... loading ...
حقوق ملکیت کا تصور تو بہت بعد میں سنا اور پڑھا ،اس سے پہلے نانی اور دادی کے ذریعے یہ کہاوت سنی کہ’’ ہاتھی پھرے گائوں گائوں ،جس کا ہاتھی اس کا نائوں (نام) ‘‘یعنی ہاتھی( برانڈ) کہیں بھی جائے گا لیکن مالک (کمپنی) کا ہی کہلائے گا۔
اب اس کہاوت کو کہیں استعمال کرتے ہیں تو واضح ہوتا ہے کہ برصغیر میں حقوق ملکیت کا تصور بہت واضح تھا جو اب تک چلا آرہا ہے لیکن جب انگریز کے ذریعے برصغیر کو ترقی کا سبق سکھایاگیا ، یا یوں کہا جائے کہ یہ خطہ جدید سرمایہ داری یا کمپنی کی حکومت سے آشنا ہوا تو اس نے ترقی کے ان معیارات کو جانا جو اس وقت کا عالمی نظام طے کرچکا تھا، حقوق ملکیت میں جعلسازی کا تصور بھی تب ہی سے چلا آرہا ہے ۔اس سے ذرا آگے چلے جائیں تو اسلام نے بطور دین حقوق ملکیت ِدانش پہلے ہی دنیا پر واضح کردیے تھے ،اس کی سب سے بڑی مثال قرآن مجید ہے۔ خود اللہ تعالیٰ نے اس کے حقوقِ دانش کی ملکیت کے تحفظ کا ذمہ لیا۔ اہل زمین کے لیے اس نے اپنی کتاب قرآن کریم کے متعلق بہت یقین سے یہ فرمایا کہ اس کتاب میں کوئی شک نہیں بلا شبہ یہ اللہ کی اپنی تصنیف ہے۔ جب کفار نے کہا کہ یہ اللہ کاکلام نہیں تو فرمایاگیا کہ کوئی ایسی بات نہیں‘ کوئی ایسا کلام تم بھی تخلیق کرکے دکھادو‘ ایک سورۃ بنالائو۔ جب اس میں انہوں نے پس و پیش سے کام لیا تو فرمایا گیا کہ ایک آیت ہی بنا لائو ،اس میں بھی وہ ناکا م رہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم نے قرآن کو ایک لوح محفوظ پر لکھا ہوا ہے، اس میں ایک حرف کی تبدیلی بھی کوئی نہیں کرسکتا، قیامت کے دن تک کوئی تحریف یا ترمیم نہیں ہوسکتی۔ گویا ’’کاپی رائٹ،، کے تحت اس کا چربہ تیار نہیں ہوسکتا۔ چونکہ طویل عرصہ گزرچکا ہے اس لیے اس کی نقول تو بن سکتی ہے مگر متن میں تبدیلی ممکن نہیں۔ اسلام میں کاپی رائٹ کا اتنا راسخ تصور ہے کہ 1984ء میں وفاقی شرعی عدالت نے کاپی رائٹ کی چوری کو ’’حرام‘‘ قرار دیا۔ فیصلے کی رو سے حقوق دانش کو ’’مال‘‘ قرار دیاگیا ہے اور کسی کا ’’مال‘‘ چوری نہیں کیا جاسکتا ہے، یہ چوری حرام ہے۔
کسی حد تک یہ بات تو واضح ہوگئی ہے کہ ’’ملکیت دانش‘‘یعنی ’’انٹیلیکچوئل پراپرٹی‘‘ کا تصور پاکستان یا اس سے پہلے برصغیر میں کیا تھا؟ اور اسلام میں اس کی کتنی اہمیت ہے؟ سوال یہ ہے کہ حقوق ِملکیت ِدانش کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس پر اگر نظر ڈالیں تو کافی ’’خلا‘‘ نظر آتا ہے، کہیں قانون موجود بھی ہے تو عمل درآمد نظر نہیں آتا۔ اس لیے عام اشیاء تو دور کی بات خاص قسم کے فن پارے بھی نقل ہوجاتے ہیں۔ خاص طور پر کتب کے معاملے میں یہ مرض بہت عام ہے، قیمتی ترین کتابوں کی نقل شائع کردی جاتی ہے۔
عام طور پر نصابی کتب کی پائیریسی پر اعتراض کیے جانے پر اس عمل کے دفاع میں یہ دلیل دی جاتی ہے کہ علم پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہے۔ مہنگی کتابیں علم کو طلباء کی دسترس سے دور کررہی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ سستی کتب شائع کرکے علم تک آسان رسائی ممکن بنائی جائے۔ بیرون ملک ڈالرز میں بکنے والی کتب چند روپوں میں دستیاب ہوجاتی ہیں ،ان میں تدریسی کتب خاص طور پر فوٹو کاپی بھی کرلی جاتی ہیں۔ دلیل یہ دی جاتی ہے کہ حکمت کی بات مومن کی گمشدہ میراث ہے جہاں ملے وہ اسے حاصل کرلے۔ یہاں’’ گمشدہ‘‘ کالفظ استعمال ہوا ہے۔ کھوئی ہوئی وراثت کے لیے میراث کا مطلب ہے آپ کا وہ جائز حق جو کسی رشتے کی طرف سے آپ کو ملنا ہو۔ یہ درسی کتب جو کسی نے لکھی ہوں یہ اس کا ’’مال‘‘ ہیں آپ کی میراث نہیں ۔
اب اہم سوال یہ ہے کہ سب کچھ تو ہے مگر اس کا حل کیا ہے؟ ظاہر ہے قانون اور اس کی عمل داری۔
انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن پاکستان اس حوالے سے سفارشات مرتب کرتی رہی ہے کہ پہلے سے موجود قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور حسب ضرورت نئی قانون سازی کی جائے۔ ان دنوں اس سلسلے میں حقوق ملکیت دانش کا ایک نیا ڈرافٹ زیرغور ہے ،اس میں ترامیم وتجاویز آرہی ہیں ، ان پر اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت ہورہی ہے۔ اس میں ہماری تجویز یہ ہے کہ ایک مرتبہ کی قانون سازی معاملے کا حل نہیں، کیونکہ میوزک سننے کے لیے سیروں وزنی گراموفون سے پائو بھر آڈیوٹیپ اور اب ایک چھٹانک بھر یو ایس پی اور ماشہ بھر میموری کارڈ تک ‘ جس میں لاکھوں گانے محفوظ کیے جاسکتے ہیں ،اتنی تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں کہ رائج قانون کے دائرے میں خلاف ورزی کو روکنے میں دشواری ہوسکتی ہے۔ اس لیے قوانین کابنیادی خاکہ بناکر ایک مستقل قومی حکمت ِعملی تشکیل دی جانی چاہئے جس کے ذریعے پاکستان میں حقوق ملکیت دانش کی ترویج وترتیب کے ساتھ تحفظ بھی ہوسکے۔
سستی درسی کتب کی پائریسی کا بھی حل نکل سکتا ہے ،اس کے لیے بھی تجویز ہے کہ قومی سطح پر درسی کتب کا بک بینک نیشنل بک فائونڈیشن کی مدد سے غیر ملکی مصنفین کی کتب کے حقوق خریدے،پھر انہیں کم قیمت پرطلباء کوفراہم کیا جاسکتا ہے۔ اس سے کم از کم ایک علمی سرقہ کرنے والی قوم کا داغ تو اپنی پیشانی سے دھوسکیں گے۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ماحول بھی سازگار ہوسکے گا کیونکہ علمی سر قہ سے یہ تاثر بھی گہرا ہوتا ہے کہ جب ہم علم پر خرچ نہیں کرسکتے تو کہاں خرچ کریں گے؟
پاکستان میں قانون سازی کرنے سے پہلے یہ شعور بھی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ دنیا میں حقوق ملکیت دانش یا انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے حوالے سے کیامعیار طے کیے گئے ہیں، اس کے لیے انہی کالموں میں اس کا ایک اجمالی خاکہ پیش کیا جارہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...