف مطلب برآری کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ شرجیل میمن کی ذہنیت اسی مٹی سے بنی ہے۔ اُنہوں نے اپنی برہنہ بدعنوانیوں کا جواز یہ کہہ کر دیا ہے کہ کسی کو شریف خاندان کی بدعنوانیاں نظر نہیں آتیں۔ اب اس پر کوئی کیا بات کرسکتا ہے؟ہماری ریاضت نیم شب کو صبح ملنے میں بہت دیر ہے۔شفافیت کوئی مستقل قدر نہیں رہ گئی یہ گروہی تعبیر میںاُلجھی ہوئی ہے۔ہم اس پر جتنا کُڑھیں گے ، سامنے جمہوریت کی گردان سنائی دے گی اور ہم عامی دکھائی دیں گے۔


متعلقہ خبریں


شرجیل میمن کو پھر صوبائی وزیر بنا دیا گیا،محکمہ اطلاعات سندھ کا قلمدان دینے کا فیصلہ وجود - جمعرات 21 اپریل 2022

سندھ کابینہ میں تبدیلی کرکے رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کو ایک بار پھر صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے جبکہ وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا نام سندھ کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔ شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ...

شرجیل میمن کو پھر صوبائی وزیر بنا دیا گیا،محکمہ اطلاعات سندھ کا قلمدان دینے کا فیصلہ

شرجیل میمن کو مزید کوئی ریلیف نہیں دیا جا سکتا،سندھ ہائیکورٹ وجود - بدھ 03 نومبر 2021

سندھ ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب)کی خفیہ انکوائری کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی درخواست نمٹادی۔ عدالت عالیہ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، جس میں کہا گیا کہ نیب نے مطلوبہ معلومات درخواست گزار کو فراہم کردی ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے فیصل...

شرجیل میمن کو مزید کوئی ریلیف نہیں دیا جا سکتا،سندھ ہائیکورٹ

آمدن سے زائد اثاثے، شرجیل میمن پر فردِ جرم عائد وجود - پیر 25 اکتوبر 2021

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیاہے۔ پیرکواحتساب عدالت میں شرجیل میمن ودیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی، سابق صوبائی وزیرشرجیل میم...

آمدن سے زائد اثاثے، شرجیل میمن پر فردِ جرم عائد

پنڈورا پیپرز میں دنیا کے 90 ممالک کی 330 طاقتور شخصیات کے اثاثے سامنے آئے وجود - پیر 04 اکتوبر 2021

آئی سی آئی جے کی جانب سے ریلیز کیے گئے پنڈورا پیپرز میں دنیا کے 90 ممالک کی 330 طاقتور شخصیات کے بیرون ملک اثاثے اور آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔جن طاقتور شخصیات کے اثاثے اور آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں ان میں اردن، قطر، امارات، یوکرین، کینیا، ایکواڈور اور چیک ری پبلک سمیت 35 م...

پنڈورا پیپرز میں دنیا کے 90 ممالک کی 330 طاقتور شخصیات کے اثاثے سامنے آئے

جو بائیڈن کے بیٹے کیخلاف کرپشن کیسز، ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب کو فون کال کی تفصیلات جاری وجود - جمعرات 26 ستمبر 2019

وائٹ ہاس نے امریکی صدر ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب کو فون کال کی تفصیلات جاری کر دیں جس میں انہوں نے ممکنہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے بیٹے سے متعلق کرپشن کیسز کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی صدر کے خلاف مواخذے کے سلسلے میں تحقیقات کی بنیاد بننے والی فون کال...

جو بائیڈن کے بیٹے کیخلاف کرپشن کیسز، ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب کو فون کال کی تفصیلات جاری

شرجیل میمن کی اچانک آمد…. وزیراعلیٰ سند ھ کے لیے خطرے کی گھنٹی الیاس احمد - پیر 20 مارچ 2017

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ جب اپنے منصب پرفائز ہوئے ،اُس وقت بہت سی کہانیاں سامنے آئیں اورایسا بتایاگیا کہ اب دودھ اور شہد کی نہریں بہہ نکلیں گی اور اب سندھ ایسا بنے گا جیسے دبئی بن چکا ہے۔ بس اب انقلابی تبدیلیاں آجائیں گی، قائم علی شاہ بزرگ تھے ان سے کام نہیں ہوتے تھے لیکن اب ...

شرجیل میمن کی اچانک آمد…. وزیراعلیٰ سند ھ کے لیے خطرے کی گھنٹی

قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن بن گئے، کرپٹ ایس ایس پی کی چیرہ دستیاں وجود - پیر 12 ستمبر 2016

قانون کے محافظ اور رکھوالے ہی قانون شکن بن گئے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے کرپٹ افسر کی چیرہ دستیاں بے نقاب ہوگئیں۔ ایس ایس پی (سی ٹی ڈی) کیپٹن (ر) محمد اسد علی نے دو افراد کو اٹھا لیا، رہائی کے عوض 30 لاکھ روپے رشوت لینے کے باوجود نہیں چھوڑا اور مزید رقم کا تقاضا کرتا رہا۔ مزید ...

قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن بن گئے، کرپٹ ایس ایس پی کی چیرہ دستیاں

جو پیسہ ذات پر لگایا فوراً واپس کریں، جنوبی افریقہ کے صدر سے مطالبہ وجود - پیر 27 جون 2016

جنوبی افریقہ میں صدر جیکب زوما کو کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری خزانے کے وہ 5 لاکھ ڈالرز واپس کریں جو انہوں اپنی نجی رہائش گاہ کی تعمیر پر صرف کیے تھے۔ مارچ میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے پایا تھا کہ صدر نے ایسا کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور اب انہیں یہ رقم واپس کرنا ہوگی۔ آئینی...

جو پیسہ ذات پر لگایا فوراً واپس کریں، جنوبی افریقہ کے صدر سے مطالبہ

شرجیل میمن نے سرکاری اشتہارات کی مد میں پانچ ارب روپے کا نقصان پہنچایا(نیب) وجود - جمعرات 25 فروری 2016

نیب (قومی احتساب بیورو) نے عدالت عالیہ سندھ کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی مد میں سرکاری خزانے کو 5 ارب روپے نقصان پہنچانے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے سندھ ہائی کورٹ میں جوا...

شرجیل میمن نے سرکاری اشتہارات کی مد میں پانچ ارب روپے کا نقصان پہنچایا(نیب)

اور اب شرجیل میمن.....! الیاس شاکر - پیر 15 فروری 2016

ڈاکٹر عاصم کا ’’معلوماتی رس ‘‘نچوڑ کر ریفرنس کا ’’گلاس ‘‘تیار کرلیا گیا ہے اور اب قومی احتساب بیورو(نیب )سات سال بعد اپنی تنخواہ ''حلال'' کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ریفرنس منظور ہوتے ہی نیب کا شکنجہ ڈاکٹر عاصم کے بیان کردہ لوگوں کے گرد کسا جائے گا۔ عزیر بلوچ کی فائل کے ساتھ اب...

اور اب شرجیل میمن.....!

شرجیل میمن کے خلاف تحقیقات، مقدمہ تیار محمد احمد - جمعرات 11 فروری 2016

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے خلاف نیب نے اپنی تحقیقات میں اہم شواہد حاصل کر لئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نیب کو محکمہ اطلاعات کی انیس مسلوں (فائلز) تک رسائی چاہیے تھی جس میں سے اُنہیں ابھی تک سندھ حکومت کی جانب سے بارہ فائلوں کی نقول فراہم کی گئی ہیں ۔جبک...

شرجیل میمن کے خلاف تحقیقات، مقدمہ تیار

شرجیل میمن سے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ وجود - بدھ 10 فروری 2016

سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو 9فروری (منگل) دبئی سے لندن پہنچنے پر ہیتھرو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا اور ان سے کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اُنہیں حکام نے چودہ فروری کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔سندھ کے سابق وزیراطلاعات کو یہ بھی کہا گیا کہ وہ ...

شرجیل میمن سے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ

مضامین
''مزہ۔دور'' وجود بدھ 01 مئی 2024
''مزہ۔دور''

محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!! (حصہ دوم) وجود بدھ 01 مئی 2024
محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!! (حصہ دوم)

فلسطینی قتل عام پر دنیا چپ کیوں ہے؟ وجود بدھ 01 مئی 2024
فلسطینی قتل عام پر دنیا چپ کیوں ہے؟

امیدکا دامن تھامے رکھو! وجود بدھ 01 مئی 2024
امیدکا دامن تھامے رکھو!

محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!!! وجود منگل 30 اپریل 2024
محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!!!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر