... loading ...

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے خلاف نیب نے اپنی تحقیقات میں اہم شواہد حاصل کر لئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نیب کو محکمہ اطلاعات کی انیس مسلوں (فائلز) تک رسائی چاہیے تھی جس میں سے اُنہیں ابھی تک سندھ حکومت کی جانب سے بارہ فائلوں کی نقول فراہم کی گئی ہیں ۔جبکہ سات مسلوں کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ ریکارڈ میں موجود نہیں۔
وجود ڈاٹ کام کو ذرائع نے بتا یا ہے کہ نیب نے شرجیل میمن کے خلاف اشتہاراتی کمپنیوں کو پانچ ارب روپے کی مشکوک ادائیوں کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی ہے۔ تحقیقات کے مطابق مختلف کمپنیوں کو بڑی رقوم کی ادائیوں کے باوجود اس کی کاغذوں پر کوئی تفصیلات موجود نہیں۔ اس ضمن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کس اخبار اور ٹی وی کوکون سا اشتہار کس نرخ پر دیا گیا ہے، اس کی بھی کوئی تفصیلات ریکارڈ میں موجود نہیں۔ مسلسل مشکوک ادائیوں میں دو کمپنیوں کو چودہ کروڑ روپے کی ادائیوں کی بھی مکمل تفصیلات نہیں۔ یہ ادائی دراصل دو ایف ایم ریڈیو ز پر جعلی اشتہاری مہم کی مد میں دو کمپنیوں کو ہوئی تھی۔ مگر اس کا علم تب ہوا جب بینک سے یک مشت دس کروڑ روپے کی ایک رقم نکالتے ہوئے اسٹیٹ بینک سے ایک الرٹ جاری ہوا۔ جب رقم نکالنے والی متعلقہ کمپنی کو کھنگالا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ رقم دراصل ایک اشتہاری کمپنی کے لئے نکالی جارہی ہے ، جب متعلقہ افراد کو تحویل میں لیا گیا تو یہ اسکینڈل سامنے آیا کہ یہ ایک جعلی اشتہاری مہم کی مد میں اداکی گئی رقم تھی جس کی اسی فیصد رقم شرجیل میمن نے ہی وصول کی ۔ باخبر ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنیوں نے نیب کو تمام تفصیلات مہیاکرکے اپنی جان چھڑا لی ہے اور اس ضمن میں خود حاصل کردہ رقم بھی نیب کو واپس کردی ہے۔
اسی طرح شرجیل میمن کے خلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بھی بیس ہزار آٹھ سو ایکڑ زمین کے معاملے میں بھی قواعد کی خلاف ورزی اور مختلف نوعیت کی دیگر بدعنوانیوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کے خلاف نیب نے اپنی تحقیقات کو حتمی شکل دے دی ہے اور اب قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شرجیل میمن کو بیرون ملک سے پاکستان بلانے کے مختلف راستوں پر غور کیا جارہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...