... loading ...

روس نے پہلی بار شام میں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے لیے ایران میں موجود فضائی اڑے استعمال کیے ہیں، اور یوں مشرق وسطیٰ کے معاملات میں اپنی مداخلت کو مزید توسیع دے دی ہے۔
تہران کے ساتھ ماسکو کے تعلقات کس نہج تک پہنچ گئے ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز روس کے ٹی یو- 22 ایم3 بمبار طیاروں اور سخوئی-34 لڑاکا بمباروں نے ایران کے ہمدان ایئربیس سے اڑان بھری اور پھر شام میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔
یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ روس نے شام کے علاوہ کسی اور ملک کا استعمال کرکے ایسے فضائی حملے کیے ہوں۔ روس نے گزشتہ سال ستمبر میں شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت کے لیے بمباری مہم کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ ایک سالوں سے حکومت مخالف باغی گروپوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔ ایران بھی بشار کا مکمل طور پر حامی ہے اب اس نے روس کی فضائیہ کو اڈے فراہم کرکے مشرق وسطیٰ میں جاری اس تنازع کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔
ایران سے کارروائی کے نتیجے میں روس کو وقت اور فاصلے کی کمی کی سہولت بھی ملے گی اور اس کے طیارے زیادہ بموں کے ساتھ پرواز کر سکیں گے۔ علاوہ ازیں یہ ایرانی قدم مشرق وسطیٰ کے موجودہ منظرنامے میں روس کے کردار کو مزید اہم کر رہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے “ارنا” کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ تہران اور ماسکو اب ایک دوسرے کی تنصیبات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
روس پہلے ہی ایران کو ایس-300 میزائل ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کر چکا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ بھی ایسے وقت جب گزشتہ سال ایران کے مغربی طاقتوں کے ساتھ جوہری پروگرام پر کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں اور اس کے نتیجے میں امریکا، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی پابندیاں اٹھالی گئی ہیں۔
صدر ولادیمر پیوتن نے گزشتہ سال نومبر میں ایران کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد سے دونوں ممالک شام کی خانجہ جنگی کے حوالے سے عسکری منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ایران مقامی اتحادیوں کی مدد سے زمینی افواج کے ساتھ کام کر رہا ہے جبکہ روس فضائی میدان میں بشار الاسد کی مدد کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور شام کے درمیان عراق واقع ہے اور عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے منگل کو روس کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی تھی۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق بمبار طیارے شمال مغربی ایران کی ہمدان ایئربیس سے اڑے اور حلب، ادلب اور دیر الزور میں داعش اور جبھۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔ بیان میں بتایا گیا کہ ایران سے آنے والے بمبار طیاروں کو شام کے صوبے لاذقیہ میں موجود فضائی اڈے کے روسی لڑاکا طیاروں نے مدد دی۔
روس ماضی میں بحیرۂ قزوین سے شام میں مبینہ ٹھکانوں پر کروز میزائل بھی داغ چکا ہے جس کے لیے ایران و عراق نے اسے خصوصی اجازت دی تھی اور اب دوبارہ بھی ایسی ہی کارروائیاں کرنا چاہ رہا ہے۔
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور،جسٹس بابر ستار پشاور ہائیکورٹ ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ 9 ارکان نے حق میں ووٹ دیاجبکہ تبادلے کیخلاف 3 ووٹ سامنے آئے،ذرائع چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں ک...
آزاد عدلیہ کیلئے افسوس ناک دن ، ججوں کے تبادلے کی کوئی وجہ ہونا چاہیے(سینیٹر علی ظفر) عدلیہ پر تیز وارکیا گیا، ججز کا تبادلہ کسی فرد کا کام نہیں، فیصلہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ، بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ...
امارات کا اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ رکن ملکوں اور سعودی عرب کیلئے بڑا دھچکا، پالیسی فیصلہ تیل کی پیداوار کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا،اماراتی وزیرتوانائی کا جاری بیان یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس جس میں روس جیسے اتحادی شامل ہیں دونوں کو چھوڑ دے گا، یو اے ا...
یہ میزائل سسٹم جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشنل آلات سے لیس ہے،آئی ایس پی آر تجربہ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ،پاک فوج کے افسران نے کیا آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا، جو جدید ...
آبادی کے سیلاب کے سامنے بند نہ باندھا تو آنے والے برسوں میں ملکی وسائل کو مزید تیزی سے بہا کر لے جائے گا ہر سال 60لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں اور پورے خاندان کیلئے ضروری، وزیر مملکت صحت وزیر مملکت برائے صحت مختار احمد بھرتھ نے 2050تک پاکستان کی آباد...
ایران مذاکرات کی پیش کش پر غورکیلئے آمادہ ہوگیا،امریکا جنگ کے دوران اپنا ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا،اسی لیے جنگ بندی کی پیش کش کی جا رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ ہم نے پوری دنیا کو دکھا دیا ایرانی عوام اپنی مزاحمت اور بہادری کے ذریعے امریکی حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس مشکل...
فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی وانا ہسپتال منتقل،سکیورٹی ذرائع اہل علاقہ کا افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ،پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ،وفاقی وزیرداخلہ ...