وجود

... loading ...

وجود
وجود

کربلا ،کشمیر اور عالم اسلام

منگل 25 اکتوبر 2016 کربلا ،کشمیر اور عالم اسلام

امام الانبیاء جناب محمد عربی ﷺ کی اپنی اولاد میں صرف بیٹیاں ہی زندہ رہیں بیٹے حضرت ابراہیمؓ کا بچپن میں ہی انتقال ہوگیا۔ بیٹیوں میں سب سے پیاری سیدۃالنساء حضرت فاطمۃالزھرارضی اللہ عنہا تھیں ۔ان کا نکاح آپﷺ نے حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ سے کیا۔ان کی اولاد میں حضرت حسن وحضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما سب سے مشہورہوئے ۔پیغمبر اسلامؐ سے ذاتی و خصوصی تعلق اور اسلام کے لیے بے انتہا قر بانیوں کی وجہ سے اہل اسلام میں انھیں جو قدر ومنزلت حاصل ہے وہ محتاجِ بیان نہیں ہے ۔پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات حضرات حسنین رضی اللہ عنہما اور ان کے والدین کے ساتھ اس تعلقِِ خصوصی اور نسبت کو خود ہی بیان فرماتے ہیں ۔ آ پ ﷺ کا ارشاد مبارک ہے جس نے علیؓ کو برا کہا اس نے در حقیقت مجھے برا کہا۔ (مسنداحمدؒ )
حضرت اُم سلمہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا علیؓ سے منافق محبت نہیں رکھتا اورمومن علیؓسے بغض اور دشمنی نہیں رکھتا ہے ۔(ترمذیؒ ومسند احمدؒ )
اسی طرح آپ ؐنے حضرت فاطمہؓ کے بارے میں ارشاد فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ فاطمہؓ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے فاطمہؓ کو خفا کیا اس نے مجھے ناراض کیا ۔(بخاری ؒ ومسلمؒ )
ایک اور روایت میں ہے جو چیز فاطمہؓ کو بُری معلوم ہوتی ہے وہ چیز مجھے بھی بُری معلوم ہوتی ہے اور جو چیز فاطمہؓ کو دکھ دیتی ہے وہ مجھے بھی دُکھ دیتی ہے۔(بخاری،مسلم)
حضرت ابن عمیر ؒ (تابعی)کہتے ہیں کہ ایک روز میں اپنی پھوپھی کے ساتھ حضرت عائشہؓ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے پوچھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ محبت کس سے تھی ؟حضرت عائشہؓ نے جواب دیا فاطمہؓ سے ،پھر میں نے پوچھا اور مردوں میں سب سے زیادہ محبت کس سے تھی؟ تو آپؓ نے فرمایا ان کے شوہر کے ساتھ ’’یعنی حضرت علیؓ کے ساتھ۔‘‘(ترمذیؒ )
اسی طرح آپ ؐ کے کئی ارشادات حضرات حسنینؓ کے مرتبے اور مقام اور آپ ؐسے گہرے تعلق کو ظاہر کرتے ہیں آپؐ کا ارشاد ہے حضرت براءؓ کہتے ہیں کہ میں نے (ایک دن )نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھا کہ حسنؓ ابن علیؓآپ کے کاندھے پر سوار تھے اور آپؐ فرما رہے تھے اے اللہ میں اس سے محبت رکھتا ہوں تو بھی اس سے محبت رکھ۔ (بخاریؒ و مسلمؒ )
حضرت عبداللہ ابن عمرؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یہ دونوں (حسنؓ و حسینؓ ) میری دنیا کے دو پھول ہیں ۔(بخاری)
حضرت زید بن ارقمؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرات علیؓؓ ،فاطمہؓ،حسنؓاور حسینؓکے حق میں فرمایا ’’جو کوئی ان سے لڑے گا میں اس سے لڑوں گا اور جو کوئی ان سے مصالحت رکھے میں اس سے صلح رکھوں گا (ترمذیؒ )۔
حضرت امام حسنؓ اور حضرت حسینؓ کے بچپن میں ان کی تربیت خود رسول اللہ ﷺ نے فرمائی، اس سے بڑھ کر خوش قسمتی اور خوش نصیبی اور کیا ہو سکتی ہے۔ ایام طفولیت میں ان کی پرورش رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دختر اختر حضرت فاطمہؓ نے کی اور جب یہ لڑکپن کی عمر کو پہنچے تو دین کی تعلیم اپنی والدہ محترمہ اور بحرالعلوم حضرت علیؓ سے حاصل کی۔ اسلام کا سورج اسی گھر سے طلوع ہوا تھا ۔آخری نبی ؐ نے اپنی نبوت کا اعلان مکہ میں کیا مگر مدینہ طیبہ میں اس کی تکمیل کا اعلان فرمایا۔ ان مقدس نبوی تعلیمات کے شاہد اول جناب علی المرتضی رضی اللہ عنہ ہر مرحلے اور ہر مقام پر آپؐ کے ساتھ تھے ۔سخاوت وشجاعت میں حسنؓ و حسینؓ اسد اللہ الجبار سے کچھ بھی مختلف نہیں تھے۔اخلاق و کردار میں آپؓ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پرتو معلوم ہوتے تھے ۔آپؐ کے انتقال کے وقت آپؓ بچے ہی تھے۔ اس کے بعد دور صدیقؓشروع ہوا، اسی میں ان کا لڑکپن ختم ہوا، دور عمرؓ میں آپ دونوں جوان ہوئے اور دور عثمانؓ میں ان کا زیادہ تر وقت تعلیم وتعلم اور جہاد فی سبیل اللہ میں گزراحتیٰ کہ خلافت کی باگ دوڑحضرت علی المرتضیٰؓ نے سنبھالی ۔اپنے والد محترم کی خلافت کی عظیم ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل آپ دونوں کے علمی اور جہادی معمولات میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ ان میں اضافہ ہوتاگیا۔
حضرت علی المرتضیٰؓ کے بعد خلافت کی ذمہ داری ان کے بڑے بیٹے حضرت حسنؓ کے سپرد کردی گئی مگر حالات کی خرابی اور آپسی انتشار سے بچنے کی خاطر وہ اپنے منصب سے سبکدوش ہوگئے۔ امیر معاویہؓاب کئی سال تک حکمران رہے ،جب یزیدابن معاویہ کی خلافت کے لیے میدان ہموار کیا جانے لگا اور بعض صحابہؓ نے اس سے نا پسند کیا۔کیوں کہ جس وقت یزید کی حکمرانی کی تیاریاں اپنے عروج پر تھیں اس وقت اہل بیت اور دوسرے کئی نامی گرامی صحابہؓکی اولاد جو علم و عمل اور دیانت و تقویٰ میںیزید سے بہت آگے اور فائق تھے، کو نظر انداز کر کے ایک ایسے شخص کو خلافت کی نازک ذمہ داریاں سپرد کرنا جو اپنے معاصرین کے مقابلے میں کمتر تھا ہر طرح سے نقصان دہ ثابت ہوا ۔اُمت کی اکثریت اس سے خوش نہیں تھی اور اندر ہی اندر یزید کی حکمرانی کے خلاف ایک لاوا پک رہا تھا اور نفرت بڑھتی جارہی تھی۔اہل عراق نے اسی دور میں امام حسینؓؓ سے درخواست کی کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی تشریف آوری کے لیے بہت بے تاب ہیں۔اس وقت جو صحابہؓ زندہ تھے اُنھوں نے امام عالی مقام کو عراقیوں کی غداریوں کی پوری تاریخ یاددلائی اور عراق جانے سے سختی کے ساتھ منع کر دیا ۔مگر اللہ تعالیٰ کا ارادہ ہی کچھ اور تھا ۔ائمہ اسلام ،مفسرین، محدثین اور فقہا نے اس پر اسلامی اصولوں کی روشنی میں بلا جھجک اور بے لاگ انداز میں بات کی کہ آیا امام عالی مقام کا اقدام درست تھا کہ یزید کی حکومت جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کے مطابق خلافت کے برعکس ملوکیت کی جیتی جاگتی تصویر تھی؟ حضرت حسن ؒ کے زمانہ خلافت کے ساتھ ہی اسلامی خلافت کا خاتمہ ہو چکا تھا ۔
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کوئی نظام یک دم سے ختم نہیں ہوتا ہے اور نہ ہی کسی نظام میں بہ یک جنبش خرابیاں پیدا ہوتی ہیں ۔صحابہ کبارؓ کی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی ملوکیت نے اپنا سر اُبھارا اور قائم ہو گئی۔ یہ در حقیقت مسلمانوں کے لیے ایک آزمائش تھی اور ایک امتحان تھا ،مسلمان آج تک اس امتحان میں مبتلا ہیں ۔آج بھی مسلمانوں کی درجنوں حکومتیں تو ہیں مگر اسلامی حکومت ایک بھی جگہ قائم نہیں ہے۔اللہ تعالی نے امت مسلمہ کو زمین کی خلافت کا تاج عطا کیا تھا اب یہ اس کی ذمہ داری تھی کہ وہ اس خلافت کے نظریے کو کتابوں کے بجائے زمین پر نافذ کر کے دنیا کے سامنے اس کی حقیقی تصویر پیش کر تے مگر ایسا نہ ہو سکا ۔انھوں نے اس کے اسباب پر غور و فکر کے بعد خرابیوں کی اصلاح کے بجائے ’’تقدیر الٰہی‘‘ کو اس کی وجہ قرار دیکر اپنے کرنے کے کام سے اپنے دامن کو ہی چھڑا لیا ۔صحابہ کرامؓ نے اپنے جان و مال کی بے مثال قربانی سے اسلام کے مقدس نظام کو قائم کردیا ،اب یہ بعد والوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ اس نظام کی حفاطت کرتے ہم نے حفاظت تو در کنار اسلام کی ایسی صورت پیش کی ہے جو بہت کچھ تو ہو سکتا ہے مگر اسلام نہیں!!!
معرکہ کر بلا میں دونوں طرف لڑنے والے مسلمان تھے، یزیدی فوج کو اپنی مسلمانی پر تو ناز تھا ہی البتہ یہ انتہائی حیرت انگیز بات تھی کہ جس گھرانے نے سارے عالم کو اسلام کے نور سے منور کردیا تھا انھیں نعوذباللہ باغی اور طاغی قرار دیا گیا۔کربلا کے ریگستانوں میں امام حسینؓ کے ساتھ جو لوگ ہم رکاب تھے انھیں دنیا کی کسی بھی زبان میں فوج نہیں کہا جا سکتا ۔وہ بے سروسامان لوگ حضرت امام کا اہل وعیال تھا۔ بے سروسامان نبیؐ کا یہ خانوادہ قوم مسلم کی تباہی اور گمراہی کو کس طرح برداشت کر سکتا تھا؟ یہ خاندان سر کی آنکھوں سے اُمت کی خلافت پر نا اہل لوگوں کے تسلط سے پھیلتی گمراہی پر بے تاب ہو رہا تھا اور ان کے لیے اب سر کی بازی لگائے بغیر کوئی چارہ ہی نہ تھا۔مسلمانوں ہی کے کہنے پر وہ لوگ انھیں ایک ظالم اور عیاش حکمران سے نجات دلانے کی نیت سے عراق کی جانب روانہ ہوئے تھے کہ ابن زیاد نے انھیں کربلا کے ریگ زاروں میں ہزاروں کی فوج لیکر روک دیا اور ان کے سامنے واحد شرط یہ رکھی کہ آپ لوگ ابن زیاد کے ہاتھ پر بیعت کرلیں حالانکہ اس سے قبل امام مسلمؒ کو بھی انہی لوگوں نے بڑی بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا تھا ۔حضرت امامؓ نے تین شرطیں رکھیں ایک یہ کہ مجھے کسی کافر قوم کی سرحد کی جانب نکل جانے دیا جائے جہاں میں جہاد کرتے ہوئے فتح حاصل کرسکوں یا شہید ہو جاؤں،نمبر دو مجھے مدینہ واپس جانے دیا جائے ،نمبر تین یا مجھے یزید کے پاس لیے چلو ۔ابن زیاد نے ان میں سے کوئی بھی بات نہیں مانی اور امامؓ کے سامنے ایک ہی شرط رکھی کہ ہر صورت میں ابن زیاد کے ہا تھ پر بیعت کیجیے یا جنگ کے لیے تیار ہو جائیں ۔امام عالی مقامؓ نے جنگ قبول کرتے ہوئے ناقابل فراموش تاریخ رقم فرمائی ۔
آج کل بعض لوگوں نے حادثہ کربلا کے حوالے سے ایک نئی بحث یہ چھیڑ رکھی ہے کہ آیا امام حسینؓ کا اقدام شرعی نقطہ نگا ہ سے درست تھا کہ غلط ؟یزید پر لعنت بھیجنا جائز ہے کہ ناجائز؟یزید ’’نیک شخص تھا کیونکہ اس نے جنگ قسطنطنیہ میں شرکت کی تھی ‘‘، اسکے نام کے ساتھ رحمۃ اللہ علیہ لکھنا جائز ہے کہ نہیں؟ حالانکہ احادیث میں ’’غزوہ قسطنطنیہ‘‘ کے برعکس ’’جنگِ قیصرِ روم ‘‘کے الفاظ استعمال ہو ئے ہیں ،گزشتہ کئی سال سے اس پر بڑی زور دار لمبی بحثیں چل رہی ہیں اور حیرت انگیز طور پر بعض لوگ جنہیں تاریخ اسلام کی ہوا بھی نہیں لگی ہے آج کل سوشل نیٹ ورک پر اس پر مغز ماری کرتے ہو ئے نظر آتے ہیں ۔مجھے ذاتی طور پر ان بحثوں سے زیادہ دلچسپی نہیں ہے ،مجھے اس بات سے دلچسپی ہے کہ نبی علیہ السلام کے خانوادے کے چشم وچراغ اور نبی ؐکی سب سے پیاری فاطمہؓ بنت محمد ؐکے لعل اور علی المرتضیٰؓکے لخت جگر جنا ب امام عالی مقامؓ کیا اسلام کی ان باریکیوں سے بے خبر ہو سکتے تھے جن میں پڑ کر ہمارے بعض علما ء اور دانشور حضرات یہ نازک فیصلہ کرنے بیٹھ جاتے ہیں کہ امامؓکا اقدام شرعی تھا کہ غیر شرعی ؟پوچھا جا سکتا ہے کہ خیرالقرون کے ان عظیم بزرگوں کے اقدامات پر ہم جو بحث چھیڑنے جاتے ہیں کیا اس سے ا سلام کو کوئی فائدہ پہنچ رہا ہے کہ نہیں ؟یا یہ کہ اس سے ہمارے ان بزرگوں کی ساکھ متاثر ہو جاتی ہے اور دین سے ناواقف مسلمانوں میں بد ظنی پیدا ہو جاتی ہے ۔ ہماری یہ عادت بنی ہے کہ ہم بسا اوقات ایک غیر ضروری بحث شروع کر کے اس سے اس انداز سے شروع کرتے ہیں کہ پھر ہماری واپسی ناممکن ہو جاتی ہے ۔ اس میں دو رائے نہیں کہ اس مسئلے پر مؤرخین اور فقہا کے بیچ سخت اختلاف رہا ہے مگر جناب امام عالی مقامؓ کے زمانے میں جو صحابہؓ زندہ تھے ان میں سے کسی بھی صحابی نے امام کے اس اقدام کو غیر شرعی قرار نہیں دیا تھا اور نہ ہی تابعین عظام میں کسی ایک کا قول ان کے اس اقدام کے خلاف ہی ملتا ہے ۔پھر کیا وجہ ہے کہ اسلام کی تاریخ اور اسلامی عقائدسے ناواقف حضرات جان بوجھ کر ایک نئی بحث شرو ع کرتے ہیں !کیا یہ دیدہ ودانستہ امت کے شیرازے کو بکھیرنے کی کوشش نہیں ہے؟ اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ اُمت کو اسی پرانے ڈگر پر چلانے کی احمقانہ کوششیں ہیں جن پر چل کر آج تک نہ سُنی شیعہ بنے اور نہ ہی شیعہ سُنی ہوئے ؟؟؟البتہ یہ تو ہوا کہ ہماری بیوقوفیوں کے نتیجے میں غیر ہم پر مسلط ہوگئے جن کے نزدیک شیعہ سُنی کوئی فرق نہیں ہے ،انھیں خون مسلم کی پیاس ہے اور ہم سب ان کے نزدیک فلسطین سے لیکر کشمیر تک مسلمان ہیں اور ان کی مغربی لغت میں ہر کلمہ گو مسلمان واجب القتل ہے چاہے وہ شیعہ ہو کہ سُنی!!!!!امام عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک ظالم قوت کے سامنے سرنڈر کے بجائے ڈٹ گئے یہاں تک کہ یہ بات واضح ہو گئی کہ اصل میں ظالم کے سامنے سرنڈر نہیں بلکہ ڈٹ جانے کا نام حیات ابدی ہے ،بقول ڈاکٹر علامہ اقبال
حقیقتِ ابدی ہے مقام شبیری
بدلتے رہتے ہیں انداز کوفی و شامی
آج کے عالم اسلام پر نظر ڈالی جائے تو ہمارا کردار خانوادہ نبوی ﷺ کے ساتھ مماثلت تو ناممکن و در کنار البتہ کوفی اور شامیوں سے مماثل نظر آتا ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ارض الانبیاء فلسطین اور بیت المقدس، عراق، افغانستان ،چیچنیا ، فلپائن اور کشمیر کی سرزمینوں پر قبضہ کرنے والوں نے ان علاقوں میں قبضہ کرتے وقت جس جبروتشدد اور حیوانیت کا مظاہراہ کیا اُس میں انھوں نے شیعہ سُنی کی تفریق روا رکھی ؟کیا کبھی اُنھوں نے کسی کو اس لیے قتل کردیا کہ وہ سُنی تھا ؟اور کسی کو اسلیے چھوڑدیا کہ وہ شیعہ ہے؟کشمیر میں ہمارا تجربہ ہے کہ یہاں ہر ایک کو’’یہ دیکھے بغیر کہ اس کا مسلک کیا ہے اور اس کی تنظیم کیا ہے ‘‘ایک ہی چھڑی سے ہانکا جا تا ہے؟اور گولی کو یہ تمیز نہیں ہوتی ہے کہ کون کیا ہے؟ ہاں گولی چلانے والے کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہوتی ہے کہ اپنا کون ہے اور غیر کون۔ کشمیریوں کے قتل عام میں توحیرت انگیز طور پرغیر مسلموں تک کو قتل کردیا گیا جن کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ کشمیری تھے اور کشمیر میں ہی ٹکے ہوئے تھے۔ جن ظالموں نے فلسطین سے لیکر کشمیر تک ظلم و جبر کی تمام حدیں توڑ دیں ہیں ان کے نزدیک ہم سب مسلمان ہیں اور ہمارا یہ جرم ان کے نزدیک ناقابل برداشت اور ناقابل معافی ہے ۔لہٰذاہمیں ایک نئی بحث شروع کرنے سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ اس سے اہل اسلام کو کیا فائدہ اور شروع نہ کرنے سے ہماراکون سا نقصان ہے ؟یا یہ کہ اس سے فائدہ تو دور کی بات نقصان ہی نقصان ہے ۔جو مسائل نہ کل ہمارے اسلاف سے حل ہو سکے اور نہ ہی ہم سے حل ہونے کا کوئی امکان موجود ہے تو ان مسائل کو نئے سرے سے جنم دیکر ہم کیا کرنا چاہتے ہیں سوائے اسکے کہ ہم اپنی قوت غلط راستوں میں کھپا کر اس سے ضائع کردیں ۔


متعلقہ خبریں


شہید برہان وانی بھارت کے لیے زیادہ بڑا خطرہ بن گیا! اشتیاق احمد خان - هفته 08 جولائی 2017

کشمیری پاکستانیوں سے سینئر پاکستانی ہیں کہ پاکستان کا قیام14 اگست 1947 کو وجود میں آیا اس سے قبل تمام لوگ ہندوستان کے شہری تھے جو ہندوستان سے ہجرت کر کے جب پاکستان میں داخل ہوئے وہ اس وقت سے پاکستانی کہلائے لیکن کشمیریوں نے 13 جولائی1947کو پاکستان سے الحاق کا اعلان کرتے ہوئے ریا...

شہید برہان وانی بھارت کے لیے زیادہ بڑا خطرہ بن گیا!

برہان وانی کی شہادت ۔تحریک آزادیٔ کشمیر کا سنگ میل بن گئی وجود - هفته 08 جولائی 2017

اکتوبر2015ء میں جب کشمیر میں تاریخی معرکے لڑنے والے ابوالقاسم عبدالرحمن شہادت کی خلعت فاخرہ سے سرفراز ہوئے توابوالقاسم شہیدکے قافلہ جہاد سے متاثر برہان مظفروانی نامی ایک چمکتا دمکتاستارہ جہادی افق پرنمودارہوا۔اس نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی رُوح پھونک دی۔ برہان وانی ایک تو با...

برہان وانی کی شہادت ۔تحریک آزادیٔ کشمیر کا سنگ میل بن گئی

صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے سے کشمیر ی عسکریت کے گلوبلائزد ہونے کا امکان وجود - جمعه 30 جون 2017

امریکا نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندرا مودی کے دورۂ امریکا کے موقع پر بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے مسلح رہنما محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین کو ’خصوصی طورپر نامزد عالمی دہشت گرد‘ قرار دے دیا ہے۔بھارت نے جہاںامریکا کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے، وہیں پاکستان کے دفترِ خارجہ نے اپنے ...

صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے سے کشمیر ی عسکریت کے گلوبلائزد ہونے کا امکان

کشمیریوں کے بدلتے تیور ‘ذمہ دار کون؟ الطاف ندوی کشمیری - جمعرات 16 مارچ 2017

پرنٹ میڈیا سے لے کر الیکٹرانک میڈیا تک آج ہر جگہ ایک ہی بات موضوع بحث بنی ہوئی ہے کہ آخر فوج اور دوسری سیکورٹی ایجنسیوں کے’’ہتھیار بندمجاہدین‘‘کو گھیرنے کے بعدکشمیر کی نہتی عوام انہیں بچانے کے لیے اپنی زندگی کیوں داؤ پر لگا دیتی ہے ؟حیرت یہ کہ عوام کچھ عرصے سے تمام تر تنبیہات ...

کشمیریوں کے بدلتے تیور ‘ذمہ دار کون؟

کشمیر میں جاری نسل کشی الطاف ندوی کشمیری - جمعرات 23 فروری 2017

اب اورجنازے اٹھانے کی سکت نہیں رہی ہے ہم میں ۔کشمیر گزشتہ دو سو برس میں کئی بار جلا،اس کے گام و شہرکو کھنڈرات میں تبدیل کر دیاگیا ۔اس کی عزتیں لوٹی گئیں۔ اس کے بزرگوں کو بے عزت کیا گیا ۔اس کی بیٹیاں لا پتہ کر دی گئیں ۔اس کی اکثریت کے جذبات کو بوٹوں تلے روندا گیا ۔اس کی اقلیت کو و...

کشمیر میں جاری نسل کشی

حافظ صاحب کی نظر بندی۔۔۔۔کیا اسیری ہے کیا رہائی ہے رضوان رضی - جمعه 03 فروری 2017

جس دن اہلِ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یومِ یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں اور مظفر وانی شہید کی شہادت سے شروع ہونے والی مزاحمتی تحریک ایک نیا جنم لے چکی ہے،عین اُسی دن بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی امریکا یاترا کوپدھاریں گے۔ جہاں اہلِ نظر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ میں یکسانیت ڈھونڈنے میں مصر...

حافظ صاحب کی نظر بندی۔۔۔۔کیا اسیری ہے کیا رہائی ہے

کشمیر کاز:ہر ایک کو ایجنٹ قراردینے کی نقصان دہ روِش الطاف ندوی کشمیری - بدھ 18 جنوری 2017

ایجنٹ انگریزی زبان کا لفظ ہے مگر یہ دنیا کی اکثر زبانوں میں اس قدر بولا جاتا ہے کہ گویا ہر زبان کا لفظ ہو ۔اس کی وجہ شاید صرف یہ ہے کہ اس لفظ کو ہر شخص بلا کم و کاست اپنے دشمن کے لیے استعمال کرتا ہے ۔دنیا میں جتنے بھی انسان رہتے ہیں ان کے ارد گرد صرف ان کے دوست ہی نہیں بستے ہیں ب...

کشمیر کاز:ہر ایک کو ایجنٹ قراردینے کی نقصان دہ روِش

کشمیری مجاہدین کا فدائی حملہ، 2افسران سمیت 7بھارتی فوجی ہلاک وجود - بدھ 30 نومبر 2016

فدائین نے رنگروٹہ کے اس فوجی کیمپ پر دھاوا بولا جس میں ایل او سی اور پاکستانی علاقے پر بلااشتعال فائرنگ کی منصوبہ سازی ہوتی تھی ،ذرائع۔درجنوں بھارتی فوجی زخمی۔3فدائین کی شہادت کی بھی اطلاعات ۔بھارتی فوج مظالم سے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکتی ،حریت رہنما ۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی...

کشمیری مجاہدین کا فدائی حملہ، 2افسران سمیت 7بھارتی فوجی ہلاک

صبر کے امتحان میں ناکام ہوا۔۔۔تاہم امیدبہار قائم ہے شیخ امین - بدھ 23 نومبر 2016

میں 16سال7مہینے سے اپنے وطن ،اپنے گا ؤں ،اپنے محلے ،اپنے گھر ،اپنے رشتے ،اپنے دوستوں اور اپنے ہم وطنوں سے دورجوانی کا سفر طے کرکے بڑھاپے میں داخل ہو چکا ہوں ۔۔۔۔۔۔یہ دوری کتنی تکلیف دہ ہے اس کا بہتر اندازہ وہی لوگ کرسکتے ہیں،جو ایسے حالات سے یا تو دوچار ہوئے ہوں یا دوچار ہیں ۔کئ...

صبر کے امتحان میں ناکام ہوا۔۔۔تاہم امیدبہار قائم ہے

کشمیر ، جہاں انسانیت شکست کھاگئی الطاف ندوی کشمیری - هفته 19 نومبر 2016

8 جولائی 2016ءسے اب تک ہم پر کیا گزری اور کیا گزر رہی ہے ،دنیا کے لوگ کیسے سمجھ سکتے ہیں جبکہ ہمارے پاس انھیں سنانے کے ذرائع بالکل معدوم ہیں۔خبروں کی ترسیل کے تیز ترین ذرائع دلی کے پاس ہیں۔ سینکڑوں نیوز چینلز کے مالکان اُن کے غلام ہیں۔معروف نیوز ایجنسیاں ان کی مرضی سے چلتی ہیں ۔ا...

کشمیر ، جہاں انسانیت شکست کھاگئی

مودی سے ٹرمپ تک شیخ امین - اتوار 13 نومبر 2016

28فروری2002ء جب گجرات میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے اور بی جے پی ،شیو سینا،بجرنگ دل کے غنڈوں نے گجرات کے ہزاروں مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ لیے، عفت مآب خواتین کی عصمت دری کی۔ اورمحتاط اندازے کے مطا بق ایک لاکھ لوگوں کو بے گھر کردیا ۔ نریندر مودی اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے...

مودی سے ٹرمپ تک

وطن ہمارا آدھا کشمیر شیخ امین - منگل 01 نومبر 2016

کالم کے عنوان پر بعض لوگ مسکرانے پر اکتفا کریں گے ،بعض قہقہے بھی لگا سکتے ہیں لیکن شاید یہ بھی ممکن ہے کہ بعض لوگ اسے اپنی توہین سمجھ کر ،نا زیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے راقم کو ریاست دشمن بھی قرار دے سکتے ہیں۔لیکن میری گزارش ہے کہ یہ الفاظ استعمال کرنے کی صرف میں ہی گستاخی نہی...

وطن ہمارا آدھا کشمیر

مضامین
اندھا دھند معاہدوں کانقصان وجود هفته 27 اپریل 2024
اندھا دھند معاہدوں کانقصان

ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے! وجود هفته 27 اپریل 2024
ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے!

صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات وجود جمعه 26 اپریل 2024
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات

سیل ۔فون وجود جمعه 26 اپریل 2024
سیل ۔فون

کڑے فیصلوں کاموسم وجود جمعه 26 اپریل 2024
کڑے فیصلوں کاموسم

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر