وجود

... loading ...

وجود
وجود

کرکٹ کا جنازہ ہے۔۔۔۔۔۔۔آخری قسط

جمعرات 26 جنوری 2017 کرکٹ کا جنازہ ہے۔۔۔۔۔۔۔آخری قسط

ہم نے اس سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سے گفتگو جاری رکھتے ہوئے پوچھاکہ کرکٹ میں درآنے والی ان سب بدعنوانیوں اور خرابیوں کی وجہ کیا ہے؟ تو فرمانے لگے کہ زوال تو زندگی کے ہر شعبے میں آیا ہے، اس ناطے کرکٹ بھی زوال پذیر تھی لیکن زوال کا یہ عمل قدرے سست تھا، لیکن جب سے امن و امان کی صورتِ حال کو بہانہ بنا کر پاکستان کے اندر کرکٹ پر پابندی لگائی گئی اور ہمارے ہاں ہاکی ، والی بال اور سکواش کے میدانوں کو ویران کرنے کے بعد کرکٹ کے میدانوں کو ویران کرنے کے کام کا آغاز کیاگیا ،تو تب سے تو گویا اندھی ہی پڑ گئی ہے اور زوال کا عمل بہت سرعت انگیز ہو گیا ہے۔ حالاں کہ اگر دیکھا جائے تو بہادر کمانڈو جنرل پرویز مشرف کے دور میں ملک میں امن و امان کی صورتِ حال موجودہ حالات سے زیادہ خراب تھی ، اب تو اس میں بہتری آئی ہے ، لیکن پھر بھی کوئی غیر ملکی کرکٹ ٹیم ہمارے ملک کا دورہ کرنے کو تیار نہیں، اور اگر کوئی اس امر کا عندیہ دے بھی دے تو بھارت کرکٹ بورڈ کے حکام جو اس وقت تقریباً آئی سی سی کے تمام معاملات چلا رہے ہیں، وہ اُس کو آنکھیں دکھاتے ہیں اور وہ ملک فوراً اپنی پیش کش سے دست بردار ہوجاتا ہے۔
ہمارے ملک میں کرکٹ ختم کروانے کی اس پوری سازش میں اُس وقت کی وفاق (اور پنجاب میں گورنر راکے ذریعے ) حکمران پیپلز پارٹی سمیت ، ریاست کے سب ہی اداروں نے مجرمانہ کردار ادا کیا، اورجس مہارت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنی لیڈر کا قتل پسِ خاک دھکیلا تھا، اُسی مہارت سے انہوں نے کرکٹ کا بھی جنازہ نکال ڈالا۔
بات جاری رکھتے ہوئے بولے ویسے اس وقت ہمارے کرکٹ بورڈ پر قابض افسر شاہی اور سابق کرکٹرز پر مشتمل مافیا بھی نہیں چاہتا کہ ملک میں کرکٹ بحال ہو۔ اب تو وہ بورڈ کے پلے سے لاکھوں روپے تنخواہیں لیتے ہیں اور کام بھی کچھ نہیں۔ جب کہ اگر کرکٹ بحا ل ہو جائے اور مہمان ٹیمیں ادھر آنا شروع ہوں گی تو پھر کام کرنا پڑے گا اور پنجابی محاورے کے مطابق
’کام جوان کی موت‘ ۔
اس لئے پوری کوشش ہوتی ہے ہمارے ہاں آنے والی ٹیم کو ملک سے باہر ہی رکھا جائے ، جس میں وہ مکمل طور پر کامیاب ہیں۔ بورڈ کا چھوٹے سے چھوٹا کلرک بھی ٹیم کے ہمراہ دورے پر باہر جاتا ہے تو اس کو ڈالروں کی شکل میں دیہاڑی ملتی ہے، بڑے حکام کی تو بات ہی نہ کریں ناں کہ یہ شہزادے کیا اندھیر نگری مچاتے ہیں؟ ان کی تو پانچو ں گھی میں اور سرکڑاہی میں ہوتاہے۔ جیسے ہی کوئی ٹیم پاکستان آ کر کھیلنے کا عندیہ دیتی ہے تو ہمارے بورڈ کے اندر سے لوگ ان کو فون کر کے ڈرانا شروع کر دیتے ہیں ۔ اگر کسی دوسرے ملک کے کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ بھلے راضی ہو بھی جائے تواس کے کھلاڑی یہاں کھیلنے کے لئے آنے سے انکاری ہو جاتے ہیں۔ اور اگر کوئی سر پھرا پھر بھی راضی ہو جائے تو قبائلی علاقوں سے ایک خودکش پچاس لاکھ میں مل جاتا ہے۔ بس پھر کیا ہے، ملک کے حالات اگر بہتر ہوں بھی تو وہ ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے ناسازگار ہو جاتے ہیں۔
اس پر بولنے والے صحافیوں کو راتب ڈال دیا جاتا ہے۔ خواہ آپ کسی بھی چھوٹے بڑے اخبار کے صحافی ہیں یا ٹی وی کے نمائندے، سال میں ایک آدھ غیر ملکی دورہ ضرور آپ کو مل جاتا ہے۔ اس لئے ہمارے صحافی کرکٹ کی بحالی کے لئے نہیں بلکہ اس پورے مفادات کے کیک میں سے اپنے حصے کے اضافے کے لئے سرگرمِ عمل رہتے ہیں۔
ہمارے ملک سے کرکٹ کو ختم کروانے میں بھارت نے بڑی منصوبہ بندی سے اس لئے بھی کام کیا گیا کیوں کہ ُاس وقت وہ دنیا کی دوسری بڑی کرکٹ دیکھنے والی آبادی کا مرکز ہونے کی بنا پر پاکستان اس کے لئے ’’کرکٹ کی منڈی‘‘ میں ایک اہم حریف ہو سکتا تھا اور خاص طور پر جب ہمارے لوگوں کے پاس بنگلہ دیش کے مقابلے میں زیادہ قوتِ خرید والااور نسبتاً ایک بڑامتوسط طبقہ بھی موجود تھا۔ یہ سب کسی بھی ایڈورٹائزر کے لئے ایک کشش ہو سکتی تھی، لہٰذا پہلے بھارت نے ہمارے ہاں کرکٹ بند کروائی اور ہمیں اس حالت تک لے آیا کہ ہم اپنی لیگ کو بھی مقامی میدانوں میں منعقد نہیں کر سکتے۔
اس کے مقابلے میں بھارت اپنے کرکٹ سامعین کی تعداد اور معیشت کے سائز کی بنا پرآئی سی سی اور اس کی ممبر دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈ ز کے سامنے باقاعدہ بدمعاشی کرتا ہے اور ان سے اپنی ہر جائز یا ناجائز بات منواتا ہے۔ اس کے سامنے ممکنہ مزاحمت کر سکنے والے آسٹریلئن کرکٹرز کو اس نے پہلے ہی ‘انڈین پریمئر لیگ‘ میں قابو کر لیا ہے۔ اگر پاکستان کے کرکٹ کے میدان آباد ہوتے تو سپانسرز اور فنانسرز کے لئے ہمارے میدان اتنے نہیں تو اس سے پچاس فی صد اہمیت کے حامل تو ہوتے ؟
عرض کیا تو پھر بھارت نے کوشش کر کے بنگلہ دیش کو کیوں آگے کیاہے؟کہنے لگے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ تو بھارت کے ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی ہے۔ وہ تو ان کی اجازت کے بغیر سانس تک نہیں لیتے۔ اس طرح بھارت نے پاکستان کو ایشیا کی کرکٹ میں تنہا کر کے ہی ہمیں سارک میں تنہا کرنے کی نیٹ پریکٹس کی تھی، جس کو ہم پہچان ہی نہیں پائے اور ٹک ٹک دیدم دیکھتے رہے۔
ویسے بھی بھارتیوں نے کرکٹ پاکستان کے اندربھی اپنے بے شمار ’ہمدرد‘ پیدا کر لئے ہوئے ہیں۔ کیا آپ نے نوٹ کیا تھا کہ جب بگ تھری کا ڈول ڈالا گیا تھا تو نجم سیٹھی اور رمیض راجہ کس طرح پاکستانی میڈیا پر بیٹھ بھارتی کرکٹ بورڈ کی حمائت میں گرجتے پائے جاتے تھے اور بھارت کے خلاف ووٹ کی بات کرنے والوں طنزیہ طور پرجہادی اور پتہ نہیں کیا کیا ہونے کے طعنے دیتے پائے جا رہے تھے۔لیکن بھارت کی اس حمائت کے عوض پاکستان کو کیاملا ؟ بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز کا محض وعدہ؟ وہ بھی اس قدر زیادہ؟ یعنی جب بھارت حسبِ سابق اور حسبِ روائت ان وعدوں سے مُکرے تو پاکستان کی کرکٹ ٹیم، دنیائے کرکٹ کی سب سے فارغ ٹیم ثابت ہو، جس کے پاس کھیلنے کے لئے کوئی سیریز یا میچ ہی نہ ہو۔ گذشتہ دو سالوں میں پاکستان نے کسی ملک میں جا کر سہ ملکی یا چار ملکی کوئی سیریز کھیلی ہے؟
اب جب کہ ایک دفعہ پھر نام نہاد دو طرفہ کرکٹ سیریز کھیلنے کے وعدوں سے بھارت ایک دفعہ مُکر گیا ہے تو بھارت کے ان تمام ہمدردین منہ سے ایک لفظ نہیں پھوٹ رہے، اور نہ ہی ان سے کوئی پوچھ پارہا ہے کہ آپ نے جس بناء پر بھارتی موقف کی حمائت کرنے کی بات کی تھی اب ذرا اس حوالے سے اپنے ممدوح کے بارے کچھ کہہ دیں۔ اور نہیں تو کم از کم اس کی ’مجبوریوں‘ کی کوئی جھوٹی سچی فہرست ہی گنوادیں تاکہ کچھ تو حقِ نمک کی وجہ بھی ہمیں معلوم ہو سکے۔
ان کے بھارتی ٹیلی ویژنوں کے ساتھ کمنٹریوں کے معاہدے پکے ہو گئے ہیں ۔
یہ صاحب تو تقریر کر کے چلے گئے لیکن ہم یہ سوچتے رہے کہ یہ محاورہ کہ ’’جس قوم کے میدان ویران ہو جائیں ، اس کے ہسپتال آباد ہو جاتے ہیں‘‘ تو پرانے دور کی بات ہے ہمارے جیسے نوجوان آبادی والے ملک میں تو اس کی ساخت کچھ یوں ہو گی کہ’’جس قوم کے کھیلوں کے میدان ویران ہوجائیں، اس کے تھانے آباد ہو جاتے ہیں‘‘۔ ہمارے ہاں دنیا میں نوجوانوں کی شرح آبادی سب سے زیادہ ہے اور ملک میں کسی ایک کھیل کا میدان بھی آباد نہیں۔ کچھ سابق فوجی جرنیل اور کرنیل حضرات کھیلوں کی چوہدراہٹ پر لڑ رہے ہیں اور گزشتہ آٹھ سال سے ملک میں تمام کھیل ایک ایک کر کے ختم ہو گئے ہیں، اور ان کے کھلاڑی یا تو پولیس مقابلوں کی بھینٹ چڑھ گئے یا پھر ہمارے دوست کی طرح بیرونِ ملک سدھار گئے۔
٭٭


متعلقہ خبریں


کرکٹ کا جنازہ ہے۔۔۔۔۔۔۔قسط1 رضوان رضی - بدھ 25 جنوری 2017

پاکستان کے ایک سابق فرسٹ کلاس کرکٹر گزشتہ دنوں ہمارے دفتر میں تشریف لائے، ہمارے ریڈیو پروگرام کے حوالے سے ، جس میں ہم اپنے سامعین کو انفرادی مالیات کے حوالے سے مشورے دیتے پائے جاتے ہیں، وہ کینیڈا میں اپنے مجوزہ مستقبل کے حوالے سے کچھ مالی معاملات کے مشوروں کے طالب تھے،ہم نے حسبِ ...

کرکٹ کا جنازہ ہے۔۔۔۔۔۔۔قسط1

مضامین
نیتن یاہو کی پریشانی وجود منگل 21 مئی 2024
نیتن یاہو کی پریشانی

قیدی کا ڈر وجود منگل 21 مئی 2024
قیدی کا ڈر

انجام کاوقت بہت قریب ہے وجود منگل 21 مئی 2024
انجام کاوقت بہت قریب ہے

''ہم ایک نئی پارٹی کیوں بنا رہے ہیں ؟''کے جواب میں (1) وجود منگل 21 مئی 2024
''ہم ایک نئی پارٹی کیوں بنا رہے ہیں ؟''کے جواب میں (1)

انتخابی فہرستوں سے مسلم ووٹروں کے نام غائب وجود منگل 21 مئی 2024
انتخابی فہرستوں سے مسلم ووٹروں کے نام غائب

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر