... loading ...
بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے برسراقتدار آنے کے بعد اپنی مسلم کش اورپاکستان دشمن پالیسیوں کے ذریعہ اپنی مقبولیت میں اضافہ کرنے اور اپنی پارٹی بی جے پی کی انتہا پسند عناصر کی بھرپور حمایت حاصل کرنے کی جو کوششیں شروع کررکھی ہیں ان سے پوری دنیا اچھی طرح واقف ہے،کبھی بھارت میں گائے ماتا کے تقدس کے نام پر مسلمانوں اوریہاں تک کہ نچلی ذات کے ہندوئوں کو بھی سرعام ذبح کیا گیا ،کبھی اڑی اور کبھی پٹھانکوٹ پرحملے کا الزام لگا کر پاکستان پر فوج کشی کی دھمکی دی گئی اور کبھی مقبوضہ کشمیر کے فوجی کیمپوں کی منصوبہ بندی کرنے اورحملے کرانے کے الزامات پاکستان پر عاید کرکے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور پاکستان کو آنکھیں دکھانے کی کوشش کی گئی،اورپاکستان کو ان حربوں سے مرعوب کرنے میں ناکامی کے بعد اپنی جھینپ مٹانے اور بھارتی عوام کو بیوقوف بنانے اور ان میں جنگی جنون کو بڑھانے کے لیے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈراما رچایا گیا جبکہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے ظلم وبربریت کا جو بازار گرم کیاہے اس نے نازی دور کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم ان حربوں کے باوجود کسی طرح کی کوئی کامیابی تو حاصل نہیں کرسکے بلکہ اس کے نتیجے میں عالمی برادری میں ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی یہاں تک کہ ان کا قریبی حلیف امریکا بھی انھیں تحمل کا مظاہرہ کرنے اور جنگ وجدل کی باتیں چھوڑ کر افہام وتفہیم کی راہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے، یہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر اس رسوائی کے ساتھ ہی خود بھارت میں بھی نریندرا مودی کی اس جنگجویانہ پالیسی کو پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی۔ اس کے برعکس بھارت میں اپوزیشن کے ساتھ ہی جو پہلے دن سے ہی نریندرا مودی کی جنگجویانہ پالیسی کی مخالفت کررہی تھی اب خود بی جے پی کے سنجیدہ حلقے اور بھارت کے سابقہ وزرا اور اراکین اسمبلی نے بھی کھل کر اس کی مخالفت کرنا شروع کردی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نے اپنی مسلم کش اور پاکستان دشمن پالیسی کی خود اپنی پارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے مخالفت اور عام لوگوں میں اس کو پذیرائی نہ ملنے پر اطلاعات کے مطابق اب مایوسی کے عالم میں اپنی اس پالیسی پر نظر ثانی شروع کردی ہے اور پارٹی رہنمائوں کے مشورے پر انھوںنے پاکستان کے خلاف قدرے نرم رویہ اختیار کرنے کاعندیہ دیا ہے جس کا اندازہ امریکی اخبار میں گزشتہ روز شائع ہونے والے بھارت کے ایک سفارتکار اور بی جے پی کے رہنما کے انٹرویو سے لگایاجاسکتاہے ۔ امریکی نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے بھارتی سفارتکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اندرون ملک اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مخالفت کے پیش نظر اب مودی آنے والے دنوں میں اپنی موجودہ پالیسی پر نظر ثانی کرسکتے ہیںاور توقع ہے کہ ان کی جانب سے جلد ہی پاکستان کو مفاہمت کی پیشکش کی جائے گی۔ تاہم انہوں نے اپنے انٹرویو میں نریندرا مودی کی جانب سے پاکستان کو مفاہمت کی متوقع پیشکش کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم تو نہیں دیا لیکن اتنا اشارہ ضرور دیا کہ ہوسکتاہے کہ بھارتی وزیر اعظم پاکستان کے خلاف اپنی پالیسی میں تبدیلی کے لیے مشرقی پنجاب اور یوپی میں ریاستی انتخابات تک جو مارچ میں ہونے والے ہیں انتظار کریں تاکہ انھوں نے مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف جنگجویانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کے ذریعے انتہا پسند ہندوئوں کے جو جذبا ت بھڑکائے ہیں ان انتخابات میں ان سے پوری طرح فائدہ اٹھایاجاسکے۔
بھارتی سفارتکار نے اپنے انٹرویو میں یہ بات بھی واضح کی کہ نریندرا مودی عوامی جذبات سے کھیلنے اور ان کارخ موڑنے کاہنر جانتے ہیں اور جب وہ پاکستان کے ساتھ معاملات استوار کرنے کے لیے کوئی قدم اٹھائیں گے تو تمام معاملات خود بخود ٹھیک ہونا شروع ہوجائیں گے ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ کی جانب سے جاری اس بیان سے بھی بھارتی سفارتکار کے دعووں کی تائیدہوتی ہے جس میں بھارت نے دعویٰ کیاتھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ بات چیت سے کبھی انکار نہیں کیالیکن اس کے لیے پاکستان کوماحول کو پرامن بنانا ہوگا ۔
بھارتی سفارتکار نے دعویٰ کیا کہ نریندرا مودی اگر پاکستان کے ساتھ امن کا عمل شروع کریں گے تو اسے تیزی سے آگے بھی بڑھائیں گے۔بھارت کی حکمراں پارٹی کے اس سفارتکارکے انٹرویو سے ظاہرہوتاہے کہ بھارتی حکومت پاکستان اورمسلم دشمنی کو انتہا پر لے جانے کے باوجود پاکستان کو اشتعال دلاکر کوئی جنگجویانہ قدم اٹھانے پر مجبور کرنے میں ناکامی کے بعد اب خود ہی پریشانی کاشکار ہے اور اس جنگی بخار کو کم کرکے حالات معمول پر لانے کی راہیں تلاش کرنے پر مجبور ہورہی ہے۔
بھارتی مبصرین بھی اس خیال پر متفق نظر آتے ہیں کہ بھارت اپنی طاقت پرمبنی پالیسی کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہاہے ،اور پاک فوج کی جانب سے تحمل اور برداشت کے بے مثال رویے نے اس کے تمام منصوبے خاک میں ملادیے ہیں۔
امید کی جاتی ہے کہ دیر ہی سہی اب بھارتی رہنما نوشتہ دیوار کو پڑھنے کی کوشش کریں گے اور اپنی مسلم کش اورپاکستان دشمن پالیسیوں کوترک کر افہام وتفہیم کی راہ اختیار کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق طے کرنے کے لیے کشمیر ی عوام پر جاری مظالم کاسلسلہ بند کرکے فوری طورپر مذاکرات کی بساط بچھانے پر توجہ دیں گے۔
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈی نیشن ، آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز، سلامتی کی موجو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آر...
مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات کے منصوبے شامل شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں آج شروع ہونگیں،پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پر بھارت میں شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں بدھ کو شروع ہوں گی ۔ بھارتی کی وزارتِ داخلہ نے...
افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر دہشت گرد تنظیموں کو بیچا جاتا ہے ہر جگہ طالبان ہیں، وہ ہتھیار رکھتے ہیں اور ابھی جنگ سے نہیں تھکے ، معاون خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربی...
توہین عدالت کی درخواست بھی اس کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی ، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلاف ،نظر ثانی درخواستیں ناقابل سماعت قرار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے...
بھارت کی بنگلادیشی برآمدات دیگر ممالک پہنچانے کے لیے ٹرانزٹ سہولت پر پابندی بنگلادیش نے جواباً بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانز...
بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ، پاکستان قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا ،خود دہشت گردی کا شکار ہے ، ، قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے...
بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں،دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، سید جنرل عاصم منیر غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کے لیے سنگین خطرہ ہے ، دہشت گردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم ن...
دہشت گرد مجید بھارتی فوج کے آفیسرز اور ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا، آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کر رہا تھا، موبائل فون اور ڈرون فرانزک سے ثابت بھارتی فوجی افسران میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھوندر، حوالدار امیت کے دہشت گرد سے رابطے،’’ دھماکے...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی...
بھارتی جاسوس اور نگراں طیارے P8I کو پاک بحریہ نے مسلسل نگرانی میںرکھا پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے P8Iکا سراغ لگایا، پاک بحریہ بھارت کے کسی جارحیت کا موثر جواب دین...
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...