... loading ...
سرکاری ملازمین میں کرپشن کرکے کروڑ پتی‘ ارب پتی بننے اور پھر سیاست میں آنے کی بنیاد سابق بیورو کریٹ امتیاز شیخ نے ڈالی۔ جنہوں نے 1986 ء میں سرکاری ملازمت اسسٹنٹ کمشنر کے طو رپر شروع کی اور پھر 2002 ء میں استعفیٰ دے کر سیاست کی وہ سولہ سالوں میں کھرب پتی بنے اور پھر مہنگے وکیل کرکے عدالت سے اجازت نامہ لے لیا کہ اب وہ سرکاری ملازم نہیں رہے اور پھر سیاست میں آگئے۔ پہلے سندھ ڈیموکریٹک الائنس بنایا۔ پھر اس کو مسلم لیگ (ق) میں ضم کیا ‘ پھر مسلم لیگ فنکشنل میں گئے اور اب وہ پی پی میں شامل ہوکر ’’ترقی ‘‘کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
امتیاز شیخ کو آئیڈیل بنا کر پولیس افسر یا پھر سویلین افسر بھی اس دوڑ میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے پیٹرول پمپ بنائے‘ شاپنگ سینٹر بنائے‘ زرعی زمینیں حاصل کیں۔ دبئی‘ امریکا‘ کینیڈا‘ ملیشیا میں سرمایہ کاری کی۔ اس وقت سندھ کے 250 سے زائد ایسے افسران ہیں جو سرکاری پیسہ لے کر ملک سے بھاگ گئے اور وہاں کاروبار کرکے بقیہ زندگی عیاشی سے گزاررہے ہیں۔ ان میں ثاقب سومرو‘ فرحان نبی جونیجو‘ لئیق میمن ایسے نام شامل ہیں جو ملازمت کے دوران میں کرپشن کر کے ملک سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے اور اب وہاں مزے سے کاروبار کررہے ہیں۔ اس دوڑ میں پولیس افسران بھی پیچھے نہیں ہیں۔ آج سے دس سال قبل چند پولیس افسران کے نام درجنوں پیٹرول پمپ سامنے آئے تب ان پولیس افسران کو پیٹرولیم سروس آف پاکستان (پی ایس پی کا مخفف بگاڑ کر) پکارا جانے لگا۔ حالانکہ پی ایس پی کا مخفف پولیس سروس آف پاکستان ہے۔ جب وفاقی حکومت اور حکومت سندھ نے ان کے خلاف کارروائی نہ کی تو پھر وہ پولیس افسر تو شیر بنے ہی تھے مگردوسروں کی بھی حوصلہ افزائی ہونے لگی۔ بعدمیں ایک نئی کھیپ نے کرپشن کلب کی رکنیت حاصل کی ۔سندھ کے آئی جی پولیس غلام حیدر جمالی کی اس کی سب سے شرمناک مثال ہے۔ اس کی دیدہ دلیری دیکھیں کہ سکھر کے ایک پیٹرول پمپ کا بل منظور کیا کہ اس پیٹرول پمپ سے سات کروڑ روپے کا جہاز کا تیل خریدا گیا۔ اس سے بڑا لطیفہ اور کیا ہوسکتا ہے کہ سکھر میں 7 کروڑ روپے کا ہیلی کاپٹر وہاں کیا کررہا تھا؟ جب سپریم کورٹ نے اسپر اُن کی سخت گوشمالی کی ، تب کہیں جاکر انہوں نے عہدے کی جان چھوڑی خیر سے اب غلام حیدر جمالی نے اپنے بیٹے کو ملیشیا میں کاروبار منظم کرکے دیا ہے۔ وہ اس سال میں ریٹائرڈ ہوجائیں گے اس کے بعد وہ یا تو کاروبار کریں گے یا پھر سیاست کریں گے۔ اسی طرح کراچی پولیس میں بھی ایسے افسران آگے بڑھتے جارہے ہیں جو خیر سے غلام حیدر جمالی کی کرپشن کو ابھی سے مات دے رہے ہیں۔ ایسے کئی ناموں میں دو اشرافیہ کے نام پیر محمد شاہ اور اظفر مہیسر بھی ہیں۔ اظفر مہیسر کا ایک کاروباری شراکت دار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنا تھا مگر سپریم کورٹ نے ان کا آئوٹ آف ٹرن پروموشن ختم کرکے انسپکٹر بنا دیا۔ خیر پیر محمد شاہ اور اظفر مہیسر کا ایک فرنٹ میں صحافی بھی ہے جو شاید زمینوں‘ فلیٹوں اور بنگلوں پر قبضے کرنے کے لئے صحافت میں آیا ہے، ورنہ اس کو تو ایک صفحہ بھی لکھنا نہیں آتا۔ یہ صحافی پچھلے تین سالوں سے گلستان جوہر میں ظلم کی رات گرم کیے ہوئے ہیں۔
آج سے چھ ماہ قبل محکمہ اینٹی کرپشن نے آصف شیخ کو گرفتار کیا تو اظفر مہیسر خیرپور سے کراچی آئے اور اس صحافی کو لے کر چیئرمین اینٹی کرپشن کے گھر گئے اور وہاں نذرانہ پیش کیا۔ اس وقت چیئرمین اینٹی کسی اور ہی دنیا میں مگن تھے مگر جیسے ہی لکشمی کا دیدار ہوا تو ان کا خمار ٹوٹ گیا۔ اظفر مہیسر اور پیر محمد شاہ زمینوں پر قبضوں‘ گھروں پر قبضوں‘ فلیٹوں پر قبضوں میں اس صحافی کو آگے رکھتے ہیں۔ آج سے ایک ہفتہ قبل پیر محمد شاہ اور اظفر مہیسر نے ایک شہری حسین میاں سے رابطہ کیا اور ملیر کینٹ کے قریب چار کروڑ روپے کا ایک پلاٹ 45 لاکھ روپے میں خریدنا چاہا۔ حسین میاں کی اولاد اور اہل خانہ نے مزاحمت کی تو دونوں ایس ایس پیز نے مذکورہ صحافی کو ملیر کینٹ تھانے بھیج دیا اور ایس ایچ او رائو دلشاد نے حسین میاں کو گرفتار کرلیا اور اس پر پوری رات دبائو ڈالا گیا کہ وہ فوری طور پر یہ پلاٹ دونوں ایس ایس پیز اور صحافی کو فروخت کریں لیکن اس نے انکار کیا۔ ایس ایچ او رائو دلشاد نے حسین میاں کو مقابلہ میں مارنے کی دھمکی دی۔ علی الصبح قائم مقام ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس ثناء اللہ عباسی نے حکم جاری کرکے حسین میاں کو رہا کرا دیا اور تحقیقات کرکے دو روز بعد ایس ایچ او رائو دلشاد کو معطل کردیا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آگئی کہ دونوں ایس ایس پیز اور صحافی کے 45 لاکھ روپے ڈوب گئے۔ مذکورہ صحافی نے درجنوں مرتبہ ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی کو فون کیے۔ ایس ایم ایس بھیجے مگر ثناء اللہ عباسی نے اس کا جواب نہیں دیا۔ اب اس پورے واقعہ کی تحقیقات ایس ایس پی ایسٹ فیصل چاچڑ کو دے دی گئی ہے جس کے بعد دونوں ایس ایس پیز اور صحافی کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ الزام کی زد میں آنے والے مذکورہ صحافی مشتاق سرکی سے رابطہ کرنے کی متعدد بار کوشش کی گئی مگر اس نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت ثناء اللہ عباسی کو راضی کرنے میں مصروف ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...