وجود

... loading ...

وجود

سی آئی اے اورموسادگٹھ جوڑکرکے بلیک میل کرنے میں مصروف

بدھ 01 مارچ 2017 سی آئی اے اورموسادگٹھ جوڑکرکے بلیک میل کرنے میں مصروف

امریکی سیاستدانوں کو بلیک میل کرکے اپنے مقاصد کیلیے استعمال کرنے کیلیے سی آئی اے اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے گٹھ جوڑ کرلیا تھا اور اسی حکمت عملی کے تحت واشنگٹن ڈی سی میںمعروف سیاستدانوں اوردیگر اہم شخصیات کی جانب سے بچوں سے زیادتی اور ہم جنس پرستی کی خبروں کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔ہوم لینڈ سیکورٹی کے ایک خفیہ ایجنٹ نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میںیہ انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی کا ہر تیسرا سیاستدان جنسی زیادتیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے سی آئی اے اور موساد کی بلیک میلنگ اور دبائو میں رہتاہے جبکہ سی آئی اے اور موساد دونوں ہی سیاستدانوں پر اپنا شکنجہ اور زیادہ گہرا کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔
انٹرنیشنل رپورٹر آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق ہوم آفس کے خفیہ ایجنٹ نے واشنگٹن ڈی سی میں سیاستدانوں کی جانب سے جنسی زیادتیوں کے معاملات کو پیڈو گیٹ کا نام دیا ہے اورایسے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں کہ ذہن ان کو درست تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔جب اس ایجنٹ سے سوال کیاگیا کہ انٹیلی جنس میں انتشار کی صورتحال اب کیاہے؟ تو اس نے جواب دیاکہ میں نے اپنی 34سالہ سرکاری ملازمت کے دوران ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی۔ یہ پورے انٹیلی جنس نظام کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ معلوم ہوتاہے کہ پوری انٹیلی جنس کمیونٹی ٹرمپ کے خلاف ہے آپ کا اس بارے میں کیاخیال ہے؟ اُس نے جواب دیا کہ ایف بی آئی میں ٹرمپ کے بہت سے حامی موجود ہیں لیکن سی آئی اے ٹرمپ کے خلاف ہے کیونکہ انہوںنے مشرق وسطیٰ کا پوراکھیل بگاڑدینے کی دھمکی دی ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ اس کی وضاحت کریں گے؟ اس نے جواب دیا کہ سی آئی اے اورموساد برطانوی انٹیلی جنس کے اشتراک سے کام کرتی ہیں، سی آئی اے کا ہدف یہ تھا کہ شام کے صدر بشارالاسد کو ہٹاکر کسی پٹھو کو حکمراں بنایاجائے اور ایران میں حکومت کاتختہ الٹ دیاجائے تاکہ ہمیں ان کی تیل کی دولت تک رسائی حاصل ہوسکے۔ اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ مل کر اس کریہہ مقصد کیلئے کام کررہاہے۔اس سوال کے جواب میں کہ اس سے ظاہرہوتاہے کہ انٹیلی جنس کمیونٹی ٹرمپ کی مخالف ہے ،ایسی صورت میں وہ اپنا دفاع کیسے کریں گے؟اس کے جواب میں اس نے کہا کہ ٹرمپ کے پاس بہت اچھا موقع ہے لیکن انھیں اپنے خیالات کو مجتمع کرنا ہوگا، انھوںنے جارید کشنر اور روڈی کے کہنے پر 7ملکوں کے لوگوں کی امریکہ آمد پر پابندی عاید کردی انہوں نے اس فہرست میں سعودی عرب یا پاکستان یا ترکی یا ایسے دوسرے ممالک کو شامل کیوں نہیں کیا جو ہم سے نفرت کرتے ہیں؟ جن 7ممالک کے لوگوں پر پابندی عائد کی ہے ان کاانتخاب اسرائیل نے کیاتھا، اسی لیے اس میں ترکی اور سعودی عرب کو شامل نہیں کیاگیا۔ کیونکہ اس طرح اسرائیل اور سعودی عرب کاخفیہ اتحاد بے نقاب ہوجاتا،ان دونوں ملکوں کاتعلق بہن بھائیوں جیسا ہے جارید کشنر کو زبان کھولنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ وہ کیابول رہے ہیں، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ٹرمپ پیڈوگیٹ کو بے نقاب کرسکتے ہیں اور اگر انہوں نے ایسا کیا تو بہت سے بڑے نام مشکل میں پڑجائیں گے۔ری پبلکن پارٹی میں بھی ڈیموکریٹس سے کم پیڈوفائل نہیں ہیں،لیکن ٹرمپ ان کاصفایا کرسکتے ہیں۔ میں آپ کو بتاسکتا ہوں کہ انتھونی وینیر کی ہارڈ ڈرائیو میں کیاہے اور جیفری ایپسٹین کی ویڈیوز میں کیا ہے؟ اس حوالے سے انکشاف کی صورت میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں ہوں گی ،ٹرمپ اگر سی آئی اے سے گند صاف کردیں، بھتہ خوری کاخاتمہ کردیںاور پیڈوفائلز کو سزا دلادیں، دوسری طرف جرم کے مرتکب پائے جانے والے پیڈوفائلز کیلیے موت کی سزا بحال کردیں تو یہ ان کا ایک بڑا کارنامہ ہوگا۔پیڈو گیٹ ان کی عظمت کانقیب بن سکتاہے۔ایک سوال کے جواب میں کہ آپ نے بھتہ وصولی کی بات کی ہے کیا اس سے آپ کی مراد پزاگیٹ ہے۔ اس سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ پیڈوگیٹ ایک جدید اصطلاح ہے جس کا پیڈو بلیک میل سے پرانا تعلق ہے اور یہ کام اسرائیل اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دونوں ہی کرتی ہیں، پیڈوگیٹ کو منظر عام پر لانے سے روکنے کیلیے اخبارات پر بھرپور دبائو ڈالاجاتارہاہے، اگر لوگوں کو پیڈوفائل کی وبا یعنی جنسی زیادتیوں کی اس وبا کی پشت پر کارفرما مقاصد کاعلم ہوجائے تو پھر لوگ صرف واشنگٹن کی طرف مارچ نہیں کریں گے، صرف جلوس نکالنے پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ اس سے انقلاب کی بنیاد پڑجائے گی ،امریکی والدین اپنے بچوں کی حفاظت کیلیے نکل کھڑے ہوں گے، ابل پڑیں گے ،ہمارے سیاستداں مصلحت کاشکار ہیں۔جب یہ پوچھا گیا کہ مصلحت کے شکار سے آپ کی کیامراد ہے تو اس نے جواب دیا کہ کیا آپ ایم ایس ایم کی جانب سے دو باتوں پر زور محسوس نہیں کیا ان میں سے ایک روس کاخوف اوردوسرا یہ کہ پزا گیٹ جعلی خبر ہے،یہ دونوں اصطلاحات ایک ہی جگہ سے بازار میں آئی ہیں۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ اس کی وضاحت کرسکیں گے؟ اس نے بتایا کہ آپ اقتدار کس طرح حاصل کرتے ہیں۔ خوف کے ذریعہ کیا آپ کو کبھی اس بات پر حیرت ہوئی ہے کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن دونوں ہی اسرائیل کی محبت میں کیوں گرفتار ہیں۔ اسرائیل رقبے کے اعتبار سے رہوڈ آئی لینڈ کے برابر ہے، حقیقت یہ ہے کہ ہمارے بہت سے سیاستدانوں جن کا تعلق امریکہ کی دونوں پارٹیوں سے ہے ۔ سی آئی اے اور موساد سے سمجھوتہ کیاہواہے۔ یہ اسرائیل کیلیے ان کی محبت کااظہار نہیں ہے بلکہ یہ ان کے اندر موجود خوف ہے،آپ غور کریں کہ لنڈسے گراہام اور چک شومر اسرائیل پہنچ کر بھی اسی طرح سر جھکاتے ہیں ایسا کیوں ہوتاہے۔ ایساکیوں کیاجاتاہے؟ امریکہ کے عوام کو آخر میں معلوم ہوجائے گا کہ امریکہ میں کوئی دو جماعتی نظام نہیں ہے، بلکہ ایک شیڈو حکومت ہے جو سیاسی اشاروں پر چلتی ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ اس کے معنی یہ ہوئے کہ پیڈو گیٹ درست ہے اور یہ لوگ امریکی عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں تاکہ وہ اس پر یقین نہ کریں؟ انہوںنے کہا کہ مجھے وضاحت کرنے دیں کہ پیڈو گیٹ کس قدر خطرناک ہے ،کون جیتا؟ ٹرمپ، پوٹن ،امریکی یا روس یا دنیا ،کس کو نقصان پہنچا اسرائیل کو؟ کیونکہ وہ اب ہمارے سیاستدانوں کو بلیک میل نہیں کرسکیں گے، یہی صورت حال سی آئی اے کے حوالے سے ہے۔شیڈو حکومت نقصان میں ہے۔لیکن عوام جیت چکے ہیں۔
اس سوال کے جواب میںکہ کیا آپ ایسے کچھ واقعات بتاسکتے ہیں جن میں سیاستدانوں نے اسرائیل سے کمپرومائز کیا؟ انہوں نے بتایا کہ ایک ارب پتی لولیتا آئی لینڈ کے جیفری ایپسٹیں کو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں سزا سنائی گئی لیکن ان کے ساتھ نرمی برتی گئی اورہلکی سزا دی گئی،ان کے آئی لینڈ میں ویڈیو ریکارڈ کے ذریعے دھاندلی کی گئی، بہت سے سیاستدانوں نے کمپرومائز کیا یہ سی آئی اے اور موساد کا مشترکہ آپریشن تھا۔ سی آئی اے سی سی ایس کے سابق سینئر افسر رابرٹ ڈیوڈ اسٹیل سے رابطہ کریں، باب جانتے ہیںاور اس بارے میں مختلف رپورٹروں سے بات بھی کرچکے ہیں۔
اس سوال کے جواب میں کہ آپ کاکہناہے کہ سی آئی اے کے رابرٹ اسٹیل نامی سینئر ایجنٹ یہ کہہ چکے ہیں کہ اپسٹین آئی لینڈ بھتہ خوری اسکیم کے تحت بااثر سیاستدانوں کو پھانسنے کا خوبصورت جال یا پھندا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعض انتہائی بااثر سیاستدانوں کی انتہائی شرمناک حالت میں ویڈیوز موجود ہیں، اگر یہ افشا ہوجائیں تو نہ صرف یہ سیاستداںکہیں کے نہیں رہیں گے بلکہ بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کا یہ کھیل بھی ختم ہوجائے گا، اور واشنگٹن پر سی آئی اے اور موساد کا رعب ودبدبہ بھی ختم ہوجائے گا۔
اس سوال کے جواب میں کہ اندازاً کتنے سیاستدانوں کو خفیہ طورپر لوٹا گیا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ کم وبیش ہر تیسرے سیاستداں کو یہ صرف آئی لینڈ تک محدود نہیں ہے ،ان کی پوری کارکردگی اسی کے گرد گھومتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پیڈوگیٹ نے میڈیا ،سی آئی اے اور اسرائیلی لابی کو خوفزدہ کررکھا ہے کیونکہ یہ سب ہی اس کا حصہ ہیں اس حمام میں یہ سب ننگے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں کہ سی آئی اے کے سابق ایجنٹ رابرٹ اسٹیل نے کہاتھا کہ موساد لولیتا آئی لینڈ میں کام کررہی ہے اور سی آئی اے ان کے ساتھ کام کرتی ہے یہ ہر اعتبار سے غداری ہے ؟ انہوں نے کہا کہ جی ہاں یہ جاسوسی کے زمرے میں بھی آتاہے، یہ جاسوسی بھی ہے۔یہ ایسا ہی جیسا کہ مائیکل فلن کے بارے میں ہوا تھا مجھے توقع ہے کہ کسی نہ کسی مرحلے پر ٹرمپ ان میں سے ویڈیوز بھی جاری کردیں گے۔ایک سوال کے جواب میں کہ کیا ٹرمپ کے پاس سیاستدانوں کی قابل اعتراض ویڈیوز موجود ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ جی نہیں انٹیل کمیونٹی کے پاس یہ موجود ہیں اور کمیونٹی کے بعض کھلاڑیوں میں ٹرمپ کے بھرپور حمایتی موجود ہیں۔ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ کاکروچز پر روشنی ڈالنا چاہتے ہیں یعنی ان کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں۔
اس سوال پر کہ ٹرمپ نے تو نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران اسرائیل کے ساتھ ناقابل تسخیر تعلقات قائم رکھنے کا وعدہ کیاہے؟انہوں نے کہا کہ یہ سب ڈرامہ تھا، نیتن یاہو ٹرمپ کو شام پرحملے اور پوٹن سے نفرت پر قائل کرنے میں ناکام ہونے اور پیڈوگیٹ کو ایک سازش ظاہرکرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے پریشان تھے۔رابرٹ اسٹیل نے یہی کہاتھا کہ پیڈوفائلز یعنی جنسی زیادتیوںکے بے نقاب ہونے کے بعد امریکی سیاست پر اسرائیل کا اثر ورسوخ ختم ہوجائے گا اور اس کے ساتھ ہی پورا نقشہ بری طرح تبدیل ہوجائے گا،یہی میڈیا شورمچارہاتھا کہ روس آرہاہے ،کیا یہ وہی میڈیا نہیں ہے جو یہ کہتاتھا کہ پزا گیٹ غلط خبر ہے ،یہی وجہ ہے کہ سی آئی اے اور موساد بھی اسی پراسی طرح سے بات کررہی ہیں۔
اس سوال پر کہ فیس بک اور گوگل جیسے سوشل میڈیا کا اس میں کیاکردار ہے؟انہوں نے کہا کہ فیس بک اور سی آئی اے ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں جبکہ گوگل سرکاری ترجمان بن چکاہے۔
اس سوال پر کہ اب واپس پیڈو کے مسئلے پر آتے ہیں، ایف بی آئی کے اینن نے گزشتہ سال جولائی میں کہاتھا کہ کلنٹن فائونڈیشن نے غیر ملکیوں کو خفیہ معلومات فروخت کی تھیں۔ کیا وہ بھی پزا گیٹ میں ملوث تھا؟ انہوں نے کہا کہ جی ہاں ڈبلیو جے سی کی ایسی ویڈیو موجود ہیں جو ان کوتباہ کردیں گی ایف بی آئی نے چند ہفتے قبل ایک مقصد کے تحت ان میں سے کچھ افشا کی تھیں۔آپ سی آئی اے کے سابق ایجنٹ رابرٹ ڈیوڈ سے رابطہ کریں ہم اس موضوع پربات کرچکے ہیں مجھے یقین ہے کہ وہ آپ کے چینل پر آئے گا ، آپ یہ سب کچھ کر کے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ آپ اس حوالے سے اپنی کوششیںجاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں


اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا منصوبہ، پی ٹی آئی کا 10 ہزار افراد جمع کرنے کا اعلان وجود - پیر 15 جون 2026

تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...

اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا منصوبہ، پی ٹی آئی کا 10 ہزار افراد جمع کرنے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان پھر گروپ بندی کا شکار، خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال آمنے سامنے وجود - پیر 15 جون 2026

پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...

ایم کیو ایم پاکستان پھر گروپ بندی کا شکار، خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال آمنے سامنے

بجٹ میں آئی ٹی کیلئے کوئی منصوبہ شامل نہیں، حافظ نعیم وجود - اتوار 14 جون 2026

حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...

بجٹ میں آئی ٹی کیلئے کوئی منصوبہ شامل نہیں، حافظ نعیم

امریکا سے معاہدے پر آج دستخط نہیں کر رہے ہیں، ایران وجود - اتوار 14 جون 2026

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...

امریکا سے معاہدے پر آج دستخط نہیں کر رہے ہیں، ایران

18 ؍ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش ،تنخواہوں اور پنشن میں سات فیصد اضافہ وجود - هفته 13 جون 2026

    دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...

18 ؍ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش ،تنخواہوں اور پنشن میں سات فیصد اضافہ

وفاقی بجٹ میں کراچی مکمل نظر انداز ، کوئی پیکیج یا نیا منصوبہ شامل نہیں وجود - هفته 13 جون 2026

  پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...

وفاقی بجٹ میں کراچی مکمل نظر انداز ، کوئی پیکیج یا نیا منصوبہ شامل نہیں

غریبوں پر بوجھ اور امیروں کو ریلیف دیا گیا، پی ٹی آئی نے بجٹ مسترد کردیا وجود - هفته 13 جون 2026

یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...

غریبوں پر بوجھ اور امیروں کو ریلیف دیا گیا، پی ٹی آئی نے بجٹ مسترد کردیا

مودی سرکار منی پورمیں حالات پرقابو پانے میں ناکام وجود - هفته 13 جون 2026

ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...

مودی سرکار منی پورمیں حالات پرقابو پانے میں ناکام

خوشحالی کا دور شروع ہو چکا ، بجٹ تاریخی قرار،شہباز شریف وجود - هفته 13 جون 2026

حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...

خوشحالی کا دور شروع ہو چکا ، بجٹ تاریخی قرار،شہباز شریف

قومی اقتصادی سروے پیش،حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام وجود - جمعه 12 جون 2026

مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...

قومی اقتصادی سروے پیش،حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام

ایران پر آج شدید حملے کریں گے ،تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے،ٹرمپ کی دھمکی وجود - جمعه 12 جون 2026

امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...

ایران پر آج شدید حملے کریں گے ،تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے،ٹرمپ کی دھمکی

کراچی بی آر ٹی منصوبے کیلئے 256 الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ وجود - جمعه 12 جون 2026

منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...

کراچی بی آر ٹی منصوبے کیلئے 256 الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ

مضامین
عالمی سطح پر مودی سرکار کی کھلی مداخلت وجود پیر 15 جون 2026
عالمی سطح پر مودی سرکار کی کھلی مداخلت

انصاف کوآواز دو انصاف کہاں ہے! وجود پیر 15 جون 2026
انصاف کوآواز دو انصاف کہاں ہے!

خود شناسی سے خدا شناسی تک وجود پیر 15 جون 2026
خود شناسی سے خدا شناسی تک

بھارتی مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کا منصوبہ وجود اتوار 14 جون 2026
بھارتی مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کا منصوبہ

غربت،مایوسی اور حکومتی اعدادوشمار وجود اتوار 14 جون 2026
غربت،مایوسی اور حکومتی اعدادوشمار

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر