... loading ...

تاریخ میں پہلی بار چہرے کی پیوندکاری کروانے والی خاتون فرانس کی ایزابیل دینوئر طویل علالت کے بعد چل بسیں۔ 2005ء میں 38 سال کی عمر میں ان کی ناک، ہونٹ اور ٹھوڑی کی پیوندکاری کی گئی تھی جو انہیں دماغی موت کے شکار ایک عطیہ کنندہ کی طرف سے ملے تھے۔ دینوئر کے چہرے کے یہ حصے ان کے اپنے ہی کتے کے حملے میں ضائع ہوگئے تھے۔
اب 11 سال بعد شمالی فرانس کے ایک ہسپتال نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی موت اہل خانہ کی نجی حیثیت برقرار رکھنے کی وجہ سے چھپائی گئی تھی۔
2005ء میں دینوئر کی پیوند کاری نے دنیا بھر میں حادثات یا حملوں میں چہرہ بگڑنے کے شکار افراد کے لیے امید کی کرن پیدا کی تھی، جس کے بعد امریکا، اسپین، چین، بیلجیئم، پولینڈ اور ترکی میں جزوی یا مکمل پیوند کاریاں ہوئیں۔
لیکن ابتدائی جوش و خروش کو اس بڑے خطرے نے ٹھنڈا کردیا کہ مریض کا جسم عطیہ کنندہ اعضا کو قبول کرنے سے انکار نہ کردے۔ فرانسیسی اخبار ‘لی فگارو’ کے مطابق دینوئر کے جسم نے گزشتہ سال پیوند کاری کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور ان کے ہونٹ کے ایک حصے نے کام کرنا تک چھوڑ دیا تھا۔ مزید پریشانی کی بات یہ تھی کہ پیوندکاری قبول کرنے کے لیے جو ادویات وہ لیتی تھیں، وہ انہیں کینسر کے خطرے سے دوچار کرنے لگیں اور پھر انہیں دو طرح کا سرطان ہوا بھی۔
نیلی آنکھوں والی دو بچوں کی ماں دینوئر نے فروری 2006ء میں اپنے آپریشن کے تین ماہ بعد ایک تاریخی پریس کانفرنس کی تھی ۔ اپنے آپریشن کے زخم چھپانے کے لیے انہوں نے خاصا میک اپ کر رکھا تھا اور ان کے ہونٹ بھی بھاری اور بے لچک دکھائی دیتے تھے۔ ان کا آپریشن فرانس کے مشرقی شہر لیون کے ایڈورڈ ہیریئٹ ہسپتال میں عالمی سطح پر معروف سرجن ژاں-مائیکل دوربرند نے اور چہرے کی سرجری کے پروفیسر برنارڈ دیواؤشیل نے کیا تھا۔ دوربرند نے 1998ء میں دنیا میں ہاتھ کی پہلی پیوندکاری کی تھی۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...